Tag: بیلجیئم

  • یورو کپ 2016: اٹلی نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی

    یورو کپ 2016: اٹلی نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی

    لیون: یورو کپ دوہزار سولہ کے گروپ ای کے میچ میں اٹلی نے بیلجئیم کو دو صفر سے شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں کھیلے جانے والے یوروکپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016 کےگروپ ای کے ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ہوا تو دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے.

    میچ کے میں اٹلی کی جانب سے پہلا گول ایمونیل گیاچرنی نے کھیل کے اکتیسویں منٹ میں اسکور کیاجس کے بعد اٹلی کی ٹیم کھیل کے اختتام تک بیلجیئم پر حاوی رہی.

    Giacchereni

    میچ میں ملنے والے انجری ٹائم میں اٹلی کے کھلاڑی گرازینیو پیلے نے پن پوائنٹ کراس پرگول اسکور کرکے اٹلی کی برتری کو مستحکم کردیا.

    Pelle

    بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد اٹلی گروپ ای میں اپنا پہلا ہی میچ کھیل کر تین پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے.

  • بیلجیئم: لیبرقوانین میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاج

    بیلجیئم: لیبرقوانین میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاج

    برسلز: بیلجیئم میں لیبرقوانین میں ترمیم،اجرتوں میں کمی،اورریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجاویز کےخلاف دارلحکومت برسلز میں احتجاجی ریلی نکالی گئی.

    تفصیلات کے مطابق بیلیجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بجٹ تجاویزکےخلاف احتجاج کےلیےدس ہزار سے زائد افراد برسلز کے مرکزی علاقے میں جمع ہوئےاور وزیر اعظم چارلس مائیکل کے قدامت پسند حکومت بجٹ تجاویز کے خلاف مارچ کیا.

    مظاہرین میں اساتذہ اور پولیس اہلکاروں سمیت سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شامل تھی،مظاہرین نےبجٹ تجاویز کےخلاف چوبیس گھنٹےکی ہڑتال کا اعلان بھی کیا.

    مظاہرین کاکہنا تھا کہ لیبر قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کے نتیجے میں ریٹائرمنٹ کےبعدوہ خالی ہاتھ ہوں گے.

    مظاہرین میں شامل پنشنرز کاکہنا تھا کہ پنشن میں پانچ سو یورو تک کمی پرغور کیا جارہا ہے جس کوکسی صورت قبول نہیں کیاجائےگا.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ دنوں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی صنعتی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا.

  • یورپ کی مشرقی سرحدوں پر فوج کی تعداد بڑھانا اشتعال انگیزی ہے، روس

    یورپ کی مشرقی سرحدوں پر فوج کی تعداد بڑھانا اشتعال انگیزی ہے، روس

    ماسکو: روس نےنیٹوکی جانب سےیورپ کی مشرقی سرحدوں پرفوج کی بڑی تعداد میں تعیناتی کےفیصلےکواشتعال انگیزی قراردیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق برسلز میں نیٹو کےہیڈ کوارٹر میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے روس کےبڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پرغور کیا گیا.

    نیٹو کی جانب سے جمعرات کے روز مونٹی نیگروکواتحاد میں شمولیت کی دعوت دی تھی،برسلز میں اجلاس کےدوران نیٹو نے فیصلہ کیاتھاکہ روس کےبڑھتےہوئےخطرےسےنمٹنےکیلئے پولینڈ اوربالٹک خطےمیں چار ہزار فوجی تعینات کیےجائیں گے۔

    کریملن نےنیٹوکےاقدامات کومنفی عمل قراردیاہے،رواں سال جولائی میں اجلاس سے قبل نیٹونےروس سےمذاکرات کااعلان کیاتھا.

    روس نےنیٹوکےاعلان پربرہمی ظاہرکرتےہوئےکہاہےکہ نیٹوکواعلان سےقبل ماسکوسےمشاورت کرنی چاہیےتھی۔

    واضح رہے کہ جمعرات کو بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز میں نیٹو سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اجلاس میں روس کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنے کے ساتھ ساتھ طاقت کے توازن کو برقراررکھنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا.

  • بیلجیئم میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم کو کھانے کے لالے پڑ گئے

    بیلجیئم میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم کو کھانے کے لالے پڑ گئے

    بیلجیئم :  پاکستانی ہاکی ٹیم کو کھانے کے لالے پڑ گئے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور حکومت ادائیگی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں۔

    بیلجئیم میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے،مالی بحران کے باوجود کھلاڑی کھیلنے کے لئے پر عزم ہیں اور ہاکی فیڈریشن مالی مسائل کی تردید کرتی نظر آرہی ہے۔

    دیار غیر میں قومی کھیل ہاکی کےکھلاڑی بےیارومددگار اور کھانے پینے کے پیسے نہ ہونے پر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔عدم ادائیگی پرہوٹل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

    تمام تر مالی مشکلات کے باوجود کھلاڑیوں نےجیت کےعزم کا اظہار کیا،قومی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ خستہ حالی کے باوجود پر جوش نظر آئے۔

    دوسری جانب ہاکی فیڈریشن کےصدراختررسول نے ٹیم کومالی مشکلات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا  تمام تر صورتحال کے باوجودقومی ہاکی ٹیم نے پہلے مقابلے میں فتح حاصل کی،اب دیکھنا یہ کہ ہاکی فیڈریشن قومی ہاکی ٹیم کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے قومی ہاکی ٹیم کو مشکلات کا سامنا نہیں۔ بیلجئم میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دی جارہی ہے۔ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے اچھا آغاز کیا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی ہاکی، بیلجیئم نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی، بیلجیئم نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا

    بھوبنیسور:چیمپیئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں بیلجیئم نے ایک کے مقابلے دو گولز سے شکست دے دی۔بھارتی ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھوبنیسور میں چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

    میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بیلجیئم نے کھیل کے شروعات میں ہی گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری حاصل کی۔ پاکستان نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی لیکن بیلجیئم ڈیفنڈرز کیخلاف گول کرنا آسان نہ تھا۔

    دوسرے کوارٹر میں بھی گرین شرٹس گول اسکور نہ کرسکی۔ تیسرے کوارٹر میں کپتان محمد عمران نے شاندار گول داغ کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ آخری کوارٹر میں بیلجیئم نے ایک مرتبہ پھر سے گیند کو جال میں پھینک کر برتری حاصل کی تو میچ کے اختتام برقرار رہی۔