Tag: بیرون ملک جانے والے مسافروں

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    لاہور : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سہولت فراہمی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر دفاع خو اجہ آصف نے لاہورایئرپورٹ کا طویل دورہ کیا، وفاقی وزرا کا ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا۔

    وفاقی وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے اے ایس ایف،اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کرلیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ، خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ائرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا، ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمدورفت بہتربنانےکیلئے متعلقہ اداروں کواقدامات کی ضرورت ہے۔

    محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کوانتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے، 3روز میں امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے، امیگریشن کاونٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی۔

    وفاقی وزراء نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملتان، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں کارروائیوں کے دوران بیرون ملک جانےوالے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملتان، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں کارروائیاں کی۔

    کارروائیوں کے دوران ملتان ایئرپورٹ پر بحرین ،دوحہ جانے والے مسافروں سےمنشیات برآمد کی جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرکارروائی میں مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد ہوئی۔

    اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کارروائیوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانےوالےمسافر سےمنشیات برآمد کی ،مختلف کارروائیوں میں برآمد منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے کرنسی و کسٹمز ڈکلئیریشن کی شرط،  اعتراضات سامنے آگئے

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے کرنسی و کسٹمز ڈکلئیریشن کی شرط، اعتراضات سامنے آگئے

    کراچی : نجی ایئر لائنز اور عالمی تنظیم ایاٹا نے مسافروں کے کرنسی و کسٹمز ڈکلئیریشن کے جاری احکامات پر اعتراضات کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ کے لیے مسافروں کے کرنسی و کسٹمز ڈکلئیریشن پر اعتراضات سامنے آگئے۔

    نجی ایئرلائنزاور عالمی تنظیم ایاٹا نے سی اے اے کی جانب سے جاری احکامات پر اعتراضات اٹھائے۔

    ایئرلائن آپریٹرزکمیٹی اور عالمی تنظیم ایاٹا نے سی اے اے اور کسٹم کو تحفظات پر مبنی خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔

    جس میں کہا گیا کہ بیرون ملک کے مسافروں کو بورڈنگ کے وقت ڈیکلریشن فارم دے کر وصول کرسکتے ہیں، بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے اعلان کرسکتے ہیں ،فارم دے بھی سکتےہیں۔

    ایئرلائن آپریٹر اور ا یاٹا کےمراسلے میں کہا ہے کہ کسی مسافرکو فارم پر کرنے کے لیےمجبور نہیں کرسکتے اور مسافروں کو پرشدہ فارم کسٹمز کے حوالے کرنے کاپابند بھی نہیں کر سکتے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بورڈنگ پاس کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کے بغیر نہ دینے کی نئی شرط لاگو کردی تھی اور اس حوالے سے سی اے اے نے تمام ایرلاینز کو نئی ہدایات جاری کیں۔