Tag: بیسل

  • اے ٹی پی ٹورنامنٹ:راجر فیڈرر نے ٹائٹل جیت لیا

    اے ٹی پی ٹورنامنٹ:راجر فیڈرر نے ٹائٹل جیت لیا

    بیسل: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے بیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ویلنسیا اوپن کا ٹائٹل برطانیہ کے اینڈی مرے کے نام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر نے بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر چھٹی مرتبہ بیسل اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    کھیل کے آغاز سے ہی فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو دباؤ میں لے لیا۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ چھ دو جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی،

    دوسرے سیٹ میں بھی ڈیوڈ گوفن فیڈرر کے تیز شاٹس کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔ فیڈرر نے دوسرا سیٹ بھی چھ سے اپنے نام کرلیا۔

    ادھر ویلنسیا میں برطانیہ کے اینڈی مرے کامیاب رہے۔ مرے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کے ٹومی روبریڈو کو تین چھ، سات چھ اور سات چھ سے زیرکیا۔

  • سوئس انڈور ٹینس:رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    سوئس انڈور ٹینس:رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    بیسل : سوئس انڈور ٹینس میں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    بیسل میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سترہ سال نوجوان ٹینس اسٹار کروشیا کے بورنا کوریک نے تجربہ کار رافیل نڈال کی ایک نہ چلنے دی۔

    بے بی ڈوکوچ کے نام سے مشہور نوجوان کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں اسپینش کھلاڑی کو چھ دو سے آپ سیٹ کیا۔ دوسرے سیٹ میں نڈال نے کچھ مزاحمت کی تاہم کوریک نے اپنی پھرتی اور مہارت سے ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔

    دوسرے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروو کو دلچسپ مقابلے کے بعد مات دی۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ جبکہ دوسرے سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔

    ادھر سنگاپور میں جاری ڈبیلو ٹی اے فائنلز ایونٹ میں ڈینمارک کی کیرولین وزنیاکی نے چیک رپی پبلک کی پیٹرا کویٹوا کو آسان مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

    ڈینش کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ تین رہا۔ دوسرے میچ میں سربیا کی اینا ایوانوک نے رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مات دی۔ سرب کھلاڑی نے سات چھ ،تین چھ اور چھ تین کے اسکور سے مقابلہ جیتا۔