Tag: بیرون ملک

  • بیرون ملک بھجوائے جانیوالے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    بیرون ملک بھجوائے جانیوالے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک بھجوائے جانیوالے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی آئی آئی چندریگر روڈ پر جی پی او میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیے۔

    اےاین ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ پارسل سے بچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی 3 کلو 800 گرام آئس برآمد ہوا، اور یہ پارسل پشاور کے رہائشی کی جانب سے نیوزی لینڈ کیلئے بک کرایا گیا تھا۔

    ترجمان اےاین ایف کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پارسل تحویل میں لیکر ملزم کی گرفتاری کیلئےکارروائی شروع  کردی۔

  • عمرے کے لیے جانے والے مسافروں کے سامان اور فونز کی شک کی بنیاد پر تلاشی میں اہم انکشاف

    عمرے کے لیے جانے والے مسافروں کے سامان اور فونز کی شک کی بنیاد پر تلاشی میں اہم انکشاف

    ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 6 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان علی، مظہر عباس، عثمان علی، تنویر خالد، تصور عظیم اور یاسر اقبال شامل ہیں، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے شک کی بنیاد پر ملزمان کے سامان اور موبائل فونز کی تلاشی لی گئی ملزمان کے قبضے سے یورپ کی جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کا تعلق گجرانوالہ، گجرات اور کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکوعہ ویزوں کی بنیاد پر سعودی عرب سے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔

    ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان نے مختلف ایجنٹوں سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے، ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

  • جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر آف لوڈ

    جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر آف لوڈ

    سیالکوٹ: ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر PK179 کے ذریعے آزر بائیجان جا رہے تھے ملزمان کی شناخت ذیشان قیصر، ابوبکر اور نوید سرور کے نام سے ہوئی، ملزم ذیشان قیصر کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے البانیہ کا جعلی ویزہ برآمد ہوا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے احسن علی نامی ایجنٹ سے 25 لاکھ کے عوض آذر بائیجان اور البانیہ کا جعلی ویزہ حاصل کیا ملزم ابوبکر یعقوب نے بھی مذکورہ ایجنٹ احسن علی بٹ سے 15 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا جعلی ورک ویزہ حاصل کیا جبکہ ملزم نوید سرور مذکورہ ملزمان کے ساتھ سب ایجنٹ کے طور پر سفر کر رہا ہے ملزم نوید سرور نے مذکورہ بالا ملزمان کے آذربائیجان کے لیے ٹکٹ بک کیے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم کے لیے جانے والے طلبا  پر بڑی شرط عائد

    بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم کے لیے جانے والے طلبا پر بڑی شرط عائد

    اسلام آباد : بیرون ملک میڈیکل تعلیم کے لیے جانے والے طلبا پر بڑی شرط عائد کردی گئی، جس کے تحت سال 2024 سیشن کے لیے طلبہ کو این او سی لینا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیرون ملک میڈیکل تعلیم کے لیے جانے والوں کیلئے این او سی کی شرط عائد کردی۔

    جس کے بعد سال 2024 سیشن کے لیے طلبہ کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے این او سی لینا ہوگی۔

    حکام نے بتایا کہ پاکستانی طلبہ کوغیرمعیاری بین الاقوامی یونیورسٹیوں سےبچانے کے لیےمزید اقدامات کررہے ہیں، ہرسال تین ہزار طلبہ میڈیکل ایجوکیشن کےلیے بیرون ملک جا رہےہیں، جن میں تیس فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔

    بیرون ملک سے میڈیکل کی ڈگری لینے والے طلبہ کی پاکستان میں کوئی کھپت نہیں، سب سے زیادہ پاکستانی طلبہ میڈیکل تعلیم کے لیے چین جاتے ہیں۔

    اس کےعلاوہ وسط ایشیائی ریاستیں اور افغانستان دوسرے اور تیسرے نمبر پر پسندیدہ ملک ہیں، ان کے علاوہ پاکستانی طلبہ روس، یوکرین، آذربائجان، ایران ، رومانیہ، ملائیشیا، اور بنگلہ دیش جا رہے ہیں۔

    پاکستان میں ہر سال 185 میڈیکل کالجز میں اکیس ہزار طلبہ میڈیکل ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں۔

  • بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکسز ،  بڑی خبر آگئی

    بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکسز ، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بیرون ملک سے موبائل فونز لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

    پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں درآمدی موبائل فونز پر سے ٹیکس ہٹانے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا ہے، آن لائن رپورٹس کے برعکس جو دوسری صورت میں تجویز کرتی ہیں۔

    پی ٹی اے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا صرف اوورسیز پاکستانیوں کو ان ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، غیر پی ٹی اے موبائل صارفین اپنے آلات کو صرف سم کارڈ ڈال کر دوبارہ شروع کر کے عارضی طور پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ’ڈیوائس آئیڈنٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم‘ (ڈی آئی آر بی ایس) کے نام سے ایک سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو سیلولر نیٹ ورکس پر بلاک کیا جا سکے گا۔

    غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر تصدیق شدہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔

    خیال رہے گذشتہ سال حکومت نے ایک سہولت متعارف کرائی تھی، جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر دورے کے دوران 120 دنوں کے لیے عارضی رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے اپنے ہینڈ سیٹس کو ٹیکس فری رجسٹر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس اقدام کا مقصد تارکین وطن کی واپسی کے عمل کو آسان بنانا تھا۔

    خیال رہے سوشل میڈیا پر افواہ گردش میں تھی کہ حکومت کی طرف سے بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر لاگو تمام ٹیکس ختم کر دیئے ہیں۔

  • منشیات کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    منشیات کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے بذریعہ کارگو بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بذریعہ کارگو بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

      اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کپڑوں میں جذب کر کے شارجہ اسمگل کی جا رہی تھی کارگو بھیجنے والے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئس کی درست مقدار کا تعین ہو گا ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان دبئی سے گرفتار

    قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان دبئی سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب خاتون سمیت 2 ملزمان کو دبئی سے گرفتار کرلیا، اغوا کی گئی  کمسن بچی کو بھی دبئی سے بازیاب کروالیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد فاروق اور محمودہ اختر نامی خاتون ملزمہ شامل ہے، دونوں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، انہیں دبئی سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم محمد فاروق  سال 2023 میں قتل کر کے بیرون ملک فرارہو گیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ساتھ ہی خاتون ملزمہ کمسن بچی کو اغوا کرنے میں ملوث تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمہ ڈیڑھ سالہ بچی کو اغوا کر کے دبئی فرار ہوگئی تھی، ملزمہ کے خلاف تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبر

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبر

    راولپنڈی : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی آسانی کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کادورہ کیا ، جہاں آمد وروانگی ٹرمینلز پرمسافروں کیلئےسہولتوں کاجائزہ لیا۔

    وزرا نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کیلئے سہولتوں پراظہارعدم اطمینان کرتے ہوئے مسافروں کی آسانی کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا۔

    محسن نقوی نے ایئرپورٹ بندش کے دوران ہی امیگریشن کاؤنٹرزبڑھانےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے والوں کو امیگریشن کیلئے 60 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے، مسافروں کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں گے تاکہ ان ہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئےسرچ کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    لاہور : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سہولت فراہمی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر دفاع خو اجہ آصف نے لاہورایئرپورٹ کا طویل دورہ کیا، وفاقی وزرا کا ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا۔

    وفاقی وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے اے ایس ایف،اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کرلیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ، خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ائرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا، ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمدورفت بہتربنانےکیلئے متعلقہ اداروں کواقدامات کی ضرورت ہے۔

    محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کوانتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے، 3روز میں امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے، امیگریشن کاونٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی۔

    وفاقی وزراء نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔

  • پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغان مسافر گرفتار

    پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغان مسافر گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے نے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغان مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغان مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں ملزمان  رزاق اور جاوید ورک ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ایجنٹ سے حاصل کیے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہے، جبکہ نادرا حکام کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔