Tag: بینائی سے محروم

  • بینائی سے محروم 11 سالہ بچی سے زیادتی کا شکار

    بینائی سے محروم 11 سالہ بچی سے زیادتی کا شکار

    اوکاڑہ(27 جولائی 2025): دھاگہ خریدنےگئی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 11 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہوگئی، ملزم وسیم نے بچی کو دکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق دکان کے قریب بچی کے رونے کی آواز پر ملزم بھاگ گیا تاہم پولیس نے ملزم  وسیم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہے ملزم کو سزا دلوائی جائے گی، اس سے قبل تھانہ صدر کے علاقہ میں ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکی کمسن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 11 سالہ بیٹی ٹیوشن سے واپس آ رہی تھی کہ ملزم حیدر اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے لیا گیا اور ویرانے میں لیجا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • موتیا کا آپریشن کرانے والے 17 افراد بینائی سے محروم

    موتیا کا آپریشن کرانے والے 17 افراد بینائی سے محروم

    بھارتی ریاست گجرات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب موتیا کا آپریشن کرانے والے 17 افراد اپنی بینائی سے ہی محروم ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ افراد نے احمد آباد میں واقع رامانند آئی اسپتال میں موتیا کا آپریشن کرایا تھا، مریضوں کو اُمید تھی کہ شاید وہ صحت یاب ہوجائیں گے، مگر یہ جان کر ان کے ہوش اڑ گئے کہ ان کی جس آنکھ کا آپریشن ہوا ہے اس کی بینائی جاچکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رمانند آئی اسپتال کو ایک ٹرسٹ کے ذریعے چلایا جارہا ہے، 17افراد کی بینائی جانے کی خبر پھیلنے کے بعد ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور مریضوں کے رشتہ داروں نے شکایتوں کے انبار لگادیئے۔

    اس معاملے کے حوالے سے اب تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، ایک افسر کی جانب سے یہ بتایا کہ پورے معاملے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ جانچ کے لیے ماہرین کی 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    ستیش مکوانا کے مطابق رمانند آئی اسپتال میں 10 جنوری کو موتیابند کے 29 آپریشن کئے گئے، جن میں سے 17افراد کی حالت انتہائی خراب ہوگئی، مریضوں نے شکایت کی کہ ان کی آنکھ کی بینائی جاچکی ہے۔

    تیونس میں کشتی ڈوب گئی، درجنوں تارکین وطن لاپتا

    ستیش مکوانا نے بتایا کہ احمد آباد اور مانڈل میں متاثرہ مریضوں کی جانچ اور علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی مدد حاصل کررہے ہیں۔

  • ڈاکٹر نے 16 افراد کی زندگی اجاڑ دی

    ڈاکٹر نے 16 افراد کی زندگی اجاڑ دی

    ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں آنکھوں کے ڈاکٹر نے 16 مریضوں کی زندگیوں میں اندھیرا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے ایک علاقے لاڑ میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے موتیا کے لیے آنکھوں کی سرجری میں غفلت کے باعث ایک ہی روز میں 16 مریضوں کو بینائی سے محروم کر دیا۔

    مریضوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی اسپتال کے میڈیکل کیمپ میں 20 مارچ کو مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا تھا، جب پٹی کھولی گئی تو پتا چلا کہ ان کی بینائی ختم ہو چکی ہے۔

    آنکھوں کی روشنی چھن جانے پر مریضوں اور لواحقین نے نجی ٹرسٹ اسپتال کے باہر احتجاج کیا، اور محکمہ صحت سے آئی سرجن ڈاکٹر حسنین مشتاق کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، تاہم محکمہ صحت نے تاحال نجی اسپتال اور ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

    رپورٹ کے مطابق جن مریضوں کی آنکھوں کی بینائی گئی، ان میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، آپریشن کے چند گھنٹوں بعد ہی ان مریضوں نے آنکھوں میں درد کی شکایت کی تھی۔

    آپریشن کے بعد مذکورہ مریضوں کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، نجی اسپتال کے سرجن کا کہنا ہے کہ مریضوں کی بینائی انفیکشن سے متاثر ہوئی ہے، آپریشن میں کوتاہی کے سبب نہیں۔