Tag: بیماریوں

  • سردیوں میں شہد اور دار چینی کا مرکب بے شمار بیماریوں سے بچائے

    سردیوں میں شہد اور دار چینی کا مرکب بے شمار بیماریوں سے بچائے

    شہد بے شمار امراض کی دوا ہے اور یہ بغیر کسی مضر اثرات کے بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ کئی سائنسی تحقیقوں میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

    تاہم طبی ماہرین نے شہد کا ایک طریقہ استعمال بتایا ہے جو بہت ساری بیماریوں کے خلاف کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

    honey-2

    ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد اور دار چینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔

    ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس مرکب کو بے شمار بیماریوں کے خلاف مفید بتایا گیا۔

    امراض قلب میں مفید

    شہد اور دار چینی کا پیسٹ بنا کر روٹی یا ڈبل روٹی پر جام یا جیلی کی بجائے لگائیں اور روزانہ کھائیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جنہیں دل کا ایک دورہ پہلے بھی پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ مرکب استعمال کریں تو یہ انہیں اگلے دورے سے بچا سکتا ہے۔

    اس کا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ شہد اور دار چینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے۔

    دانت کے درد میں افاقہ

    ایک چمچہ پسی ہوئی دار چینی اور 5 چمچے شہد کا ایک پیسٹ بنائیں اور اسے اس دانت پر دن میں 3 مرتبہ لگائیں۔ درد ختم ہونے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔

    honey-3

    کولیسٹرول میں کمی

    دو کھانے کے چمچے شہد اور 3 چائے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کو 16 اونس چائے کے پانی میں ملائیں اور کولیسٹرول کے مریض کو استعمال کروائیں۔

    اس سے 10 فیصد کولیسٹرول صرف 2 گھنٹوں میں کم ہو جاتا ہے۔

    ٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں

    ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دار چینی روزانہ دن میں 3 مرتبہ لیں۔ یہ پرانی سے پرانی کھانسی، بلغم اور ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سائینس کو صاف کرتا ہے۔

    معدے کے امراض کا علاج

    شہد اور دار چینی ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور یہ معدے کے السر کو جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔

    گیس کی تکلیف سے حفاظت

    انڈیا اور جاپان میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق شہد اور پسی ہوئی دار چینی کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی کئی تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔

    وزن میں کمی

    روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں پیئں۔

    روزانہ کیا جانے والا یہ عمل وزن میں کمی کرتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بنتی۔

    بال جھڑنے میں کمی

    روزانہ صبح اور رات میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور پسی دار چینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے۔

  • خبردار!! مرغی کے سینے کا گوشت بیماریوں کا باعث

    خبردار!! مرغی کے سینے کا گوشت بیماریوں کا باعث

    نیویارک: امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مرغی کے گوشت پر موجود سفید لائنیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جانور اعصابی طور پر کمزور تھا، ایسا  گوشت انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ورلڈ فارمنگ کی جانب سے عوامی آگاہی کے لیے موازنہ رپورٹ شائع کی گئی جس میں خصوصی طور پر مرغی کے گوشت کی پہچان اور اس میں موجود فرق کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

    نیشنل چکن کونسل کے مطابق چوزے کو  6 پاؤنڈ کی برائیلر مرغی بننے میں 47 دن کا عرصہ لگتا ہے تاہم بعض پولیٹری فارم مالکان زیادہ نفع کمانے کے چکر میں چوزوں کو ایسی ادویات دیتے ہیں کہ وہ وقت سے قبل بڑے ہوجاتے ہیں۔ کونسل کے مطابق سن 50 کی دہائی میں چوزے کو مرغی بننے میں 70 دن کا عرصہ لگتا اور اس کا وزن بھی زیادہ ہوتا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران 285 مرغیوں کے گوشت کی جانچ پڑتال ہوئی جن میں سے 96 فیصد  کا گوشت مضر صحت قرار پایا کیونکہ سینے کے حصوں میں سفید لائنیں واضح تھیں۔

    ماہرین کے مطابق جس مرغی کے گوشت میں واضح طور پر نظر آنے والی سفید لکریں جانور کے اندر موجود اعصابی بیماری کی عکاسی کرتی ہیں لہذا ایسے گوشت کو خریدنے سے باز رہا جائے۔ تحقیقاتی ماہرین نے  یہ بھی کہا ہے کہ مرغی کا ناقص گوشت کھانے کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔