Tag: بیرون ملک

  • پاکستانی طلبہ کے لیے بیرون ملک مفت تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع

    پاکستانی طلبہ کے لیے بیرون ملک مفت تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع

    (13 اگست 2025): پاکستانی طلبہ کے لیے بیرون ملک پرکشش مراعات کے ساتھ مختلف مضامین میں فنڈڈ اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    عمان نے پاکستانی طلبہ کے لیے مختلف مضامین میں مکمل فنڈڈ انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے عمانی اسکالر شپ پروگرام 2025-26 کے لیے خواہشمند طلبہ سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

    اس اقدام کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کو عالمی معیار کے تعلیمی وسائل تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

    اسکالر شپ کے خاص فوائد اور مراعات:

    * عمانی اسکالر شپ پروگرام کے تحت طلبہ عمان کی منتخب یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ، ہیومینٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور سائنسز ( علاوہ میڈیسن) میں گریجویشن ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔

    * طلبہ کے لیے اسکالر شپ مکمل فنڈڈ ہے اور ٹیوشن فیس 100 فیصد معاف ہے۔

    * اسکالر شپ کے لیے عمان جانے والے طلبہ کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ طلبہ کو رہائش کے بغیر 200 عمانی ریال (لگ بھگ ایک لاکھ 45 ہزار پاکستانی روپے) یا رہائش کے ساتھ 140 عمانی ریال (تقریباً ایک لاکھ سےزائد پاکستانی روپے) ہر ماہ دیے جائیں گے۔

    * طلبہ کو ہر سال ایک راؤنڈ ٹرپ ہوائی ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

    ایچ ای سی نے اسکالر شپ کے لیے اہل طلبہ سے درخواستیں طلب کی ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

    بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ دیے گئے آفیشل لنک https://tinyurl.com/studyinoman کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

  • بیرون ملک سے واپس آنیوالے شخص نے والدین اور بیوی کو قتل کردیا

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے شخص نے والدین اور بیوی کو قتل کردیا

    پھالیہ: پنجاب میں تھانہ بھاگٹ کے گاؤں سعداللہ پور میں بد بخت بیٹا اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پھالیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں باپ اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم احسان اللہ فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسان اللہ ولد محمد حسین عمر عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم تھا جو کہ چار روز قبل کویت سے واپس آیا ہوا تھا۔

    حکام کا بتانا ہے کہ چند روز قبل ہی اس کے والد نے اپنی زمین فروخت کی تھی ملزم اپنے والد سے رقم کا مطالبہ کرتا تھا مگر والد کے انکار کی رنجش پر ملزم احسان نے اپنے والد والدہ اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، ملزم کے دو بیٹے بھی ہیں جن کی عمریں 7 سے 8 سال ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sahiwal-mother-suicid-with-2-children-13-07-2025/

    اس سے قبل گلشن اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس نے مزید بتایا کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پذیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔

  • اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    کوئٹہ(20 جولائی 2025):بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا، نیشنل پارٹی کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

    اختر مینگل کو کوئٹہ سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیاگیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان کا نام پی این آئی ایل میں ہے۔

    سردار اختر مینگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں دبئی جارہا تھا لیکن آف لوڈ کر دیا گیا، امیگریشن سٹاف نے بتایا میرا نام پی این آئی ایل میں ہے۔

    اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    واضح رہے کہ اختر مینگل ایک تجربہ کار سیاست دان اور بی این پی-ایم کے سربراہ ہیں انہوں نے ستمبر 2024 میں بلوچستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    اس سال کے شروع میں مینگل نے بلوچ حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس کارروائی کے خلاف مستونگ کے لک پاس پر 20 روزہ دھرنا دیا تھا۔

    ان کی پارٹی نے 28 مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کیا اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے رہنماؤں اور کارکنوں بشمول ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور سمیع دین بلوچ کی حراست کے خلاف تقریباً تین ہفتوں تک احتجاج کیا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

  • 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافر ہوشیار ہوجائیں!

    5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافر ہوشیار ہوجائیں!

    اسلام آباد : 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافر ہوشیار ہوجائیں ! وفاقی وزیرداخلہ نے بڑا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا ، اس دوران اہم اجلاس کی صدارت میں حوالہ ہنڈی مافیا کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔

    ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور ایشوز سے آگاہ کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے اور کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے نان کسٹمز پیڈ مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیتے ہوئے 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی۔

    وزیر داخلہ نے بھکاریوں کوبیرون ملک بھجوانےوالی ایجنٹ مافیاکی سرکوبی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، بھکاریوں کو بھجوانے والے ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے اور ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں، جعلی دوائیوں کے مکروہ دھندے ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔

  • سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک جانے کیلئے چیف جسٹس سے این او سی لینا ہوگا

    سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک جانے کیلئے چیف جسٹس سے این او سی لینا ہوگا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ ججز ترمیمی آرڈر 2025 جاری کر دیا گیا ، جس کے تحت سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک جانے کیلئے چیف جسٹس سے این او سی لینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ ججز ترمیمی آرڈر 2025 جاری کر دیا، جس کے تحت چیف جسٹس کو ججز کی چھٹی منظور یا مسترد اورواپس بلانے کا اختیار ہوگا۔

    رجسٹرار سپریم کورٹ نے جنرل اسٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ہے ، جس میں ججز کی چھٹی، تعطیلات پر ضابطہ کار طے کیا گیا ہے۔

    ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عوامی مفاد میں صوابدیدی اختیارات استعمال کریں گے، بیرون ملک سفر سے پہلے چیف جسٹس سے این او سی لینا ضروری ہوگا۔

    ایس او پی میں ہر قسم کی چھٹی کے لیے پیشگی منظوری اور معقول وجہ دینا لازم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ججز کو چھٹی کے دوران موجودہ پتہ اور رابطہ تفصیل فراہم کرنا ہوگی۔

    ایس او پی کے مطابق صرف سرکاری دوروں کے لیے وزارت خارجہ کو پروٹوکول کی درخواست دی جائے گی۔

  • سال رواں کے ابتدائی 3 ماہ میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

    سال رواں کے ابتدائی 3 ماہ میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

    بہتر مستقبل اور روزگار کی خاطر رواں برس کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ایک لاکھ 72 ہزار 144 پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک جا چکے۔

    بیورو آف امیگریشن بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق رواں برس 2025 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ایک لاکھ 72 ہزار 144 پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک جا چکے ہیں۔

    اس عرصہ میں بیرون ملک جانے والوں میں 99 ہزار 139 پاکستانی مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں 38 ہزار 274 ڈرائیور، 1895 مستری، 1689 باورچی شامل ہیں۔

    رواں برس اب تک 849 ڈاکٹرز بھی ملازمت کے لیے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 1479 انجینئرز، 3474 ٹیکنیشنز، 1058 ویلڈرز اور 390 نرسیں بھی بیرون ملک جا چکی ہیں۔

    بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے مارچ 2025 کی مدت کے دوران 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے بیرون ممالک کا رخ کیا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے جب کہ 6 ہزار 891 افراد یو اے ای، 8 ہزار 331 عمان، 12 ہزار 989 قطر، 939 بحرین، 775 ملائیشیا، 592 چین، 350 آذربائیجان، 264 جرمنی اور 815 پاکستانی یونان گئے۔

    اس کے علاوہ 1454 پاکستانی برطانیہ، 870 ترکیہ، 275 امریکا، 109 اٹلی اور 108 پاکستانی جاپان گئے ہیں۔

  • بھیک مانگنے کیلیے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار

    بھیک مانگنے کیلیے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار

    بھیک مانگنے کے لیے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اےامیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کے لیے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے تاہم وہ جھانسہ دے کر وزٹ ویزے پر بحرین جانے کی کوشش کر رہی تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمہ کو اس سے قبل سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔
    اس کے علاوہ ایف آئی اے امیگریشن نے ایک اور کامیاب کارروائی میں جعلی دستاویزات پر سینیگال سے پاکستان پہنچنے والے شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم جس کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے پاسپورٹ پر اٹلی کی امیگریشن کی جعلی مہر لگی ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ گداگری کیلیے مختلف بہانوں سے بیرون ملک جا کر پاکستان کا نام بدنام کرنے والے افراد کے خلاف حکومتی اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    اب تک ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے ایسے درجنوں مرد وخواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جو عمرے کی آڑ میں سعودی عرب یا مختلف بہانوں سے دیگر ممالک جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrested-hindu-women-going-saudi-arabia-for-begging/

  • بیرون ملک جانے کے خواہشمند نوجوانوں کیلیے اہم خبر

    بیرون ملک جانے کے خواہشمند نوجوانوں کیلیے اہم خبر

    معاشی بدحالی اور مہنگائی کے پیشِ نظر نوجوان پاکستانیوں کی بڑی تعداد تعلیم اور روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے کیلیے کوشاں ہے۔

    بیرون ملک جانے کیلیے قانونی طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کیا ہیں؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈی جی بیورو آف اوورسیز ایمپلائمنٹ محمد طیب چوہدری نے ناظرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بیورو آف اوورسیز ایمپلائمنٹ کا مقصد ہی یہ ہے کہ جو نوجوان ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں ان کو ہر طرح سے مدد و مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بیورو میں درخواست دائر کرنے طریقہ کار بہت آسان ہے، آپ نے جس ملک کیلیے اپلائی کرنا ہو اس ملک کی بنیادی شرائط و ضوابط کو پورا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم ایک سے دو ماہ کے عرصے میں درخواست گزاروں کو ان کیلئے مناسب نوکری کا بندوبست ہوتے ہی بیرون ملک بھجوا دیتے ہیں۔

    محمد طیب چوہدری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ملازمت کے بے شمار مواقع موجود ہیں لیکن اس کیلیے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان اچھی تعلیم سے ساتھ اپنی اسکلز اور قابلیت کو بڑھائیں مختلف کورسز کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک بھر میں 2700 ایجنٹ ہیں جو لائسنس یافتہ ہیں شہری بیرون ملک جانے کیلیے ان کے کسی اور سے ہرگز رابطہ نہ کریں۔ اس کے علاوہ بیورو آف اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا بیرون ملک جانے کا اندازہ پاسپورٹ دفاتر اور امیگریشن سینٹرز پر جا کر لگایا جا سکتا ہے جہاں اِن دنوں پاسپورٹ اور ویزا کے خواہشمندوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    نوجوانوں کی بڑی تعداد اسکالرشپس پر بیرون ملک جانے کی کوشش بھی کر رہی ہے تاہم بعض حلقوں نے ہنرمند شہریوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کے بیرون ملک اخراج کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پاکستان میں اضافی غیر ملکی ترسیلات کا اچھا ذریعہ بنیں گے۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر

    واضح رہے کہ شہبازشریف نے پاکستانی نوجوانوں کی بیرون ملک ملازمت کیلئے دوست ممالک کی مارکیٹوں کے مطابق لائحہ عمل دینے اور بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی، بغیر لائسنس کمپنیز کیخلاف اقدامات کی ہدایت کردی۔

    پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے شریف اور زرداری خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل نہیں کیا، بیرسٹرسیف

    بانی پی ٹی آئی نے شریف اور زرداری خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل نہیں کیا، بیرسٹرسیف

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شریف اور زرداری خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان  میں  کہا کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرون ملک سے پاکستان آئے لیکن نہ پیسے عمران خان کے اکاؤنٹ میں ہیں اور نہ بشریٰ بی بی کے۔

    خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ میں بانی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اور نہ اس سے ملک کو نقصان کوئی پہنچا ہے۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرپشن وہ ہوتی ہے جس میں ملکی پیسہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے شریف اور زرداری خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل نہیں کیا۔

     بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی ملک میں دینی اور عصری علوم کو فروغ دے رہی ہے، دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

  • بیرون ملک سے آنے والے اپنے ساتھ کتنے موبائل فون لا سکتے ہیں؟ بڑی خوشخبری آگئی

    بیرون ملک سے آنے والے اپنے ساتھ کتنے موبائل فون لا سکتے ہیں؟ بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کے لیے بڑی خوش خبری آگئی، ایف بی آر نے  جاری نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیگیج اسکیم کے تحت  ایک سے زائد موبائل ساتھ لانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا، ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ نوٹیفکیشن مشاورت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ موجودہ 2006 کے قوانین کے تحت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو اب بھی دو موبائل لانے کی اجازت ہے۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک سے موبائل اور دیگر سامان لانے والوں کے لیے بڑی خبر

    یاد رہے گذشتہ روز بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیا ساتھ لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، جس کے تحت کوئی بھی شخص ذاتی استعمال کیلئے ایک فون لاسکےگا۔

    اس سلسلے میں ایف بی آرنے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بیرون ملک سے ذاتی استعمال کیلئے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی، اب 1200 ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیا کمرشل تجارت تصور ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کرلیے جائیں گے، اضافی اشیا ڈیوٹی، ٹیکس، جرمانہ ادا کرنے کے باوجود بھی کلیئر نہیں ہونگی، بیگج رولز 2006 میں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کیا گیا تھا۔