Tag: بیرونی سرمایہ کاری

  • بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن ،  اہم اقدام سامنے آگیا

    بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن ، اہم اقدام سامنے آگیا

    اسلام آباد : بیرونی سرمایہ کاری لانے کے مشن میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کا اہم اقدام سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے بیرونی سرمایہ کاری لانے کے مشن میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری محفوظ بنانے کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا اقدام سامنے آیا۔

    پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ٹیکنیکل ثالثی ٹریبونلز بنانے کا فیصلہ کرلیا ، پروفیشنل تکنیکی ماہرین بڑے منصوبوں میں تنازع کی صورت میں ثالثی کرائیں گے۔

    چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی نےپوری دنیا کو مدعو کیا ہےاور اعتماد دیا ہے، ایس آئی ایف سی نےسرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن کا اعلان کیا۔

    نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبےشمارمواقع ہیں، تکنیکی ٹریبونلز تمام پارٹیوں کو سننے کے بعد رائے دیں گے۔

    آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن سینٹرز تمام بڑےشہروں میں قائم کیے جائیں گے، 11 مئی کوکراچی میں پاکستان اے ڈی آرسینٹر کا افتتاح ہوگا، تنازعات کے فوری حل سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

  • ‘ قانون میں ترمیم : اب بیرونی سرمایہ کاری کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا’

    ‘ قانون میں ترمیم : اب بیرونی سرمایہ کاری کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا’

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی کمیٹی قانون نے بیرونی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے قانون میں ترمیم کی منظوری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    قومی اسمبلی کی کمیٹی قانون نے منظوری دی اور بل کو اتفاق رائے کیساتھ منظور کیا گیا، جس کے تحت اب بیرونی سرمایہ کاری کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بل کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے، غیرملکی سرمایہ کاری پر نیب کو لگا دیں ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سی پیک معاہدہ بھی کسی کو نہیں دکھایا گیا،ملک کیساتھ ملک کا معاہدہ سربمہر ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئل ریفائنری اور گوادرمیں بیرونی ملک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے،ہم نے قانون کا مسودہ بنانے سے قبل 20ممالک کے قوانین کا موازنہ کیا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ دبئی ریگستان تھا سرمایہ کاری کے ذریعے دبئی نے ترقی کی، قانون سازی نہ ہونے کے سبب ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔

  • دسمبر 2020 میں ملک میں کتنے کروڑ ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی؟

    دسمبر 2020 میں ملک میں کتنے کروڑ ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی؟

    کراچی: پاکستان میں دسمبر 2020 کے مہینے میں 20 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں بیس کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ملک کے نجی شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، جو 13.48 کروڑ ڈالرز رہی، جب کہ سرکاری شعبے میں 6.77 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔

    ایس بی پی کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں51.45 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال پہلی ششماہی میں بیرونی سرمایہ کاری 72 فی صدکم رہی۔

    جولائی سے دسمبر کے دوران براہ راست سرمایہ کاری 30 فی صد کم ہو کر 95 کروڑ ڈالر رہی، 6 مہینے میں اسٹاک ایکس چینج سے 24 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں نجی شعبے میں 70.83 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، سرکاری شعبے سے 6 ماہ میں 19.38 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔

  • سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری75فیصد کم ہوئی، اسٹیٹ بینک

    سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری75فیصد کم ہوئی، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری75فیصد کم ہوئی ہے، پاکستان میں جنوری میں14کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے جنوری تک ملک میں ایک ارب چار کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی، سات ماہ میں ایک ارب 45 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹاک ایکسچینج سے سات مہینوں میں 40 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا، رواں مالی سال سات ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 3ارب نو کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔

    رواں مالی سال کے سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری گذشتہ سال کے مقابلے میں 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کم رہی، سات مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری 17 فیصد کم ہوئی ہے۔

  • رواں سال پانچ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں54فیصد کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

    رواں سال پانچ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں54فیصد کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 5ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں54فیصد کمی واقع ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق5ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری65.95 کروڑ ڈالرکی ہوئی، گزشتہ5ماہ میں پورٹ فولیو انویسمنٹ میں230فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے۔

    اس دوران بیرونی سرمایہ کاری 1.20 ارب ڈالرسےگھٹ کر55 کروڑ ڈالر رہی، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ5ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے23 کروڑ ڈالر نکالے گئے،5ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 35فیصدکمی سے88کروڑڈالررہی۔

    مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق نومبر2018میں براہ راست سرمایہ کاری 28کروڑڈالررہی جبکہ نومبر میں بیرونی سرمایہ کاری21.8 کروڑ ڈالر رہی۔