Tag: بیس بال

  • وائرل ویڈیو: خود ہی بالر، بیٹر اور فیلڈر، جاپانی خلاباز نے خلا میں بیس بال کھیلی

    وائرل ویڈیو: خود ہی بالر، بیٹر اور فیلڈر، جاپانی خلاباز نے خلا میں بیس بال کھیلی

    جاپان کے خلاباز کوئچی نے خلا میں بیس بال کھیلی اس میں وہ خود ہی بولنگ کرتے شاٹ لگاتے کیچ پکڑتے دکھائی دیے۔

    بیس بال دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے۔ ایک جاپانی خلا باز کوئچی نے اس کھیل کو خلا میں کھیل کر سب کو حیران کر دیا۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں کوئچی کو خلا میں تنہا بیس بال کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    اس ویڈیو میں کوئچی خود ہی بال کراتے ہیں، خود ہی شاٹ لگاتے ہیں اور پھر خود ہی شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیچ بھی پکڑتے ہیں۔

    سپرمین بنے کوئچی وکاٹا کی اس ویڈیو میں بیس بال کھیلتے ہوئے خاصے خوش دکھائی دیے۔

    اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کوئچی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں پہلے گیندبازی کرتے ہیں، پھر تیزی سے دوسری طرف بھاگ کر اسٹک اٹھا کر شاٹ مارتے ہیں۔ آخر میں تیزی کے ساتھ گیند کے پیچھے بھاگتے ہوئے اسے کیچ بھی کر لیتے ہیں۔

     

    یہ ویڈیو خلاباز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے اور اس میں لکھا کہ ’’یہ بیس بال کا موسم ہے۔ جاپان میں ایم ایل بی سیزن اوپنر کی شروعات ہو رہی ہے۔ اپنے ایکسپیڈیشن 68 کے دوران میں نے بھی خلا میں بیس بال کھیلا، لیکن تنہا۔‘‘

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’’دلچسپ بات تو یہ ہے کہ مائیکرو گریویٹی میں آپ کو مکمل ٹیم کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ یہاں سبھی پوزیشن میں تنہا ہی کھیل سکتے ہیں۔‘‘

  • دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر بیس بال میں اپنی مہارت دکھانے لگے، ویڈیو

    دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر بیس بال میں اپنی مہارت دکھانے لگے، ویڈیو

    اپنی تیز ترین بولنگ کے سبب دنیا بھر میں مشہور پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر بیس بال میں بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے لگے۔

    اپنی تیز ترین گیندوں سے بیٹرز کی وکٹیں اڑانے والے شعیب اختر کی بیس بال کھیلنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بیس بال لیگ کا آغاز ہونے جارہا ہے اور اسی سلسلے میں راولپنڈی ایکسپریس بطور بیس بال ’پچر‘ گیند تھرو کرتے نظر آرہے ہیں۔

    جنوبی ایشیا اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی پہلی پروفیشنل بیس بال لیگ کے لیے ’بیس بال یونائیٹڈ‘ کی جانب سے شعیب اختر کو ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

    سابق فاسٹ بولر نے دبئی کے اسٹیڈیم میں بیس بال کھیلنے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شیئر کی ہے۔

    انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے اب دنیا کے اس حصے میں بھی بیس بال کا آغاز ہونے جارہا ہے۔‘

    انھوں نے لکھا کہ ’مجھے بیس بال یونائیٹڈ کی جانب سے پہلی ’پچ‘ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کو ممکن بنانے کے لیے کاش شیخ کا بہت شکریہ۔ ساتھ ہی انھوں نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ میری رفتار کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے شعیب اختر کرکٹ کمنٹری اور چینلز پر ماہرانہ رائے دیتے نظر آتےہیں، اس کے ساتھ ان کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے۔

  • پاکستان نے انڈیا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستان نے انڈیا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

    دبئی: پاکستان نے انڈیا کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منعقدہ دبئی بیس بال کپ میں پاکستان نے انڈیا کو دو کے مقابلے میں گیارہ رنز سے شکست دے دی۔

    واضح رہے کہ یہ مقابلہ ویسٹ ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے منسوخ ہونے والے میچ کی جگہ منعقد ہوا تھا، جس میں ہندوستانی ٹیم ویزے کے مسائل کے باعث شرکت نہیں کرسکی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں میں سری لنکا، نیپال، عراق اور ایران شامل تھیں۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں شرکت نہ کرنے سے انڈیا کی رینکنگ میں کمی آئی تھی، جس کے پیش نظر پاکستان اور انڈیا نے ایک نیوٹرل وینو پر مقابلے کا فیصلہ کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کااپنی حکومت سے’پاک بھارت سیریز‘ کا مطالبہ

    پاکستان بیس بال فیڈریشن (پی بی ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فخر علی شاہ نے اس جیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس مقابلے میں پاکستان نے نو اننگز میں گیارہ رنز اسکور کیے، جب کہ انڈین ٹیم فقط دو رنز اسکور کر سکی۔عمیر عماد کو پانچ رنز اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔انھوں نے ایک ہوم رن بھی اسکور کیا۔

    یو اے ای بیس بال فیڈریشن کے عہدے داروں نے اس مقابلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ اس سے دبئی میں بیس بال کے کھیل کو فروغ ملے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بیس بال، پاکستان نے بھارت کو ہرا کر دبئی کپ جیت لیا

    بیس بال، پاکستان نے بھارت کو ہرا کر دبئی کپ جیت لیا

    لاہور : پاکستان بیس بال ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو بآسانی 2-11 سے ہرا کر دبئی کپ اپنے نام کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایمریٹس بیس بال لٹل لیگ میں بھارت کو یک طرفہ مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو 2-11 سے شکست دے کر دبئی کپ جیت کر پاکستانی جھنڈے کو سربلند کردیا.

    بیس بال گراﺅنڈ میں ہونے والے فائنل مقابلے کی پہلی اننگ میں کوئی بھی ٹیم اسکور کرنے میں ناکام رہی تاہم دوسرے اور تیسرے مرحلے صرف ایک ایک پوائنٹ مل سکے لیکن چوتھی اننگ میں پھر کوئی اسکور نہیں ہوسکا تاہم پانچویں، چھٹی اور ساتویں اننگ میں پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور باآسانی میچ جیت لیا.

    فائنل میچ کی فتح میں پاکستان کی طرف سے کپتان عمیر بھٹی، مصدق حنیف، محمد عثمان، عمیر امداد بھٹی، ذاکر آفریدی، امین آفریدی اور عبدالرحمن کی عمدہ کارکردگی شامل حال رہی اور بہترین ٹیم ورک نے ملک کو ٹورنامنٹ جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا.

    فاتح ٹیم کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے بیس بال گراؤنڈ گونج گیا جب کہ بھارت شکست خوردہ ٹیم ناکامی کا داغ  لیے گراؤنڈ سے واپس چلی گئی.

  • نیویارک: مہنگے ترین بیس بال کھلاڑی کو ایک سال کی معطلی کاسامنا

    نیویارک: مہنگے ترین بیس بال کھلاڑی کو ایک سال کی معطلی کاسامنا

    نیویارک سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مہنگے ترین معروف امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

    پابندی کے تحت وہ رواں سال دوہزار چودہ کے میجر لیگ بیس بال سیزن کا کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ایلکس نے اپنی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔ ایلکس کو اس سے قبل بھی منشیات کے استعمال کی وجہ کئی میچوں میں معطلی کا سامنا رہا ہے۔