Tag: بیرسٹر گوہر

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آگیا

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آگیا

    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہراور ولیداقبال بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئےاڈیالہ جیل پہنچے۔

    بیرسٹرگوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں، شوکازجاری کیاگیاتھا، انھوں نے شو کاز نوٹس کا جواب دیدیا، شیر افضل مروت کا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

    بیرسٹرگوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ ماہ میں رہاہوجائیں گے، ایک کیس میں ضمانت ہوچکی ،2کیسز رہتے ہیں۔

    اس سے قبل سیسن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سیاسی انتقام میں ہم پر کیسز بنائے گئے، اس لئے ریلیف مل رہا ہے، عدلیہ آزاد ہے، صحیح فیصلے کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے،جلد ہمارے اتحاد کا حصہ ہونگے۔

  • خواجہ آصف کے عمر ایوب کے خاندان پر الزامات، چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کردیا

    خواجہ آصف کے عمر ایوب کے خاندان پر الزامات، چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خواجہ آصف کے عمر ایوب کے خاندان پر الزامات افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسپیکر خواجہ آصف کو موجودہ اسمبلی سیشن کیلئے معطل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور اور موجودہ دور کی صدارتی تقریر کا موزانہ کرنا چاہئے، گزشتہ روز ایوان میں خواجہ آصف کی تقریر کی شدید مذمت کرتا ہوں، ایوان اور اس کے ممبران کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے پی ٹی آئی رکن کے بارے میں الفاظ کی مذمت کافی نہیں، اسپیکر خواجہ آصف کو موجودہ اسمبلی سیشن کیلئے معطل کریں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف کے عمر ایوب کے خاندان پر الزامات افسوسناک ہے، عمر ایوب بائیس سال سے قومی اسمبلی کے رکن بنتے آ رہے ہیں، ہم سب کو عمر ایوب اور انکے خاندان پر فخر ہے، عمر ایوب اور انکے خاندان پر کبھی کرپشن کے الزامات عائد نہیں کئے گئے۔

    انھوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ عوام کےنمائندے ہوں توعوام کاسوچتےہیں، آپ کی داستان سب کو پتا ہے،ڈان لیکس ، میموگیٹ والے آپ تھے، سپریم کورٹ پرحملہ کرنےوالےآپ تھے، پانامامیں آپ کے نام آئے تھے،آج بھی نوازشریف کےپاس اکثریت نہیں۔

    پی ٹی آئی کے چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ یہ خواجہ آصف کل پھراقامہ پردبئی جاکرکام کریں گے پاکستانی لوگ کیا کریں گے، جب اقامہ والوں کوان کی اوقات دکھائیں تویہ ذاتیات پرآجاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کیاانہیں بتانالازم نہیں کہ صاف شفاف الیکشن کیسے ہوتے ہیں، آپ نے 175 جماعتوں میں سےکیا صرف پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لیناتھا، ہم نے پاکستان کی خاطر آگے بڑھنے کی کوشش کی ہم اقامے والے نہیں۔

    گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہاہےمجھ سےجتنی زیادتیاں ہوئیں مگرمعاف کرنے کو تیار ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نےساتھ نہیں چھوڑاعوام نے نشانات ڈھونڈ ڈھونڈ کر ہمیں ایوانوں میں بھیجا، آپ نے سیکڑوں کیسز بنوائے اسلام آباد کا کوئی تھانہ نہیں جہاں مقدمہ نہ ہو، فیکٹ اینڈ فیگر ہم دے چکے ہمارے 180 ممبران ہیں۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل

    چیئرمین پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پشاورہائیکورٹ ،الیکشن کمیشن آرڈرکیخلاف پٹیشن تھی، الیکشن کمیشن کےآرڈرمیں مخصوص نشستیں مستردکردی تھیں، ہماری78سیٹیں دوسری جماعتوں کودےدی گئیں تھیں۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کہتےرہےہمارے ساتھ غیرآئینی غیرقانونی سلوک ہوا، الیکشن کمیشن کا آرڈر غیرآئینی تھا، پشاورہائیکورٹ کےلارجربینچ نے بھی فیصلہ ہولڈکردیاتھا لیکن الیکشن کمیشن نے 4مارچ کو مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دےدی تھیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سنی اتحادکونسل کی80سیٹیں تھیں ، پنجاب،سندھ ،قومی اسمبلی میں خواتین ،اقلیتوں نے حلف اٹھایا تھا۔

    فیصلے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن ، ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، سپریم کورٹ نے ہدایت کی جو مخصوص نشستوں پر اسمبلی آئے وہ کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے۔

    بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ 78سیٹوں پر ممبران کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے، یہ ہمارے مؤقف کی تائیدہوئی ہے، صدرکےالیکشن کےوقت بھی ہم نے کہا جنہوں نےحلف اٹھایا یہ ووٹ نہیں دے سکتے، آپ صدارتی الیکشن نہ کرائیں ان لوگوں کوووٹ کا حق نہ دیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت آئین میں ترمیم کرنےجارہی تھی اور ان سیٹوں کی بناپرحکومت دوتہائی اکثریت دکھارہی تھی، اب حکومت ناکام ہوگی اوردوتہائی اکثریت سےدورہے، اب کسی قانون سازی میں ان لوگوں کےپاس ووٹ کااختیارنہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 180سیٹیں ہیں، عدلیہ پراعتمادہےدرخواست کرتےہیں باقی کیسزبھی اٹھائیں، عوام کےبنیادی حقوق کاتحفظ کرناسپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، امیدہےسپریم کورٹ باقی کیسزپرجلدازجلدفیصلہ کرےگی۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ انشااللہ حتمی فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہوگا، اس فیصلےکامذاکرات سےکوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کا مؤقف رہا ہےعدلیہ کو آزاددیکھناچاہتےہیں، کسی بھی جج کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہئے۔

  • ڈونلڈ لو اب سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے: بیرسٹر گوہر

    ڈونلڈ لو اب سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے: بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو اب سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیے، 20 گھنٹے ہوچکے مگر اسد مجید کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا۔

     بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسد مجید کے ماضی کے بیان میں تھا کہ میری ڈونلڈ لو سے میٹنگ ہوئی تھی، لیکن کل ڈونلڈ لو نے اسد مجید سے ملاقات کا ذکر بھی نہیں کیا، ڈونلڈ لو اب سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہاہے اس لیے ہم دوبارہ سے سائفر کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    سائفر کو امریکی سازش کہنا بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے، ڈونلڈ لو کا کانگریس کمیٹی میں بیان

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امریکا نے فری اینڈ فیئر کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا، اسد مجید کو دوبارہ بیان ریکارڈ کرانا چاہیے، ڈونلڈلو نے کل جو بیان دیا اس پر اسد مجید کو بھی بیان جاری کرنا چاہیے، ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اسکی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دروازے مذاکرات کیلئے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں لیکن ہم  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی مذاکرات سے مشروط نہیں کررہے، ان کے کیخلاف غیر آئینی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا، ہم امید کرتے ہیں عدلیہ بانی پی ٹی آئی کی سزا پر فیصلہ کرے گی۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بطور سیاسی جماعت مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹرائل کورٹ کے  ٹرائلز کا نوٹس لے۔

  • بیرسٹر گوہر کا  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔

    درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے کہا ہےکہ گوہر علی ،عمر ایوب اورشبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اڈیالہ جیل حکام کوملاقات کرانےکی اجازت کے احکامات جاری کئےجائیں۔

    بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، سینیٹ الیکشن سے متعلق پارٹی قائد سے مشاورت بہت ضروری ہے، عدلیہ سے بہت امیدیں ہیں، توقع ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ استدعاکی بانی پی ٹی آئی سے دستاویزکے ہمراہ مشاورت کی اجازت دی جائے ، ہمیں عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں ، عدالتوں سے بہت تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ آتے ہیں اور امید کرتے ہیں انصاف ملے گا، غیر آئینی ،غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے غیرقانونی ٹرائل کا نوٹس لے اور امید ہے کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔

  • سائفر ایک حقیقت ہے، جنھوں نے سازش کرائی ان کا ٹرائل ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

    سائفر ایک حقیقت ہے، جنھوں نے سازش کرائی ان کا ٹرائل ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سائفر ایک حقیقت ہے، جنھوں نے سازش کرائی ان کا ٹرائل ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، وہ لوگ جنھوں نے سازش کرائی ان کا ٹرائل ہونا چاہیے، لیکن ان کا ٹرائل ہونے کی بجائے بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل شروع کر دیا گیا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا جو کل ہوا ہم میں سے کسی ایک نے بھی تصور نہیں کیا تھا، سوچا نہیں تھا جس کے پاس مینڈیٹ نہیں اس کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن دے دیا جائے گا، آج دو بڑے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں جو خود نانا کی سیاست دفن کر چکے۔

    انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی عوامی سیاست پر یقین کرتا ہے پاور شیئرنگ پر نہیں، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھائی، بہن، بھانجا، بھتیجا ایوان میں نہیں بیٹھا، کیا شہباز شریف نے ملک قیوم کو فون کر کے کنونشن نہیں کرائے تھے، یہ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ کر پاور شیئر کرتے ہیں، جب کہ بانی پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کو ختم کیا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا ’’میرے جیسا ورکر چیئرمین کی حیثیت سے کھڑا ہے، ہمارے ملتان کے کارکن کو اسپیکر اور مالاکنڈ کے کارکن کو ڈپٹی اسپیکر مقرر کیا گیا، لیکن باقیوں سے پوچھیں کیا یہ کسی اور کو یہ عہدے دیں گے، کیا صدر کا عہدہ آصف زرداری کے سوا کسی اور کو دیں گے، کیا آصف زرداری کے سوا اور کوئی پارٹی میں اہم نہیں؟‘‘

    انھوں نے کہا ہماری طرف بیٹھے لوگ کوئی ہمارا رشتے دار نہیں مگر پھر بھی ہمیں عزیز ہے، ہمارے 100 ان کے 200 پر بھاری ہیں، یہ عہدے آپس میں بانٹتے ہیں ان کا جمہوریت سے دور دور تک تعلق نہیں، عوام نے انھیں مسترد کر دیا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا ’’مجھے پہلے دو پارٹیاں پسند تھیں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم، اس بار ایم کیو ایم والے بھی ٹکٹ لینے والوں کی لائن میں لگ گئے اور سودے بازی کی، ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری 15 حیدرآباد میں 2 سیٹیں لی ہیں۔‘‘

    انھوں ںے کہا ہم مانتے بھی نہیں کہ یہ وزیر اعظم ہے، اس وزیر اعظم نے ہماری خواتین کے ریلیز کا کوئی اعلان نہیں کیا، اس سے تو بہتر یوسف گیلانی ہے جس نے کہا تھا کہ ججز کو آزاد کراؤں گا، سرکاری ٹی وی مواقع نہیں دے رہا، ہم بار بار نوٹ کراتے تھک جاتے ہیں، یہ پارلیمان ہم سب کا ہے ہمیں یکساں مواقع دیں، ہم دنیا کے سب سے مقبول لیڈر کی مرہون منت آج ہم اس ایوان میں بیٹھے ہیں۔

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

    اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

    پی ٹی آئی الیکشن کمیٹی کے مطابق عمر ایوب بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری مںتخب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن نے کہا کہ ہم نے تیسری دفعہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، ہم نے الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کرائے ہیں، اس وقت بھی بلوچستان میں پولنگ ہو رہی ہے، اور باقی صوبوں میں کمشنر صاحبان الیکشن کرا رہے ہیں۔

    انھوں ںے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ہمیں 4 درخواستیں ملی تھیں، جن کی اسکروٹنی کے بعد 3 درخواستیں منظور کی گئیں، جب کہ نوید انجم خان کی درخواست مسترد کی گئی تھی، انھوں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سپورٹڈ امیدوار کے خلاف الیکشن لڑا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کم از کم 6 ماہ سے ممبر ہونا ضروری ہے۔

    رؤف حسن کے مطابق کاغذات واپس لینے کے بعد بیرسٹر گوہر کے خلاف کوئی امیدوار نہیں رہا، اور وہ بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، جب کہ سیکریٹری جنرل کے پینل کے لیے ہمیں ایک ہی درخواست ملی تھی، عمر ایوب کو بھی بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔

    علی امین گنڈاپور

    پاکستان تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی انتخابات میں علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ کا پینل

    فیڈرل الیکشن کمشنر سندھ نورالحق قریشی نے کہا کہ فیڈرل سمیت صوبوں میں بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن قوانین کے مطابق کروائے گئے، خاوند بخش اور حلیم عادل دونوں کے پینلز کو نمبر آلاٹ کیا گیا تھا، تاہم پینل نمبر 2 سے محمد ظہیر نااہل ہوئے، ایک بھی ممبر نااہل ہو جاتا ہے تو پورا پینل ڈسکوالیفائی ہو جاتا ہے، چناں چہ سندھ میں حلیم عادل شیخ کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا ہے۔

  • ایوان نامکمل ہے، اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا، بیرسٹر گوہر

    ایوان نامکمل ہے، اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کے رکن بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ جب ایوان پورا ہی نہیں تو اسپیکر کا چناؤ کیسے ہو سکتا ہے، ہمارے23نوٹیفائی ارکان ایوان میں موجودہی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رکن بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اسپیکرالیکشن کیلئےاسمبلی کے ممبران کی تعداد مکمل ہونی چاہیے، اس وقت ہاؤس میں ہمارے 23ممبران نہیں ہیں۔

    گوہر خان کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکرآپ اس ہاؤس کےکسٹوڈین ہیں ناکہ کسی کی پارٹی ہیں، یہ ہاؤس نامکمل ہے براہ مہربانی پوائنٹ آف آرڈر آئین اور قانون کا ہے، ہم نےآپ سے پوائنٹ آف آرڈرپررولنگ مانگی ہے، اس وقت آپ کےہاؤس میں25ممبران کی کمی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے 8 ممبران نے کے پی اور 12 ممبران نے پنجاب سے آنا ہے، ان کے فیملی ممبرز اور بچے بھی نہیں مانتے کہ یہ جیتے ہوئے ہیں۔

    بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کانگریس میں اسپیکر کا الیکشن 18 مرتبہ ہواتھا، آپ نے خامخواہ ایک رولنگ دے دی، فارم47 کا ممبر یہاں بیٹھ سکتا ہے فارم 45 کا نہیں، جب ایوان پورا ہی نہیں تو اسپیکر کا چناؤ کیسے ہو سکتا ہے۔

  • بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    بیرسٹرگوہر پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ عمرایوب مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ عمرایوب مرکزی سیکریٹری جنرل جبکہ یاسمین راشد پنجاب کی بلامقابلہ صدر منتخب ہوئیں۔

    اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا اور حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔

    پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر کے لیے 3 امیدوار میدان میں ہیں، جس کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

  • مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل

    مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل

    لاہور: مریم نواز کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ردعمل آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سلیکشن مسترد کرتے ہیں، الیکشن میں شکست کھانے والوں کو غیرقانونی طور پر پنجاب اسمبلی میں جمع کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر آئینی سلیکشن سے صوبے میں استحکام کے امکان کو شدید دھچکا لگے گا، پنجاب کے عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہوگا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو نامکمل ایوان سے وزیر اعلیٰ سلیکٹ کروانے کی مذمت کرتے ہیں، ان کی بطور وزیر اعلیٰ سلیکشن جمہوریت پر بدنما داغ ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئیں۔

    حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی تھی جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مریم نواز  سے حلف لیا تھا۔

    مریم نواز 220 ووٹ لےکر پاکستان کی تاریخ کی پہلی وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں جب کہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔