Tag: بیل آؤٹ پیکج

  • 3ارب ڈالرکا بیل آؤٹ پیکج : آئی ایم ایف  کے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے

    3ارب ڈالرکا بیل آؤٹ پیکج : آئی ایم ایف کے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہا ہے، آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے نئے قرض پروگرام میں معاونت چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز روئز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہا ہے، اتحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطے کر رہے ہیں، رابطوں کامقصدپالیسیزمیں تسلسل کیلئےتعاون حاصل کرنا ہے۔

    ایسٹر پریز روئز کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے نئے قرض پروگرام میں معاونت چاہتے ہیں اور آئندہ الیکشن کے بعد سیاسی حکومت کو ابھی سے پالیسیز سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کےقرض پروگرام کی منظوری چند دنوں میں ایگزیکٹو بورڈاجلاس میں دی جانی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی نمائندہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں سےبات چیت کریں گے اور پی ٹی آئی سمیت دیگرپارٹیوں کےرہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔

    یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے چندروز پہلےآئی ایم ایف کی ٹیم نےرابطہ کیا، 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف بورڈ واشنگٹن میں منظوری کے لئے پیش ہوگا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے، آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی اورانکی معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔

  • بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے مشیر خزانہ کی زیر صدارت صوبائی وزرائے اعلیٰ کا اہم اجلاس

    بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے مشیر خزانہ کی زیر صدارت صوبائی وزرائے اعلیٰ کا اہم اجلاس

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نئے بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی جبکہ صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی اعتماد میں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت مالیاتی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، مراد علی شاہ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے۔

    دورانِ اجلاس مشیر خزانہ نے وزرائے اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ اب وفاق صوبوں کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ہی گرانٹس جاری کرے گا۔ اجلاس میں بجٹ کے حوالےسے صوبوں کی رائے طلب کی گئی جس پر بجٹ میں غور کیے جانے کا امکان ہے۔ قبل ازیں مشیر خزانہ نے نئےبیل آؤٹ پیکج پرآئی ایم ایف حکام سے بھی ملاقات کی۔

    مزید پڑھیں: بجٹ خسارے کا اثر وفاق اور صوبوں پر پڑتا ہے: مشیر خزانہ

    دریں اثناء صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارے کا اثر وفاق اور صوبوں پر پڑتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی آج ہو جائے گی، جو لوگ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں انہیں آگے لا رہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے صوبوں اور وفاق حکومت کے حکام نے ملاقات کی ہے، صوبوں نے اپنی تجاویز دی ہیں، مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں معاشی اعداد و شمار دیے گئے، ٹیکس وصولیاں بڑھانے پر آئی ایم ایف سے بات ہوئی جبکہ اُن کی دی جانے والی تجاویز پر آئندہ بجٹ میں غور کیا جائے گا۔

  • اسٹیل مل کی بحالی کابیل آؤٹ پیکج تیسری بارمسترد

    اسٹیل مل کی بحالی کابیل آؤٹ پیکج تیسری بارمسترد

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےاسٹیل مل کی بحالی کیلئے پیش کئےجانے والےبیل آؤٹ پیکج کو تیسری باربھی مسترد کردیا۔تاہم وزارت خزانہ کوملازمین کی پینتالیس دن کی تنخواہ دینےکیلئے ڈیڑھ ارب روپےجاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں چئیرمین نجکا ری کمیشن اوروزارت صنعت کواسٹیل مل کیلئےنیابیل آؤٹ پیکج بنانےکی ہدایت کی گئی۔ اسٹیل مل ملازمین کی 45 روز کی تنخواہ دینے کیلئے وزارت خزانہ کو کہا گیا ہے۔

    پاکستان اسٹیل کےہزاروں ملازمین گزشتہ تین ماہ سےتنخواہوں سےمحروم ہیں جبکہ اسٹیل مل تقریباً بند پڑی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نےافغانستان کوروپےمیں برآمدات کی سہولت ختم کرنے کی منظوری بھی دی کیونکہ اس سےپاکستان کو ایک ارب ڈالرکا نقصان ہورہا تھا۔

    اینگروفرٹیلائزرکومخصوص مدت کیلئےرعایتی نرخ پرگیس فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ کمیٹی کے مطابق حکومت یوریا کھاد کے ہرتھیلے پر741 روپے کی سبسڈی دے رہی ہے اور اب ملک بھر میں یوریا کھاد کی بوری یکساں قیمت 1786 روپے میں فروخت ہوگی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں قادرپورگیس فیلڈسےلیبرٹی پاورپلانٹ کو گیس فراہم کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔