Tag: بیس افراد ہلاک

  • صومالیہ:  دوخودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

    صومالیہ: دوخودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

    موغادیشو : صومالیہ میں دو خود کُش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں دونوں حملہ آوروں سمیت20 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمہ ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صومالیہ میں بارود سے بھرے ایک ٹرک کو موغادیشو سے ساڑھے سات سو کلومیٹر شمال کی جانب گَلکایو کے مقام پر ایک انتظامی عمارت سے ٹکرا دیا گیا.

    اسی علاقے میں دوسرا کار بم حملہ اُس وقت ہوا،جب لوگ پہلے دھماکے کے متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے.

    مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک مقامی پولیس کمانڈر اور اُس کا نائب بھی شامل ہے.

    دھماکے اس قدرشدیدتھے کہ قریب موجود متعددعمارتوں کو شدیدنقصان پہنچا ہے.

    *صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    یاد رہے گزشتہ ماہ صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے،دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.

    واضح رہے کہ دونوں دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے.

  • مقدونیہ میں آندھی اور سیلاب سے 21 افراد ہلاک

    مقدونیہ میں آندھی اور سیلاب سے 21 افراد ہلاک

    اسکوپیے : مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپیے میں آنے والی آندھی اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق مقدونیہ میں آندھی اور طوفان میں مرنے والوں کی لاشیں اتوار کی صبح مل گئی تھیں،تاہم ابھی بھی چھ افراد لاپتہ ہیں،
    اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ لوگ اس وقت سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے جب وہ اپنی کاروں پر سفر کر رہے تھے.

    سیلابی ریلے کے نتیجے میں شہر کی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کچھ کاریں پانی میں بہہ کر قریبی کھیتوں میں جا پہنچیں.

    مقدونیہ کے دارالحکومت میں آنے والے اس طوفان کے دوران نو سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے.

    اسکوپیے کے میئر نے طوفان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ایک آفت تھی اور آج سے پہلے ہم نے کبھی ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔‘

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکوپیے میں آنے والے اس طوفان کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تقریباً 20 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے.

    طوفان کے بعد شہر بھر سے امدادی اداروں کو مدد کے لیے کالز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد مدد کے لیے فوج کو بھی طلب کیا گیا تھا.

  • افغان دارالحکومت میں سرکاری بس کےقریب دھماکا،بیس افرادہلاک

    افغان دارالحکومت میں سرکاری بس کےقریب دھماکا،بیس افرادہلاک

    کابل :افغان دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کی وین کے قریب زور دار دھماکہ ہوا،دھماکے میں بیس افراد جان کی بازی ہارگئے،مرنے والوں میں نیپالی گارڈز کی تعداد زیادہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق کابل میں جلال آباد روڈ پر خودکش بمبار کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ہائی ایس وین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بیس افراد کی ہلاکتیں ہوئیں جن میں نیپالی گارڈز کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے،کابل ریڈیو کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ افغان طالبان کے سربراہ ملامنصور اختر کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سے افغانستان میں طالبان کی جانب سے حملوں میں تیزی آئی ہے.

    گذشتہ ماہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزرات انصاف کے عملے کی بس پر حملہ کیا گیا تھا،جبکہ دوسرا دھماکہ افغانستان کے شہر غزنی میں عدالت پر کیا گیا تھا .

    واضح رہے کہ افغان طالبان نے دونوں حملوں کی تصدیق کی تھی اور ان حملوں کو چھ افغان طالبان کی افغان حکومت کی جانب سے پھانسی کا ردعمل قراردیا تھا.