Tag: بیرون ملک پناہ

  • بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ، حکومت نے پاسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت ہوا، اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں بیرون ملک پناہ (اسائلم) کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطلی کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    نائب وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کی سہولت پربریفنگ دی گئی ، جس میں نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا گیا اوورسیزکےپاسپورٹ کا 60 دن میں اجرا ہوگا۔

    یاد رہے حکومت نے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں اسائلم لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے۔

  • بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی، بڑی خبر آگئی

    بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی، بڑی خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری بلال حامد کی بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

    جس میں پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے حکومتی اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل رانا انتظار نے دلائل دیے کہ اُن کے موکل نے پاسپورٹ کے اجرا کیلئے درخواست دی لیکن حکومت پاسپورٹ نے جاری نہیں کیا، درخواست گزار کے خلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ اسائلم لینے پر پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے، جس کے بعد عدالت نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت یہ معاملہ خود حل کرے اور اس بارے میں رپورٹ داخل کی جائے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ اگر حکومت معاملہ طے نہیں کرتی تو عدالت خود حکم جاری کرے گی۔

    یاد رہے حکومت نے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں اسائلم لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے۔

  • بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

    بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد : بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجراپر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری کی جانب سے 184 تھری کے تحت سپریم کورٹ میں دائرکی گئی، جس میں وفاقی حکومت ،ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نوٹیفکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

    درخواست میں حکومت کی 5 جون کی پالیسی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا فریقین کو فوری حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد روکا جائے۔

  • بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی، حکومت نے ایسے پاکستانیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں بڑا فیصلہ کرلیا ، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے۔

    اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردیں وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ آفس نے مراسلہ جاری کیا۔

    مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔