Tag: بیلسٹک میزائل غزنوی

  • پاکستان کا  بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا ، غزنوی میزائل زمین سےزمین تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ، تجربےکامقصدآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکی آپریشنل تیاریوں کوجانچناتھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربےکےدوران میزائل ویپن سسٹم کےتکنیکی پیرامیٹرزکوجانچاگیا، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈکےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربے کامشاہدہ کیا، سائنسدان،انجینئرز ودیگراعلیٰ حکام بھی موقع پرموجودتھے۔

    ترجمان کے مطابق کمانڈراے ایس ایف سی نے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکوسراہا جبکہ صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

  • پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، غزنوی میزائل زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز کے تحت کیاگیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا، سینئر فوجی حکام، سائنس دان اور انجینئرز اس موقع پر موجود تھے۔

    پاکستان کا ’شاہین تھری‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

    صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    کمانڈر اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے ویپن سسٹم کے مشاہدے اور تجربے کو سراہا، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے میں شامل جوانوں کے تربیتی معیار کی بھی تعریف کی۔

    یاد رہے پاکستان نے 20 جنوری کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا تھا، میزائل کی رینج 2 ہزار 750 کلو میٹر ہے، اس تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گیا تھا، میزائل نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

  • پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ‘بیلسٹک میزائل غزنوی’ کا  کامیاب تجربہ

    پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ‘بیلسٹک میزائل غزنوی’ کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا ، غزنوی میزائل290کلومیٹرتک مختلف نوعیت کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ، غزنوی میزائل290کلومیٹرتک مختلف نوعیت کےوارہیڈلےجانےکی صلاحیت رکھتاہے اور زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زمین سے زمین تک 290کلومیٹر تک مار کرنے والے غزنوی میزائل کا رات کے وقت تجربہ کیا گیا، اس کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان تجربہ کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کاوشوں کو سراہا ہے۔

    خیال رہے پاکستان کی جانب سے غزنوی میزائل کا تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ، جب پاک بھارت پر تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا، شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شاہین ٹو خطے میں دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینےکا باعث ہے اور اسٹریٹجک ضروریات کو مؤثرانداز میں پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس سے قبل بھی ی 31 مئی کو ایک اور نصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔