Tag: بیلا چاؤ

  • گلوکارہ مریم قساط کا ’پسوڑی‘ اور ہسپانوی گانے ’بیلا چاؤ‘ کا میش اپ وائرل ہو گیا

    گلوکارہ مریم قساط کا ’پسوڑی‘ اور ہسپانوی گانے ’بیلا چاؤ‘ کا میش اپ وائرل ہو گیا

    متحدہ عرب امارات میں مقیم گلوکارہ مریم قساط کا ’پسوڑی‘ ہسپانوی گانے ’بیلا چاؤ‘ اور بھارتی گانے ’چرا لیا ہے تم نے‘ کا میش اپ انسٹاگرام پر وائرل ہو گیا۔

    انسٹاگرام پر مریم قساط کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پاکستانی گانا ’پسوڑی‘، ہسپانوی گانا ’بیلا چاؤ‘ اور ہندی گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل‘ کو گا رہی ہیں۔

    مریم قساط کا تعلق بھارت سے ہے، لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں، ریڈیو جاکی (آر جے) مریم قساط 2017 میں ہونے والے مس انڈیا یو اے ای کی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہیں، اور 2017 میں ریئلٹی میوزک شو ’وائس آف یو اے ای‘ بھی جیت چکی ہیں۔

    مریم کا تین مختلف زبانوں کے گانوں کو ملا کر بنایا گیا یہ میش اپ صارفین نے بے حد پسند کیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم پہلے 1973 میں ریلیز ہونے والی بالی وُڈ فلم ’یادوں کی بارات‘ کا گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ گاتی ہیں، اس کے بعد انھوں نے گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو پاکستان کے ریلیز ہونے والے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ کو گایا۔

    آخر میں مریم قساط نے نیٹ فلکس کی سپر ہٹ ویب سیریز ’منی ہائسٹ‘ کے تھیم سانگ ’بیلا چاؤ‘ کا کچھ حصہ گایا۔

    ویڈیو کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ’ایک اور گانا، یوگیش شرما کے ساتھ، پسوڑی میش اپ پر بلائنڈ ری ایکشن۔‘ اس ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’انھیں اوور ایکٹنگ میں آسکر دو، لیکن آپ بہت شان دار ہیں۔‘ عادل پرویز نے لکھا ’بیلا چاؤ پر آپ نے میرا دل جیت لیا۔‘

    پُنیت للوانی نے لکھا ’ہمیں ایسے میش اپس کی مزید ضرورت ہے۔‘

  • کیا آپ نے بیلا چاؤ کا یہ ورژن سنا ہے؟

    کیا آپ نے بیلا چاؤ کا یہ ورژن سنا ہے؟

    مشہور ہسپانوی سیریز منی ہائسٹ کا گانا بیلا چاؤ سیریز کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں مشہور ہوچکا ہے اور مختلف فنکاروں نے اس کے مختلف ورژنز بھی پیش کیے ہیں۔

    حال ہی میں صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فنکار خاوند بخش بگٹی نے بھی اس گانے کو اپنے انداز میں پیش کیا۔

    انہوں نے اس گانے کو بلوچستان کے تاریخی ساز سروز پر بجایا ہے۔

    انسانی کھوپڑی کا ہم شکل یہ ساز بلوچ خطے کا نہایت قدیم ساز ہے اور کہا جاتا ہے کہ ایک اور مشہور ساز سارندہ اسی سروز کی ایک اور شکل ہے۔

    یاد رہے کہ ہسپانوی ٹی وی سے نشر کی جانے والی سیریز منی ہائسٹ بعد ازاں امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر نشر کی گئی جس کے بعد اس شو نے دنیا بھر میں بے مثال مقبولیت حاصل کی۔

    5 سیزنز کے بعد یہ سیریز اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے اور اب اس کے دیگر کرداروں پر سیریز بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔