Tag: بیساکھی

  •  رشبھ پنت بیساکھی کے سہارے اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

     رشبھ پنت بیساکھی کے سہارے اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

    بھارت کے نوجوان وکٹ کیپر بلےباز رشبھ پنت خوفناک کار حادثے کے کچھ 4 ماہ بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

    آئی پی ایل کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیساکھی کے سہارے چل رہے ہیں۔

    دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت اپنی فرنچائز اور گجرات ٹائٹنز کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئے تھے تاہم انکی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا سے باہر ہوگئے تھے۔

    کار حادثے کے بعد رشبھ پنت کی چلنے کی کوشش، پہلی تصاویر منظر عام پر

    کرکٹر کی گاڑی کو 29 اور 30 دسمبر کی درمیانی صبح اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا،جس میں انکی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی تاہم کرکٹر کو شدید چوٹیں آئیں تھیں۔

  • وزیر اعظم کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

    وزیر اعظم کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار بیساکھی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کے دورے کے لیے خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سکھ برادری کو ان کے تہوار بیساکھی کی مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو لنگر، ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولیات دی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ ہر سال بھارت سے سکھ یاتری اپنے مذہبی تہواروں کے موقع پر کرتار پور اور ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان پہنچتے ہیں اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔