Tag: بیرسٹر گوہر

  • "بلا” لیکر زیادتی کی گئی، ظلم ہوا اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی، بیرسٹر گوہر

    "بلا” لیکر زیادتی کی گئی، ظلم ہوا اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ "بلا” لیکر زیادتی کی گئی، ظلم ہوا اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےہدایت کی ہےاندرونی اختلافات ختم کریں، پارٹی کی سطح پر گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں ، کسی نےپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو ایکشن لیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پی ٹی آئی، پی ٹی آئی کے خلاف نہیں ہے، جسے پارٹی ٹکٹ دے گی تمام ورکرز اس کی حمایت کریں گے۔

    پی ٹی آئی نظریاتی سے اتحاد کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نظریاتی سے اتحاد کافیصلہ بانی کی مشاورت سے ہوا، اس فیصلے کے بعد مجھ سے وضاحت مانگےجانےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری بیک وقت کئی جماعتوں سے اتحاد کی بات چل رہی تھی، جو فیصلہ ہوا وہ بانی ،کور کمیٹی اور ایپکس کمیٹی کی مشاورت سےہوا، جن دو جماعتوں سے بانی کی گرفتاری سےقبل اتحاد تھا وہ جاری رہے گا۔

    انھوں نے شکوہ کیا کہ اب ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ملے گی، ہمیں تو دیوار میں چُن دیا گیا، "بلا” لیکر زیادتی کی گئی، ظلم ہوا اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ بائنڈنگ ہے،نظر ثانی اپیل میں فیصلہ ختم ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ماضی تھاوہ ماضی ہوگیا، اب سیز فائر ہونی چاہیے اور مستقبل کی جانب بڑھنا چاہیے۔

    بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کسی بھی جج پر تنقیدی مہم کی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہی کسی بھی جج پر تنقید کو آرگنائز کیا، ہم تو ججوں سے یہی کہتے ہیں کہ آپ مضبوط رہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارےپاس پلان "سی "موجودہےوقت آنے پر آگاہ کریں گے، ہمارے بہت سےامیدواروں کوجان بوجھ کر الیکشن سےباہر رکھا گیا، زلفی بخاری پارٹی کا اثاثہ ہیں لیکن الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کوٹکٹ دیا تھا ان سے الیکشن لڑنے کی درخواست بھی کی، زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کےبعد الیکشن سے دستبردار ہوئے، بانی نےزلفی بخاری کوبیرون ملک پارٹی معاملات کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ زلفی بخاری کوکہا آپ کی سیٹ ہےآپ کانامزد امیدوار ہی الیکشن لڑے گا، سیٹ پارٹی کی امانت ہے، پارٹی جسے چاہے نامزد کرے۔

  • پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر گوہر

    بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائرکریں گے، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی امکان نہیں۔

    پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پورا ایک تنظیمی ڈھانچہ ہے۔ فوری انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائیں گے پہلے نظرثانی درخواست دیں گے۔ سپریم کورٹ سے ہمیشہ انصاف کی توقع کرتے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تحریک انصاف کو دیوار سے لگایا گیا، عوام کا نقصان کیا گیا۔ مطالبہ کرتا ہوں اب سیزفائر ہونا چاہیے اور عوام کی آواز سننی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے مطابق ہوئے تھے اور شفاف اندازمیں کرائے گئے تھے۔ انتخابی نشان نہیں ملا تو اس کا مطلب پارٹی تحلیل نہیں ہوئی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ منتخب پارٹی چیئرمین ہوں، سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کرنے یا چیف جسٹس پر اعتراض نہیں کریں گے۔ کوئی بھی بینچ بن جائے یا چیف جسٹس خود بھی ہوں اعتراض نہیں کریں گے۔ عدلیہ میں کسی پر تنقید یا عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ گلے شکوے ہمارے زیادہ ہیں لیکن کسی جج پر تنقید نہیں کی۔ سپریم کورٹ کے تمام ججز کو برابر سمجھتے ہیں اور اعتماد کرتے ہیں۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ججز پر حملے نہیں کرتی، مہمات یا ٹرولنگ نہیں کرتی۔ ماضی میں مریم نواز ججز سے متعلق کیا کہتی تھی سب کے سامنے ہے۔ فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے سامنے جلوس کھڑا کرکے ججز کو دھمکیاں دیں۔

    پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے تو ججز کیخلاف پارلیمان تک کو استعمال کیا۔ پی ٹی آئی نے کسی کو ہدایت نہیں کی کہ سوشل میڈیا پر مہم چلائیں۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ماضی میں جن ججز کیخلاف مہم چلائی گئی اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پی ٹی آئی نظریاتی کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہوا تھا جس پر دستخط بھی موجود ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں اس میں غلط بات کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آج بھی سندھ میں جی ڈی اے کےٹکٹ پر ن لیگ کے امیدوار لڑرہے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ صرف پی ٹی آئی کو ہی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آزاد امیدوار منتخب ہو کر پی ٹی آئی میں آتے ہیں تو مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔ کسی ممبر سے کوئی حلف نہیں لیا ضمیر پر چھوڑا ہے۔ سخت حالات میں بھی لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں تو بڑی بات ہے۔ لوگ ہمارے ساتھ نہیں اس نظریے، جدوجہد کیساتھ ہیں جو شروع کی۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جن حالات سے گزری ہے لوگ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ ماضی کی نسبت اس مرتبہ 80 فیصدعوام کی سپورٹ پی ٹی آئی کیساتھ ہے۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ مریم نواز لاڈلی ہیں اور لاڈلے کی بیٹی ہیں ان کی گفتگو کی مذمت کرتا ہوں۔ مریم نواز نے سپریم کورٹ کیخلاف سخت گفتگو کی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ مریم نواز سمجھتی ہیں ان کو سب کچھ وراثت میں ملا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مریم نواز سمجھتی ہیں ان کو سب کچھ فری میں ملےگا۔ مریم کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، مقابلہ کریں گے۔ مریم نواز کو جن لوگوں کی سپورٹ ہے وہ ہٹ جائے تو ایک نشست نہ ملے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی بات آئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔ پی ٹی آئی پر پابندی کی بات آئی تو فل کورٹ بیٹھے گی۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے ہی سپریم کورٹ میں گئے تھے۔ بطور صدرعارف علوی سے کہا ہے شفاف الیکشن کیلئے آئینی کردار ادا کریں۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے۔ پارٹی میں اختلاف رائے کو پارٹی میں ہی رکھنا چاہیے۔

  • ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران تاحکم ثانی معطل

    ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران تاحکم ثانی معطل

    اسلام آباد: ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پر جانے کے سلسلے میں ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے جانے پر انکوائری جاری ہے، اور ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر اکبر ناصر نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے، اور انھیں رپورٹ 3 دن میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق 13 جنوری کو مقامی پولیس مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں ایف سیون 2 پہنچی، تو معلوم ہوا کہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے، اس لیے پولیس فوری واپس آ گئی، تاہم بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی۔

    ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملے کی تحقیق کا حکم جاری کیا، معزز عدالت نے آئی سی سی پی او کو ذاتی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کی شکایت سننے کی ہدایت کی، جب کہ آئی سی سی پی او اکبر ناصر نے تحقیق اور پولیس افسر کے قصور وار ہونے پر کارروائی کا یقین دلایا۔

    ترجمان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپے کے واقعے کی انکوائری جاری ہے، معطل ہونے والے 5 اہل کاروں میں ایس ایچ او تھانہ مارگلہ حیدر علی، سب انسپکٹر منصب دار، کانسٹیبل سجاد، طاہر اور شبانہ شامل ہیں، معطلی کے احکامات ڈی پی او سٹی آفس نے جاری کیے، جب کہ ایس ایچ او پُھل گراں محمد حیات کو ایس ایچ او مارگلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

  • سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں آج نئے باب کا اضافہ ہوا، بیرسٹر گوہر

    سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں آج نئے باب کا اضافہ ہوا، بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں آج نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

    انتخابی نشان کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی۔ سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں کے حوالے سے آج نئے باب کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے لیکن آج ایسا نہیں ہوا۔ تکنیکی بنیادوں پر فیصلہ دیا گیا جس سے بہت مایوسی ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ پشاور میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے اسی لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دی۔ 14 لوگوں کی بات کی گئی وہ پی ٹی آئی کے ممبران نہیں تھے.

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلا رہے نہ رہے، عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے۔ فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر رائے ہمارا حق ہے۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے سے کرپشن کے نئے دروازے کھلیں گے، جس تکنیکی بنیادوں پر فیصلہ دیا گیا وہ مس ریڈنگ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عدلیہ کا کام لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ آج عدالت نے فیصلہ کرلیا ہمیں قبول ہے۔ امیدواروں کے بارے میں پی ٹی آئی مکمل مہم چلائے گی۔

    اس موقع پر سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بلا پی ٹی آئی سے چھین لیا۔ تاریخ ہی اب اس فیصلے پر فیصلہ کرےگی۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ اسٹریٹیجی ہم نے بنالی تھی، فکر کی بات نہیں ہم نے تیاری کی ہوئی ہے۔

  • الیکشن 2024 : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے  ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

    الیکشن 2024 : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پورے پاکستان کے امیدواروں کا اعلان ایک ساتھ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دے دیا، پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرنےوالا نشان بلا ہے۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ناجائزطور پر بلےکا نشان چھین لیاتھا، ہم نےجس طرح الیکشن کرائےتھےکبھی کسی جماعت نےنہیں کرائے تھے، کسی سے انتخابی نشان لینے کی الیکشن کمیشن کے پاس آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کل ہم اپنے ٹکٹوں کااعلان کردیں گے، پاکستان کے ہر حلقے میں امیدوار کھڑا کریں گے اور حق دارامیدوار کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملےگا ، پورے پاکستان کے امیدواروں کا اعلان ایک ساتھ ہوگا اور 8فروری کو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے جیتے گی۔

    سائفر کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں حکم امتناع کل ختم ہورہا ہے امیدہےکل ہائیکورٹ اچھا فیصلہ دے گی ، سائفر کیس میں ہمارا مطالبہ ہے ٹرائل اوپن ہو۔

    بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ ووٹ کے حق کیلئے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹل بیلٹ کیلئے بھی درخواست کریں گے۔

  • بلے کے نشان کی بحالی کے لیے درخواست: بیرسٹر گوہر کی رجسٹرارسپریم کورٹ سے ملاقات

    بلے کے نشان کی بحالی کے لیے درخواست: بیرسٹر گوہر کی رجسٹرارسپریم کورٹ سے ملاقات

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رجسٹرارسپریم کورٹ سے بلے کے نشان کی بحالی کے لیے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلے کے نشان کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست کے معاملے پر پی ٹی آئی وکلا نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور حامد خان نے رجسٹرارسپریم کورٹ سےملاقات کی، جس میں درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، فوری طور پر سماعت کی جائے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف رجوع کر رکھا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے جج نےقانون کی غلط تشریح کی جس کےباعث ناانصافی ہوئی، 26 دسمبر 2023 کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا، عارضی ریلیف سے قبل فریقین کو نوٹس دیا جانا ضروری نہیں۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ ناقابل تلافی نقصان کے خدشات کے تحت عبوری ریلیف دیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ بلے کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

  • عارضی چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے اعلان پر بیرسٹر گوہر جذباتی ہوگئے

    عارضی چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے اعلان پر بیرسٹر گوہر جذباتی ہوگئے

    اسلام آباد : بیرسٹر گوہر علی خان نے عارضی چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے بعد کہا کہ میں خان صاحب کے جانشین کی حیثیت سے ہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عارضی چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے اعلان پر بیرسٹر گوہر جذباتی ہوگئے، بیرسٹر علی گوہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ خان صاحب چیئرمین ہیں اور وہی رہیں گے ، میں خان صاحب کے واپس عہدے پر آنے تک احسن طریقے سے ذمہ داری نبھاؤں گا۔

    بیرسٹر علی گوہر کا کہنا تھا کہ خان صاحب کاشکریہ اداکرنےکیلئےمیرےپاس الفاظ نہیں، میں خان صاحب کےجانشین کی حیثیت سےہوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ خان صاحب چیئرمین تھےہیں اورتاحیات رہیں گے،اپنی ذمہ داری نبھاؤں گاجب تک خان صاحب واپس نہیں آتے۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بہت سے قد آور شخصیات کے نام سامنے آئے، قدآور شخصیات نے پارٹی کے اہم عہدے سنبھالے ہوئے ہیں تاہم منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی عارضی عہدہ ہوگا۔

  • ‘بیرسٹر گوہر علی خان نگراں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے’

    ‘بیرسٹر گوہر علی خان نگراں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ یرسٹر گوہر علی خان نگراں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بہت سے قد آور شخصیات کے نام سامنے آئے، قدآور شخصیات نے پارٹی کے اہم عہدے سنبھالے ہوئے ہیں تاہم منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی عارضی عہدہ ہوگا۔

    بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئےبیرسٹر گوہر کے نام پر اتفاق ہوا ہے بیرسٹرگوہرکوچیئرمین پی ٹی آئی کیلئے نامزدکیاہے، ان شااللہ بیرسٹرگوہراپنی ذمہ داری کوبخوبی نبھائیں گے

    انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کاغذی کارروائی ہے اصل میں پارٹی کےبانی ہی چیئرمین ہیں، یہ فیصلہ پارٹی حکمت عملی کا نتیجہ ہے یہ کوئی مائنس ون نہیں ہے، جوہدایات انہیں ملتی رہیں گی یہ ایکٹ کرتےرہیں گے۔

    شیر افضل مروت کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مروت صاحب نے جو بات کہی وہ بھی درست تھی ، ہمیں ہدایت دی تھیں کہ پہلے اس فیصلے کو پارٹی قیادت سے منظور کرایاجائے، پارٹی قیادت میں کسی کو تحفظات ہوئے تو اس کو دور کریں گے۔

    بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کا جو کردار ہوگا اس کو بیان کرنے کیلئےنگراں کا لفظ استعمال کیا، میری نظرمیں حقیقتاً چیئرمین وہی رہیں گے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کا  لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا مطالبہ

    چیئرمین پی ٹی آئی کا لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی کوشش ہےاس بارہماری پوری ٹیم کوکھیلنےنہ دیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے وکلا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےحوصلے بلند اورصحت اچھی ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ چیئرمین نے پیغام دیا ہے نواز شریف کی کوشش ہےاس بارہماری پوری ٹیم کوکھیلنےنہ دیں جس کی ہم مذمت کرتےہیں۔

    بیرسٹرگوہر نے ملاقات کے حوالے سے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرانتخابات صاف وشفاف نہ ہوئے تومتنازع بن جائیں گے.

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کےسلسلےمیں خودپیش ہونے کا کہا ہے، وہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتےہیں۔