Tag: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں

  • منکی پاکس کا پھیلاؤ ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

    منکی پاکس کا پھیلاؤ ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

    کراچی : منکی پاکس کی وبا کو روکنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے، صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے پر پاکستان میں تمام انٹری پوائنٹس پر کڑی نگرانی اوراحتیاطی تدابیر کے لیے بارڈرہیلتھ سروسز پاکستان نے اقدامات تیزکردیےاور متعلقہ اداروں کو احکامات بھی جاری کردیے۔

    منکی پاکس کی وبا روکنے کیلئے ہوائی اڈوں سمیت تمام انٹری پوائنٹس پراسکریننگ کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    تاہم منکی پاکس کو بین الاقوامی وباقراردینےکے باوجودبیرون سے آنے والے جہازوں میں ڈس انفیکشن اسپرے شروع نہیں کیا گیا۔

    ائیرپورٹ مینیجر،ڈی جی ہیلتھ سندھ اورڈائریکٹرائیرپورٹ ہیلتھ سروسز نے جناح انٹرنیشنل کادورہ کیا اورانتظامات کاجائزہ لیا۔

    مشتبہ زخموں یا اس سے منسلک علامات کے حامل مسافر کو آئسولیٹ کرنے اور رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہے۔

    فوکل پرسن ایئرپورٹ ڈاکٹر سید ظفر مہدی نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور :سیکریٹری ہیلتھ نےایئرپورٹ پر 2ایمبولینس فراہم کردیں، ایئرپورٹ پرڈاکٹر،پیرامیڈیکل اسٹاف 24گھنٹےموجودہے۔

    ترجمان پی اے اے کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ این سی اوسی کی ہدایات پرعمل درآمد کویقینی بنارہی ہے، مشتبہ مسافروں کے لئے بارڈر ہیلتھ سروسز کا ائیسولیشن روم قائم کیا گیا ہے۔

  • بیرون ملک سے آنے والے مسافروں  کے لئے اہم خبر

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسزکی جانب سے سہولیات کا جائزہ لیا۔

    ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ وزیر صحت نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور ادارے کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

    عبدالقادرپٹیل نے انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنزکی سفارشات پرعملدرآمد اور بیماریوں کی روک تھام سے متعلق مؤثر اقدامات کویقینی بنارہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئرپورٹ پراسکریننگ کا مؤثر ترین نظام موجودہے، ادارےکی بہتری کیلئے اقدامات کےساتھ تمام تر وسائل بروئےکارلارہےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں، عوام کو بیماریوں سے تحفظ دینے کیلئے بھر پورعملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

  • کورونا وائرس : بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

    کورونا وائرس : بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

    کراچی : کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے مسافروں کو محفوظ رکھنے کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ، جس میں مسافروں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کو کورونا وائرس کے حوالے سے تین کیٹگری اے ، بی اور سی میں تقسیم کیا ہے۔

    کیٹیگری سی کے ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا اور ڈنمارک کو کیٹیگری سی میں شامل کرلیا گیا، ڈنمارک سے آنیوالے تمام مسافروں کے ٹیسٹ ملکی ایئرپورٹ پر کئے جائیں گے۔

    کیٹگری اے میں شامل30 ممالک کی تعداد کم کر کے 21کر دی گئی ، کیٹگری اے میں شامل آسٹریلیا ،چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا، ساوتھ کوریا، سعودی عرب، سنیگال، سری لنکا اور ویتنام شامل ہیں جبکہ ترکی کا نام کیٹیگیری اے سے نکال دیا گیا ہے۔

    کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ / پی سی آر سے استثنی حاصل ہوگا۔

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا، کیٹگری بی ممالک سے آنے والے تما م مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے کے اندر اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔

    کیٹیگری سی کے ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پاکستان بشمول ایئرپورٹ پر لئے جائیں گے۔

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا تمام بین الاقوامی ائیرلائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر لازم قرار دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازمی قراردیتے ہوئے ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم میں مسافروں سے گذشتہ 14دنوں میں کن کن ممالک میں سفر کا ان کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں ۔

    جس میں کہاگیا 14دنوں کے دوران مسافرکوویڈ 19 کے مریض سے تعلق رہا ہو، ڈکلیئریشن فارم میں مسافر کو افریقہ یا جنوبی امریکہ کے آخر پانچ دنوں میں قیام تو نہیں کیا اس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 20 نومبرسے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہے گی۔

  • بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے تیار پاک پاس ایپ میں تکنیکی خرابی،  استعمال موخر

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے تیار پاک پاس ایپ میں تکنیکی خرابی، استعمال موخر

    کراچی : کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے پاک پاس موبائل ایپ میں تکنیکی خرابی کے باعث استعمال موخر کردیا گیا، موبائل ایپ متعارف کروانے کا مقصد پاکستان پہنچنے والے مسافروں کا 14دن تک قرنطینہ موجودگی کو لازمی بنانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کورونا وائرس سے بچاؤکے لئےبیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے تیار پاک پاس ایپ فعال نہ ہو سکی، تکنیکی خرابی کے باعث پاک پاس ایپ کا استعمال مؤخر کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے جاری کیا ہے، جس میں کہا گہا موبائل ایپ متعارف کروانے کا مقصد پاکستان پہنچنے والے مسافروں کا 14دن تک قرنطینہ موجودگی کو لازمی بنانا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹریکنگ کیلئے ایپ تیار کی تھی اور بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو پاکپاس موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنا لازمی قراردیا گیا تھا۔

    پاکپاس موبائل کے لازمی استعمال کے حوالے سے ائیرپورٹس اور ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی تھیں ،فیملی کی صورت میں بھی ایک ہی فرد نے موبائل ایپ انسٹال کرنا تھی جبکہ اسمارٹ فونز نہ رکھنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ پر سخت عمل سے گزارا جانا ہے۔

    ایپ سے کرونا ٹیسٹنگ اور ہوم آئسولیشن کے بارے میں معلومات اکٹھا کی جا سکیں گی، سی اے اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹکٹ بک کرواتے وقت ایئرلائن انتظامیہ مسافروں کو بذریعہ ای میل موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کرے، اور چیک اِن، بورڈنگ ڈیسک پر مسافروں کے موبائل میں ایپ کی موجودگی یقینی بنائے۔