Tag: بیلیز

  • طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام، ہائی جیکر ہلاک

    طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام، ہائی جیکر ہلاک

    شمالی امریکا کے ملک بیلیز میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ہائی جیکر ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی امریکا کے ملک بیلیز میں امریکی شہری نے دورانِ پرواز چاقو کے زور پر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر دو مسافر اور پائلٹ چاقو کے وار سے زخمی ہوئے۔

    رپورٹس کے مطابق جواب میں ایک مسافر نے ہائی جیکر کو گولی ماردی، اس دوران طیارہ دو گھنٹے تک فضا میں چکر لگاتا رہا، بعدازاں پائلٹ نے طیارہ قریبی ایئر پورٹ پر اتار لیا، طیارے میں عملے کے دو ارکان سمیت 16 مسافر سوار تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی بحریہ نے خلیج عدن میں ایک بحری جہاز اغوا ہونے سے بچا کر ہائی جیکرز کو گرفتار کرلیا تھا۔
    کر لیا گیا۔

    خلیج عدن میں پانچ ہائی جیکرز نے فاسفورک لے جانے والے ایک تجارتی ٹینکر ’سینٹرل پارک‘ پر قبضہ جما لیا تھا، تاہم امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے کال موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے اسے واگزار کرا لیا۔

    امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یو ایس ایس میسن نے دیگر اتحادی جہازوں کی مدد سے حملہ آوروں سے تجارتی جہاز کو چھڑوایا، ہائی جیکرز سے جہاز چھوڑنے کا کہا گیا تھا جس پر پانچ مسلح افراد نے تیز رفتار کشتی پر فرار ہونے کی کوشش کی۔

    امریکی جنگی جہاز نے فرار ہونے والے ہائی جیکرز کا پیچھا کیا اور بالآخر انھوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ امریکی حکام کی جانب سے ہائی جیکرز کی شناخت سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

    اٹلی، کیبل کار ٹوٹ کر کھائی میں جاگری، متعدد ہلاک

    حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوان یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے بحری جہاز کی طرف 2 بیلسٹک میزائل بھی داغے گئے لیکن وہ ان سے 10 ناٹیکل میل دور گرے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

  • ہوٹل کے کمرے سے 3 امریکی سیاح خواتین کی لاشیں برآمد، وجہ سامنے آگئی

    ہوٹل کے کمرے سے 3 امریکی سیاح خواتین کی لاشیں برآمد، وجہ سامنے آگئی

    وسطی امریکا کی شمال مشرقی ساحلی پٹی پر واقع ملک بیلیز سے 3 امریکی سیاح خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بیلیز کا دورہ کرنے والی تینوں امریکی سیاح خواتین کی لاشیں ساحلی مقام سے برآمد ہوئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی ہے۔

    ہوٹل کے عملے نے خواتین سے جمعے کو رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی کے بعد عملہ ماسٹر کی (چابی) کے ذریعے کمرے میں داخل ہوا، جہاں تینوں خواتین مردہ حالت میں پائی گئیں، مرنے والی خواتین کی عمر 23، 24 اور 26 سال بتائی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خواتین کی اموات کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جن کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا، جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے انہوں نے منشیات کی زائد مقدار استعمال کی تھی۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں تھے، اور نہ ہی ان کے کمرے میں کسی کے آنے کے شواہد ملے ہیں۔

    روزویلٹ ہوٹل پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کو کمرے میں سے شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء بھی ملی ہیں جن کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ انہیں امریکا سے لایا گیا تھا یا مقامی افراد سے خریدا گیا تھا۔