Tag: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نو ماہ میں 16ارب ڈالر وطن بھیجے

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نو ماہ میں 16ارب ڈالر وطن بھیجے

    اسلام آباد : مالی سال19ءکے پہلے نو ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے16.1 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) میں 16096.33ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے۔

    یہ رقم گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 14802.96ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.74 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ مارچ2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1745.80 ملین ڈالر رہی جو فروری 2019ء کے مقابلے میں 10.73 فیصد زائد جبکہ مارچ 2018ء کے مقابلے میں3.20 فیصد کم ہے۔

    بلحاظ ملک مارچ 2019ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 405.87 ملین ڈالر،378.14 ملین ڈالر،271.11 ملین ڈالر، 281.26ملین ڈالر، 167.80 ملین ڈالر، اور44.20 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

    جبکہ مارچ 2018ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 427.62ملین ڈالر،424.89 ملین ڈالر، 247.17 ملین ڈالر،258.96ملین ڈالر، 183.79ملین ڈالر اور 58.91 ملین ڈالر تھیں۔

    مارچ 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر197.41 ملین ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2018ء میں ان ملکوں سے202.26 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

  • بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے "پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ” کا اجراء 31 جنوری کو ہوگا

    بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے "پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ” کا اجراء 31 جنوری کو ہوگا

    اسلام آباد : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی اسکیم "پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ” کا اجراء اکتیس جنوری کو کیا جائےگا، جس کے تحت سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

    تفصیلا ت کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بناو سر ٹیفیکٹ کا اجراء رواں ماہ کیا جائےگا ، بانڈز کی مدت تین سال اورپانچ سال ہوگی، تین سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ دوپانچ فیصد جبکہ پانچ سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوگی۔

    [bs-quote quote=”بانڈز بیک وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کے لئے جاری کئے جائیں گے،” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ بانڈز بیک وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کے لئے جاری کئے جائیں گے، پاکستان پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایسی اسکیم لارہاہے، یہ اوپن اینڈ ٹرانزیکشن ہوگی اور حجم کا تعین سرمایہ کاروں کے رسپانس کے مطابق طے کیا جائےگا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان بچاؤ سرٹیفیکیٹ کے علاوہ حکومت کو مزید عالمی قرض مارکیٹ میں ٹرانزیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سرٹیفیکیٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے نائی کوپ پر دئے جائیں گے۔

    اس اسکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

    یاد رہے نومبر 2018 میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی تھی، اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نائیکوپ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، دہری شہریت کے حامل پاکستانی پاسپورٹ دکھا کر وطن آسکیں گے۔

    خیال رہے سعودی عرب اور یو اے کی جانب سے ایک ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوچکے ہیں ، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم پندرہ ارب پچیس کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا یو اے ای کی جانب سے تین ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط مل گئی، باقی دوارب ڈالربھی جلد پاکستان کوحاصل ہوجائیں گے، ہ یہ رقم زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کو روکنے کیلئے دی گئی ہے، یہ رقم امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے، اس پرسالانہ تین فیصد منافع دینا ہوگا۔

  • تارکینِ وطن کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ

    تارکینِ وطن کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ

    کراچی: مالی سال 16ء کے پہلے پانچ مہینوں میں کارکنوں کی ترسیلات زر 7.57 فیصد نمو کے ساتھ 8 ارب ڈالر ہوگئیں۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16ء کے ابتدائی پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر) کے دوران 8098.25 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے م س 15ء کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 7528.10 ملین ڈالر کے مقابلے میں 7.57 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔

    نومبر 2015ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1591.75 ملین ڈالر تھی جو اکتوبر 2015ء کے مقابلے میں 3.36فیصد زائد، اور نومبر2014ء کے مقابلے میں 18.45 فیصد زائد ہے۔

    بلحاظ ملک نومبر2015ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 487.28 ملین ڈالر ،349.83ملین ڈالر، 231.28ملین ڈالر، 188.88ملین ڈالر، 189.43 ملین ڈالر، اور 29.42 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

    جبکہ نومبر2014ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 429.09ملین ڈالر، 272.87ملین ڈالر، 189.95ملین ڈالر، 163.70ملین ڈالر، 152.45 ملین ڈالر اور 24.53 ملین ڈالر تھیں۔

    نومبر 2015ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 115.63ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2014ء میں ان ملکوں سے موصولہ 111.17 ملین ڈالر تھی۔

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9ماہ میں 13ارب 23کروڑ ڈالر وطن بھیجے

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9ماہ میں 13ارب 23کروڑ ڈالر وطن بھیجے

    کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نو ماہ میں تیرہ ارب تیس کروڑ ڈالر وطن بھیج کرمعاشی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن بہتر بنادی۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر معاشی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن بہتر کردی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی دوہزار چودہ سے مارچ دوہزار پندرہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تیرہ ارب تیس کروڑ ڈالرز وطن بھیجے۔

    یہ ترسیلاتِ زر گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بھیجی گئی ترسیلات زر سے پندرہ فیصد زائد ہیں۔