Tag: بیساکھی میلہ

  • بیساکھی میلہ  : بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    بیساکھی میلہ : بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    لاہور: بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، سکھ یاتری بیساکی میلے میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری بیساکی میلےاورخالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیےلاہور پہنچ گئے، ساڑھےچھے ہزار سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔

    سکھ یاتریوں کا کہنا ہے یہاں آ کر بہت عزت اور پیار ملتا ہے خواہش ہے کہ دونوں پنجاب ایک ہی ہو جائیں۔

    مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے پاک بھارت حکومتوں کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت تین ہزار ویزے جاری کیے جاتے ہیں، پاکستان نے خصوصی طور پر 6751 یاتریوں کو ویزا جاری کیے ۔

    یاتریوں کا مطالبہ تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری موومنٹ ہو۔

    سکھ یاتری زیادہ تعداد کے باعث سکھ یاتروں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک کو گردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال جبکہ دوسرے کو گردوارا دربار صاحب کرتار پور روانہ کیا گیا۔

    یاتریوں کو سیکیورٹی کے سخت حصار میں خصوصی بسوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا جائے گا،جہاں ڈی پی او اٹک،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عارف قریشی و دیگر افسران کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنا کر انڈین یاتریوں کا استقبال کریں گے۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اٹک پولیس کے 1500 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    یاتری اپنے تمام مذہبی مقامات اور گردواروں کی یاترا کرکے 19 اپریل کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

  • بیساکھی میلہ ختم،سکھ یاتری خوشگواریادیں لیے بھارت واپس روانہ

    بیساکھی میلہ ختم،سکھ یاتری خوشگواریادیں لیے بھارت واپس روانہ

    لاہور: بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتری خوشگوار یادیں لے کر بھارت روانہ ہوگئے۔

    بیساکھی میلے میں‌ شرکت کرنے والے 2 ہزار سکھ یاتری پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف نکلے اور وہ حکومتی اقدامات کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سےملنےوالاپیارکبھی نہیں بھول سکتے۔

    اس موقع پر گردوارہ پنجہ صاحب آنے والے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انہیں اپنے گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیا جس کیلئے وہ حکومت پاکستان اور خاص طور پر وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔ سکھ یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھولنے پر بھی حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ حسن ابدال میں واقع گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھوں کا سالانہ مذہبی تہوار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بھارت سمیت دنیا بھر میں رہنے والے سکھوں نے شرکت کی تھی۔

    مزید پڑھیں: بیساکھی میلا، دو ہزار سے زائد بھارتی سکھوں کو ویزے جاری

    بھارت سمیت امریکا، برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک سے سکھ یاتری گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ کر سکھ یاتریوں سے ملاقات کی تھی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    یہ بھی یاد ہے کہ بھارت سے کشیدگی کے باوجود پاکستان نے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے گئے۔ ڈاکٹر فیصل کے مطابق مذہبی ہم آہنگی اور دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کے لیے حکومت نے ویزے جاری کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

    ویزہ حاصل کرنے والے سکھ یاتریپاکستان میں سکھ پنجہ صاحب،ننکانہ صاحب،کرتارپور کا دورہ کریں گے۔ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے بیساکھی تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارک باد بھی پیش کی۔

    یہ بھی پڑھیں: مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے درجنوں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    حسن ابدال میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتری مذہبی رسومات کی بعد واپس روانہ ہوگئے، بہترین انتظامات پر  سکھ یاتری وزیراعظم عمران خان کے گرویدہ ہوگئے ۔