Tag: بیرون ملک اسمگلنگ

  • قیمتی نوادرات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    قیمتی نوادرات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    پشاور : قیمتی نوادرات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، نوادرات چین اسمگل کی جارہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار او ڈائیریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قیمتی نوادرات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ تھانا پہاڑی پورہ پولیس نے رات گئےکارروائی کی، انٹرنیشنل اسمگلرنیٹ ورک کا سرغنہ بھی گرفتار کیا گیا۔

    ڈائریکٹرآرکیالوجی عبدالصمد نے کہا کہ برآمد نواردات اصل نہیں لیکن اسکی قیمت کروڑوں میں ہے، بیرون ممالک میں اس قسم کےنوادرات کی ڈیمانڈزیادہ ہے، نوادرات چین اسمگل کی جارہی تھیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے فقیر آباد ڈویژن کے علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کے صدیوں پرانے نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

    محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق برآمد کی جانے والی نوادرات صدیوں پرانی ہیں، جن کی مالیت کا تخمینہ کروڑوں روپے لگایا گیا ہے، ضروری قانونی کارروائی کے برآمد شدہ نوادرات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیے جائیں گے۔

  • لڑکے کا بھیس بدل کر لڑکیوں کی بیرون ملک  اسمگلنگ میں ملوث ملزمہ گرفتار

    لڑکے کا بھیس بدل کر لڑکیوں کی بیرون ملک اسمگلنگ میں ملوث ملزمہ گرفتار

    میر پور آزاد کشمیر: لڑکیوں کی بیرون ملک انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں لڑکیوں کی بیرون ملک انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزمہ پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری اور تعلق جہلم سے ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی تھی اور لڑکے کے بھیس میں شادی کرکے دلہن کو بیرون ملک فروخت کر دیتی تھی۔

    متاثرہ فیملی کی درخواست پر غیر ملکی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، والد متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کےنام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی، نکاح کے بعد بیٹی کا ویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا، علم ہوا کہ بیٹی کی لڑکی سےشادی ہوئی ہے، بیٹی کو کئی مقامات پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ حلیہ بدل کرآزادکشمیر میں رشتے تلاش کرتی اور صرف نکاح کرتی تھی۔