اسلام آباد : آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے 18 ستمبر تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں، پاکستان کو ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کے پروگرام کی حتمی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈرجاری کردیا، پاکستان اس بار بھی کیلنڈرمیں شامل نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 18 ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کیا ، 18ستمبر کو بورڈ سرینام کے7ویں جائزےکی منظوری دے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈرپہلےجاری ہو چکا ہے، بورڈ کے9 ستمبر اجلاس میں بھوٹان کاکیس اور 13ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہیں۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12جولائی کوہواتھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کو 3سے5 ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کاسامنا ہے۔
آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈاشامل ہونے کا امکان ہے۔