Tag: بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں

  • بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے آپریشن شروع ہوگا

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے آپریشن شروع ہوگا

    اسلام آباد : غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے آپریشن شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے آپریشن شروع ہوگا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی، دوحہ اور بحرین سے پاکستان کے لیے اٹھارہ پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازیں گلف ممالک سےلاہور،اسلام آباد اورکراچی کے لیےآپریٹ کی جائیں گی۔

    پی آئی اے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارےاستعمال کرے گا، گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن چھ جولائی سے اٹھارہ جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔

    وزیر ہوابازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ اووربکنگ پرغیرملکی ایئرلائنزکوشوکازنوٹس جاری کردئیے ہیں اور اووربکنگ کرنےوالی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

    خیال رہے اے آر وائی نیوز نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے آواز اٹھائی تھی، جس کے بعد سول ایوی ایشن اھارٹی نے ایکشن لیا تھا۔

    یاد رہے غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے ‏‏آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے تھے ، غیر ‏‏ملکی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی گئی ، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہیں۔

    بعد ازاں حکومتی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بیرون ممالک ‏میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کا فیصلہ کیا تھا۔

  • بیرون ملک  پھنسے پاکستانیوں کیلئے وطن واپسی سے متعلق اہم خبر

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے وطن واپسی سے متعلق اہم خبر

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے تمام ایئرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دی ہے، 270 پروازیں   40 سے 45ہزار پاکستانیوں کو واپس لائیں گی جبکہ  بیرون ملک جانیوالے مسافروں میں کورونا کی علامات پائی گئیں اسے طیارے میں سوار نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمارےپاس لوگوں کو ٹریک اینڈٹریس کرنے کاپورا نظام ہے، تمام ایئرلائنزکو مسافروں کی سہولت کے مطابق اجازت دے دی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 270 پروازیں 26سے30جون تک واپس وطن آئیں گی، اس دوران 40 سے45ہزار لوگوں کو پاکستان لایا جائے گا ، تمام ایئرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دی ہے ، 2 سے ڈھائی ہفتے میں خلیجی ممالک سے تمام مسافر وطن پہنچ جائیں گے۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں مقیم افراد پروازوں کے ذریعے بیرون ممالک جاسکیں گے، باہر جانیوالے مسافروں کی بھی ایس اوپیزکےتحت چیکنگ ہوگی، جس میں کورونا کی علامات پائی گئیں اسے طیارے میں سوار نہیں کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شکایت ہے10سے15دن میں یہاں سےجانیوالےمسافربڑی تعدادمیں پازیٹوآئے، یہ شکایت درست نہیں کہ جویہاں سےگیاوہ پازیٹو ہو،چندکیسزمیں ایساہوا، یہاں سے جانیوالے مسافر پہلے کوروناٹیسٹ کرائیں، اگربیرون ملک جاکرکوروناپازیٹوآئےتویہ ڈپلومیٹک ایشوبنےگا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ 3 سے3ہفتےمیں مزدورطبقےکوواپس لانےمیں کامیاب ہوں گے، بیرون ممالک سے آنیوالے مسافروں کو14دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔