Tag: بیسویں کامن ویلتھ گیمز

  • گلاسکو: بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سج گیا

    گلاسکو: بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سج گیا

    گلاسگو  : بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سج گیا ،ملکہ برطانیہ نے رنگارنگ تقریب میں دولت مشترکہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔

    گلاسگو میں رنگ و نور کی برسات ہوئی، بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا رنگارنگ تقریب کیساتھ آغاز ہوا،طیاروں کے فضائی مظاہرے نے شائقین کے دل موہ لیے، سیلٹک پارک میں سجنے والی افتتاحی تقریب میں دوہزار افراد نے حصہ لیا، معروف پاپ سنگرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    شرکاء نے پاپ میوزک اور روایتی دھنوں کے ساتھ اسکاٹش کلچر سے بھی لطف اٹھایا، کامن ویلتھ گیمز کی پر رونق تقریب میں اکہتر ممالک کے چار ہزار پانچ سو ایتھلیٹ نے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا، پاکستانی ایتھلیٹس نے پریڈ میں قومی لباس میں شرکت کی، وہ آٹھ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

    ملکہ برطانیہ کے اعلان کے ساتھ گیمز کے باقاعدہ آغاز ہوا، کامن ویلتھ گیمز میڈلز کے حصول کے لیے جنگ کا آغاز آج سے ہوگا، جو تین اگست تک جاری رہے گا، گیمز کی اختتامی تقریب تین اگست کو ہیمڈن اسٹیڈیم میں ہوگی۔

  • بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج رنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے

    بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج رنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے

    گلاسگو :بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے، پاکستان آٹھ کھیلوں میں میڈلز کے لئے قسمت آزمائی کرے گا۔

    کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب گلاسگو کے سیلٹک پارک میں ہوگی، جسے دیکھنے کے لئے چالیس ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے، ملکہ کامن ویلتھ گیمز کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔

    افتتاحی تقریب میں اکہتر ممالک کے چار ہزار پانچ سو ایتھلیٹ پریڈ کریں گے، گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے میزبان ہونے کے سبب بھارت پریڈ کو لیڈ کرے گا، افتتاحی تقریب کے بعد میڈلز کی جنگ جمعرات سے شروع ہوگی، جو تین اگست تک جاری رہے گی۔

    پاکستان بارہویں مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے، اس بار پاکستان کا باسٹھ رکنی دستہ آٹھ کھیلوں میں شریک ہے،جن میں بیڈمنٹن، کشتی، نشانہ بازی، جمناسٹکس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی ٹیم پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں ہے۔

    اس سے قبل گیارہ ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر چوبیس گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں، کامن ویلتھ گیمز میں ستر ممالک کے درمیان دو سو اکسٹھ کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، گیمز کی اختتامی تقریب تین اگست کو ہیمڈن اسٹیڈیم میں ہوگی۔