Tag: بیلسٹک میزائل

  • روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائل کو ترجیح دیتا ہے، یوکرینی صدر

    روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائل کو ترجیح دیتا ہے، یوکرینی صدر

    کیف: یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے حملوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں سفارت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات روسی حملے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کو چُنتا ہے، کیف پر حملے سے ظاہر ہے کہ روس کو حقیقی سفارت کاری میں دلچسپی نہیں۔

    زیلنسکی کا روس پر نئی پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    روس نے یوکرین کیلیے یورپ کی سیکورٹی گارنٹی مسترد کر دی

    کریملن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے لیے یورپی تحفظ کی ضمانتوں کا مخالف ہے۔

    روس نے واضح اعلان کیا ہے کہ ماسکو یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں سے متعلق یورپی تجاویز کا مخالف ہے اور وہ اپنے پڑوسی کی سرزمین پر نیٹو فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دے گا۔

    بدھ کے روز ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس کیف کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کے حصے کے طور پر وہاں یورپی فوجیوں کی تعیناتی کو قبول نہیں کرے گا، کیونکہ یہ نیٹو کی ایک طویل مدتی موجودگی کے مترادف ہوگا۔

    پیسکوف نے کہا کہ حقیقی طور پر یہ نیٹو کے فوجی ڈھانچے کی ترقی اور آگے بڑھنے کی کوشش یوکرین میں دراندازی تھی جسے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی تنازعہ کی صورت حال کی بنیادی وجوہات میں شامل کیا جا سکتا ہے لہذا ہم ان مباحثوں کے بارے میں منفی رویہ رکھتے ہیں۔

    ترکیہ کی بڑی کامیابی، فضائی دفاعی نظام اسٹیل ڈوم تیار کرلیا

    یوکرین میں روس کی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششوں میں مستقبل کی روسی جارحیت کے خلاف تحفظ کی ضمانتیں ایک اہم خیال کے طور پر سامنے آئی ہیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ ایک ممکنہ امن معاہدے کے حصے کے طور پر نیٹو کے آرٹیکل 5 کے قریب ہونے کی ضمانت چاہتے ہیں، جس میں ایک رکن ریاست کے خلاف حملہ سب پر حملہ ہے۔

  • ایران نے بیلسٹک میزائل میں ’’کلسٹربم وارہیڈ‘‘ استعمال کیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    ایران نے بیلسٹک میزائل میں ’’کلسٹربم وارہیڈ‘‘ استعمال کیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل میں ’’کلسٹربم وارہیڈ‘‘ استعمال کیا، 20 ایرانی میزائلوں میں ایک میں کلسٹر وارہیڈ تھا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق آئی ڈی ایف ہوم فرنٹ کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ یہ بیلسٹک میزائل اسرائیل کے وسط میں فائر کیا گیا، اس میزائل کا وارہیڈ تقریباً 7 کلومیٹر کی اونچائی پر اترتے وقت پھٹ جاتا ہے، جو تقریباً 8 کلومیٹر کے دائرے میں 20 چھوٹے گولہ بارود کو پھیلاتا ہے۔

    اخبار کا بتانا ہے کہ آج ایران کی طرف سے جو 20 میزائل داغے گئے ان میں ایک میں کلسٹروارہیڈ موجود تھا، کلسٹربم وارہیڈ گرنے سے چھوٹے مہلک بم مختلف سمتوں میں بکھرے۔

    اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟

    اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایک ذیلی بم نے آزور کےعلاقے میں ایک گھرکو نشانہ بنایا، اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے کلسٹر بم میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے۔

    iran israel تمام خبریں

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایم آئی آر وی میزائل موجود ہیں، ایرانی میزائل کئی اہداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ایران میزائل کے گردنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اسرائیلی عوام کو زمین پر گرے میزائل کے ٹکڑوں سے دور رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/more-than-100-irani-launchers-left-still-capable-of-striking-israel/?fbclid=IwY2xjawLBBRZleHRuA2FlbQIxMABicmlkETFkQjhONXVTUFFkQ0w5alFyAR7UHcJhA0-ieJ4U5ro9vW2ClUM66P-cnvVHfbi4jjgRH9JuzzIbkNkoahkaFQ_aem_6eaAX3Gn9WRDY-MgOVwp3Q

  • حالت جنگ میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران کا دوٹوک موقف

    حالت جنگ میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران کا دوٹوک موقف

    تہران: ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    خبرایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے قطر اور عمان کو دوٹوک موقف دیا کہ وہ جنگ بندی کیلئے تیار نہیں ہے، ایران صرف اس صورت میں مذاکرات کی میز پر آئے گا جب وہ اسرائیلی حملوں کا حساب برابر کر دے گا۔

    ’ایران نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ حملے کی زد میں رہتے ہوئے مذاکرات نہیں کرے گا‘۔

    واضح رہے کہ عمان نے ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ہوگئے تھے، چھٹا دور حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کے اگلے ہی دن ہونا تھا جو منسوخ کر دیا گیا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    دوسری جانب ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا، اسرائیل کا شہر حیفہ دھماکوں اور سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر مسلسل میزائل داغنے کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں عوام کو فضائی حملے سے باخبر رکھنے کے لیے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس وقت فضائیہ خطرہ ختم کرنے کے لیے جہاں ضروری ہو، وہاں ایرانی میزائلوں کو روکنے اور جوابی حملے کرنے میں مصروف عمل ہے۔

  • ممکنہ اسرائیل امریکی حملے، ایران نے بیلسٹک میزائل چلا کر خبردار کر دیا

    ممکنہ اسرائیل امریکی حملے، ایران نے بیلسٹک میزائل چلا کر خبردار کر دیا

    تہران: اسرائیل امریکی حملے کے خدشات کے پیش نظر ایران نے بیلسٹک میزائل چلا کر دشمنوں کو خبردار کر دیا ہے۔

    ایران نے ایک نئے مقامی اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کیا ہے، جب کہ ایران کی جانب سے لانگ رینج بیلسٹک میزائل شوٹنگ کی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی پر درجنوں لانگ رینج میزائل دکھائے گئے، خبر میں بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے میزائل جانچنے کی مشقیں جاری ہیں، جس کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

    ایرانی کمانڈر نے خبردار کیا کہ ایران اور امریکا ایران پر حملے کی غلطی سے باز رہیں، ہم ایکشن میں ہیں اور مناسب وقت اور جگہ پر کارروائی کریں گے۔ کمانڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم بھرپور جواب دیں گے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق نیا مقامی اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم قومی سلامتی اور فوجی خود کفالت کو مضبوط بنانے کے لیے IRGC کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس پیش رفت کا اعلان ’پیامبرِ اعظم 19 فوجی مشقوں‘ کے دوران کیا گیا، جہاں مختلف دفاعی حکمتِ عملیوں بشمول کامیکاز ڈرون کی کارکردگی کے مظاہرے کیے گئے۔

  • شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کرلیا

    شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کرلیا

    شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی سمندر کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شمالی کوریا کا اس سال کا پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے۔ میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی وزیرِ خارجہ جنوبی کوریا کے دورے آئے ہوئے ہیں۔

    امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل شمالی کوریا نے روس کیساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے 11 ہزار فوجیوں کو یوکرین کیخلاف روس میں تعینات کر دیا۔ معاہدے کے مطابق شمالی کوریا یا روس پر حملہ ہوتا ہے تو دونوں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

    ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان بڑھے فوجی تعاون پر واشنگٹن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    روئٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تربیت کے لیے 1500 خصوصی فوجی دستے روس بھیج دیے ہیں، اور ممکنہ طور پر ان کو یوکرین کی جنگ میں لڑنے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت، 200 فلسطینی شہید

    جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلیجنس سروس نے کہا کہ وہ یوکرین کی انٹیلیجنس سروس کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور انھوں نے مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے شمالی کوریائی فوجیوں کے چہروں کی شناخت کی ہے، یہ فوجی روسی میزائل بردار افواج کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

  • لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی دیرینہ پالیسی ہے: امریکا

    لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی دیرینہ پالیسی ہے: امریکا

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی دیرینہ پالیسی ہے۔

    واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستانی بیلسٹک پروگرام پر عائد پابندیوں کے سوال پر کہا پاکستان امریکا کا ایک اہم شراکت دار ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکا کے تحفظات واضح ہیں، لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار ہماری دیرینہ پالیسی ہے۔

    ’پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر امریکا کو نشانہ بناسکتے ہیں‘

    ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ قومی سلامتی کیلئے پابندیوں، دیگر ٹولز کا استعمال جاری رکھے گا، ہم ان مسائل پر پاکستانی حکومت سے گفتگو جاری رکھیں گے، ان پابندیوں سے دیگر شعبوں میں پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایک تقریب سے خطاب میں امریکا کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا  تھا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے جو اسے جنوبی ایشیا سے باہر کے اہداف بشمول امریکا کو بھی نشانہ بنانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

    امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا تھا پاکستانی اقدامات اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقاصد کے بارے میں سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں، اگر کھل کر بات کی جائے تو پاکستان کے اقدامات کو امریکا کیلئے ایک ابھرتے ہوئے خطرے کے سوا کچھ اور سمجھنا مشکل ہے۔

  • بیلسٹک میزائل حملہ ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا، یوکرینی صدر

    بیلسٹک میزائل حملہ ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا، یوکرینی صدر

    روسی ہائپرسونک بیلسٹک میزائل حملے پر ردِعمل دیتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ روسی ہائپر سونک میزائل حملے پر دنیا کو ردِعمل دینا چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ مزید بڑھ جائے گی۔

    واضح رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔

    روئٹرز کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے یوکرین پر جنگ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے طاقت ور بیلسٹک ہتھیار کا پہلی بار استعمال کرتے ہوئے بین البرّ اعظمی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا شام میں فضائی حملہ، 79 جان سے گئے

    بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو امریکی لانگ رینج میزائل استعمال کرنے کی اجازت کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے، یوکرین کی جانب سے امریکی میزائلوں کے بعد برطانوی اور فرانسیسی میزائلوں سے بھی حملے کیے گئے ہیں۔

  • روس نے یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا

    روس نے یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا

    ماسکو: روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے یوکرین پر جنگ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے طاقت ور بیلسٹک ہتھیار کا پہلی بار استعمال کرتے ہوئے بین البرّ اعظمی میزائل سے حملہ کر دیا ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو امریکی لانگ رینج میزائل استعمال کرنے کی اجازت کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے، یوکرین کی جانب سے امریکی میزائلوں کے بعد برطانوی اور فرانسیسی میزائلوں سے بھی حملے کیے گئے ہیں۔

    دوسری طرف روس نے بیلسٹک میزائل کے استعمال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ روس نے آج صبح یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

    یوکرین نے روس پر پہلی بار برطانوی میزائل ’اسٹارم شیڈو‘ بھی داغ دیے

    یوکرینی فضائیہ کے مطابق بیلسٹک میزائل یوکرین کے علاقے دنیپر میں داغے گئے، جہاں 2 شہری زخمی ہوئے، جب کہ کئی کاروباری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم یوکرین کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ میزائل کس قسم کا تھا، واضح رہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBMs) تباہ کن جنگی ہتھیار ہیں جو جوہری وار ہیڈز لے جانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

    یوکرین کی فضائیہ کے دعوے کے مطابق روس نے ایک کنزال ہائپرسونک میزائل اور سات Kh-101 کروز میزائل بھی فائر کیے، جن میں سے 6 کو مار گرایا گیا۔

  • شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    جنوبی کوریا اور جاپان نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں فائر کیا ہے۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JCS) اور جاپان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح مشرقی سمندر کی طرف کم از کم 3 مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

    اسرائیل کا الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم، فائرنگ سے متعدد شہید

    جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل بیلسٹک ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے اس نوعیت کا تجربہ کیا گیا ہے۔

  • شمالی کوریا کا ’بین البراعظمی‘ بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جنوبی کوریا اور امریکا کی مذمت

    شمالی کوریا کا ’بین البراعظمی‘ بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جنوبی کوریا اور امریکا کی مذمت

    شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا نے اس تجربے کی مذمت کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے یہ میزائل امریکہ میں کہیں بھی کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل Hwasong-18 جوابی حملے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔

    امریکا کو جواب، شمالی کوریا نے میزائل فائر کردیے

    رپورٹ کے مطابق میزائل ایک گھنٹے سے زائد وقت میں ایک ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے جاپان کے سمندر میں گرا ہے۔

    دوسری جانب  جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔

     جنوبی کوریا اور امریکا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے ثابت ہوگیا کہ شمالی کوریا کی حکومت کی ترجیح عوام کی بھلائی نہیں بلکہ ہتھیاروں میں اضافہ ہے۔