Tag: بیرون ملک جانے والے مسافر

  • بیرون ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد

    بیرون ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد

    اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی اور بیرون ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کرلئے۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ حمزہ نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے181کے ذریعے شارجہ جارہا تھا کہ دوران تلاشی ملزم کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 97 کیپسول برآمد ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 760 گرام ہے تاہم ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے اے این ایف نے عالمی ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے قطری دارالحکومت دوحہ جانے والے خوشاب کے رہائشی کے پیٹ سے آئس بھرے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    مجموعی طور پر مسافر کے پیٹ سے 104کیپسولوں سے 800 گرام آئس برآمد کی گئی۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافر کو10 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ، کرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار

    بیرون ملک جانے والے مسافر کو10 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ، کرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار

    کراچی : بیرون ملک جانے والے مسافر کوغیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی قراردے دیا ہے ، بیرون ملک جانے والے مسافر کودس ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف بی آر کے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں، کرنسی  ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کردیا گیا۔

    بیرون ملک جانے والے مسافر کوغیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، بیرون ملک جانے والے مسافر کودس ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔

    نئے قوانین کے تحت مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن لازمی جمع کرانا ہوگی، کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجراء کیلئے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کاؤنٹرز قائم کردیے گئے، مسافر کو تحریری طور پر دس ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی اجازت لینا ہوگی۔

    اٹھارہ سال سے کم عمر مسافر کو پانچ ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ شیر خوار بچے کیلئے پانچ سو ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی، جس کیلئے ڈکلیئریشن لازمی قرار دیا ہے، مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم لازمی جمع کرانا ہوگا

    ترجمان کسٹم کا کہنا ہے ایئرپورٹس پر کسٹم کے کاؤنٹرز قائم ہیں، جہاں مسافر کی سہولت کیلئے کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجراء اور رقم کی تصدیق کی جائے گی ، ایئرپورٹ پر رش ہونے کے باعث کسٹم کے کاؤنٹر پر افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔