Tag: بیلے ڈانس

  • قاہرہ کی سڑکوں پر رقصاں خواتین بیلے ڈانسرز

    قاہرہ کی سڑکوں پر رقصاں خواتین بیلے ڈانسرز

    کیا آپ نے کبھی بیلے ڈانسرز کو سڑک پر رقص کرتے دیکھا ہے؟

    مغربی ممالک میں تو شاید یہ ایک عام بات ہو لیکن ایشیائی خصوصاً مسلمان ممالک میں یہ ایک نہایت ہی حیرت انگیز اور غیر معمولی بات ہے۔ سڑک پر رقاصوں اور خصوصاً خواتین رقاصاؤں کا رقص بہت سوں کو ناگوار گزر سکتا ہے۔

    مصر کے دارالحکومت میں بھی ایک فوٹو گرافر اور چند بیلے ڈانسرز نے قاہرہ کی سڑکوں پر رقص کر کے لوگوں کو ناک بھوں چڑھانے پر مجبور کردیا۔ بیلے ڈانس رقص کی ایسی قسم ہے جس میں رقاص اپنے پاؤں کی انگلیوں کے سہارے رقص کے مختلف مراحل سر انجام دیتا ہے۔

    cairo-9

    cairo-3

    محمد طاہر نامی یہ فوٹوگرافر اس سے قبل بہت سے ممالک میں سڑک پر بیلے ڈانس کے مظاہرے اور ان کی تصویر کشی و عکس بندی دیکھ چکا تھا اور وہ مصر میں بھی ایسا ہی فوٹو پروجیکٹ شروع کرنا چاہتا تھا۔

    جب اس نے چند بیلے ڈانسرز کی مدد سے اس پر کام شروع کیا تو بہت جلد اس کی تصاویر خواتین کی خود مختاری کی علامت بن گئیں۔ اس کی یہ تصاویر سڑکوں پر خواتین کی چھیڑ چھاڑ اور ہراسمنٹ کے خلاف ایک استعارے کے طور پر لی جانے لگیں۔

    cairo-10

    cairo-4

    Happiest of birthdays to our beautiful ballerina @haniahindy ❤️

    A post shared by Ballerinas of Cairo (@ballerinasofcairo) on

    محمد طاہر نے نہ صرف ان رقاصاؤں کی رقص کرتے ہوئے تصویر کشی کی، بلکہ پس منظر میں ان افراد کو بھی عکس بند کرلیا جو ان ڈانسرز کو حیرت، ناگواری، یا تعجب سے دیکھ رہے ہیں۔

    cairo-5

    cairo-6

    قاہرہ شہر کی اندرونی گلیوں میں عکس بند کی جانے والی ان تصاویر کے پس منظر میں قاہرہ کی قدیم اور روایتی مضبوط دیواریں، گلیاں، گھر اور دیگر تاریخی تعمیرات اور ان کے سامنے بیلے ڈانس کا مظاہرہ، دیکھنے والوں کو مبہوت کردیتا ہے۔

    cairo-7

    cairo-2

    cairo-8

    cairo-11

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رقص کی دلدادہ 77 سالہ بیلے ڈانسر

    رقص کی دلدادہ 77 سالہ بیلے ڈانسر

    اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے عمر کا کوئی مخصوص حصہ نہیں۔ آپ کسی بھی عمر میں اپنا کوئی بھی شوق پورا کرسکتے ہیں۔ لندن کی 77 سالہ مادام پول اس کا عملی نمونہ ہیں جو اب بھی اپنے بیلے ڈانس کے جنون کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

    مادام پول گزشتہ 7 دہائیوں سے بیلے ڈانس کر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’بیلے ڈانسر کا کیرئیر بہت مختصر ہوتا جو عموماً 20 سال کی عمر میں ختم ہوجاتا ہے، مجھے بھی لگتا تھا کہ میں زیادہ عرصے تک یہ ڈانس نہیں کرسکوں گی‘۔

    تاہم ان کا جنون اور شوق ان کی عمر پر حاوی ہوگیا اور آج جب وہ اپنی عمر کے 77 برس گزار چکی ہیں، آج بھی وہ نہ صرف بہترین بیلے ڈانسر مانی جاتی ہیں بلکہ نئے ڈانسرز کو ڈانس بھی سکھاتی ہیں۔

    مادام پول اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے دنیا بھر کا سفر کر چکی ہیں جہاں ہر جگہ انہیں داد و تحسین سے نوازا گیا اور لوگ ان سے بہت متاثر ہوئے۔

    وہ کہتی ہیں، ’میں کوئی بہت زیادہ حیرت انگیز صلاحیتوں کی مالک نہیں ہوں، بس مجھے بہت اچھے استاد ملے‘۔

    مادام پول نئے ڈانسرز کے ساتھ اولڈ ایج ہومز کا دورہ بھی کرتی ہیں جہاں موجود بزرگ افراد باہر نہیں جاسکتے۔ انہیں وہیں پر تفریح کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

    وہ کہتی ہیں، ’اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انتظار مت کریں، اسے ابھی کر ڈالیں۔ یہ مت سوچیں کہ آپ کی عمر کیا ہے، یا لوگ کیا کہیں گے، بس وہی کریں جو آپ کا دل کہتا ہے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بیلے ڈانس کی شوقین بلی

    بیلے ڈانس کی شوقین بلی

    جو لوگ بلیاں پالتے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ بلیاں کیسی کیسی حرکتیں کرتی ہیں۔ بعض دفعہ اپنی شرارتوں سے ہنساتی ہیں اور بعض دفعہ شرارت میں پورا گھر الٹ پلٹ کر رکھ دیتی ہیں۔ بلیاں انسانوں کو دیکھ کر سیکھتی بھی ہیں اور ان جیسی حرکتیں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    بلیاں عموماً ڈانس کی بھی شوقین ہوتی ہیں۔ جب گھر پر کوئی نہیں ہوتا تو وہ ڈانس کرتی ہیں۔

    امریکا میں ایسے ہی ایک شخص نے اپنی بلی کی خفیہ حرکات کو دیکھنے کے لیے گھر میں کیمرہ نصب کیا اور جب اس نے اس کیمرے میں اپنی بلی کی حرکات دیکھیں تو وہ حیران رہ گیا۔ اس کی بلی بیلے ڈانس کی شوقین نکلی۔۔

    آپ بھی بلی کے اس بیلے ڈانس کی تصاویر دیکھیئے اور لطف اندوز ہوں۔

    cat-post-8

    cat-post-7

    cat-post-5

    cat-post-4

    cat-post-3

    cat-post-2

    cat-post-1

    cat-post-6


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔