Tag: بینرز

  • کراچی میں نامعلوم افراد سرگرم، عدلیہ مخالف بینرز لگ گئے، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    کراچی میں نامعلوم افراد سرگرم، عدلیہ مخالف بینرز لگ گئے، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    کراچی: سینیٹر نہال ہاشمی کی سزا کے فیصلے کے خلاف نامعلوم افراد نے عدلیہ مخالف بینرز لگا دیے، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ اس سنگین واقعے سے غافل رہی۔ 

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں سینیٹر نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد کراچی کے علاقے شارع فیصل میں نامعلوم افراد نے عدلیہ مخالف بینرز آویزاں کر دیے۔

    عدلیہ مخالف بینرز پر نااہل وزیر اعظم کا عدلیہ مخالف شعر درج ہے جو نواز شریف کئی مرتبہ جلسوں میں دہرا چکے ہیں، عدلیہ کےفیصلےکیخلاف اورنہال ہاشمی کےحق میں نعرے بھی درج ہیں۔

    توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز کی جانب سے کمشنر کراچی اعجاز خان سے رابطہ کیا گیا تو وہ بھی مذکورہ واقعے سے لاعلم نکلے۔

    وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ بینرز کا علم نہیں البتہ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے عدالت عظمیٰ نے 24 جنوری کو نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا تھا۔

    نہال ہاشمی کی صحت تسلی بخش ہے: ذرائع پمز اسپتال

    خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ایک تقریر کے دوران نہال ہاشمی نے پاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا حساب لینے والوں سن لو تم کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے خاندان کے لیے زمین تنگ کردیں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں عدلیہ مخالف بینرز کا نوٹس لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے شارع فیصل پر عدلیہ مخالف بینرز فوری ہٹانے کی ہدایت کی تو دوسری طرف شاہراہوں پر بینرز کی موجودگی پر شہری انتظامیہ پر برہم بھی ہوئے۔

    برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حساس علاقے میں بینرز کیسے لگ گئے؟ فوری طور پر ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لاہورمیں وزیراعظم نوازشریف کےخلاف بینرزلگ گئے

    لاہورمیں وزیراعظم نوازشریف کےخلاف بینرزلگ گئے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے داالحکومت لاہورمیں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جبکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے حق میں بینرز لگ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں بینزز لگ گئے،بینرز پرمیاں صاحب جانے دو آنے دو آنے دو شہباز شریف کو آنے دو کے نعرے درج ہیں۔

    یہ بینرز پنجاب اسمبلی پریس کلب سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

    خیال رہےکہ پاناما کیس کے حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ میں محفوظ ہے اور چند روز میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نااہلی کی صورت میں مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں خواجہ آصف احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں۔


    دوسرا وزیراعظم لانے کا کوئی آپشن نہیں، خواجہ آصف


    واضح رہےکہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں وفاقی وزیر دفاع و بجلی و پانی خواجہ آصف نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے تین نسلوں کا حساب دے دیا، نواز شریف کی نا اہلی کا نہیں سوچا، دوسرا وزیر اعظم لانے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نامعلوم افراد کی حیدآباد میں بانی ایم کیوایم کے سالگرہ کی وال چاکنگ

    نامعلوم افراد کی حیدآباد میں بانی ایم کیوایم کے سالگرہ کی وال چاکنگ

    کراچی: حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد سرگرم ہوگئے، بانی ایم کیوایم کی سالگرہ سے پہلے مبارکباد کے بینرز لگادیئے، جس کو انتظامیہ نے ہٹا دیا ہے۔

    حیدرآباد میں بھی نامعلوم افراد سرگرم ہوگئے شہر میں بانی ایم کیوایم کے حق میں بینر لگا دیئے گئے، بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ سے دو روز پہلے نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کی اور بینرز لگائے، جس پر بلدیہ حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے بینر اتار دیے اور وال چاکنگ مٹادی۔

    نامعلوم افراد نے سکھر میں بھی اس طرح کی وال چاکنگ کی گئی تھی جس کو مٹادیا گیا تھا، اس سے پہلے نامعلوم افراد نے کراچی میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر بھی بانی ایم کیوایم کے حق میں بینر لگائے تھے۔


    کراچی میں بانی متحدہ کے حق میں اورفاروق ستارکیخلاف بینرز آویزا


    چند روز قبل بھی کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کی بلڈنگ کی اطراف اچانک نامعلوم افراد کی جانب سے بینرزآویزاں کردیے گئے تھے بینرزپرجو”قائد کاغدارہے وہ موت کا حق دارہے” تحریرتھا۔

    بینرز لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور بینرز کو اتار کراپنے ہمراہ لے گئی تھی تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ بینرز کس نے لگائے تھے۔

  • نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں،اللہ ان کو ہدایت دے،فاروق ستار

    نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں،اللہ ان کو ہدایت دے،فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنماءفاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں،ان کا پتہ لگا کر سدباب کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متحدہ بانی کے حق میں بینرز لگا دیے گئے ہیں جن پر تحریر درج ہے کہ ”جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے۔“

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءفاروق ستار نے راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں، اللہ ان نامعلوم افراد کو ہدایت دے۔

    انہوں نے کہا کہ ان نامعلوم افراد کا سدباب ہونا چاہیے کیونکہ یہ معمہ حل نہ ہونے تک کراچی کے معاملات حل کرنے میں مشکل ہو گی۔

    اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں سے ہے.ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے اور اپنے معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیروز کو یاد نہ رکھنے والی قومیں مضبوط نہیں ہوتیں.شہر میں دیرپا اور پائیدار امن قائم کرنے کےلیے شہریوں کو اونرشپ دینی پڑے گی۔

  • کراچی میں دھمکی آمیز بینرز پرسیاستدانوں کا شدید ردعمل

    کراچی میں دھمکی آمیز بینرز پرسیاستدانوں کا شدید ردعمل

    کراچی : شہر قائد میں ماضی کی طرح ایک بار پھر ایم کیوایم کے قائد کے حق میں بینرز لگ گئے جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کی مخالفت میں بھی بینر لگادئیے گئے۔جس کے بعد کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی۔

    شہر میں بینر سیاست پر مختلف سیاستدانوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے اس حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف ایم کیوایم نہیں چلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اگر لندن سے رابطہ جاری رہا تو توڑ پھوڑ کا عمل بھی جاری رہے گا۔

    پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیراحمد نے شہرمیں لگائے جانے والے بینرز کو سیاسی ڈرامہ قرار دے دیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں بانی متحدہ کے حق میں اورفاروق ستارکیخلاف بینرز آویزاں

    جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بینرلگانے کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، علی زیدی کا کہنا تھا کہ یہ جس نے بھی کیا وہ معلوم افراد ہیں نا معلوم نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بینرز لگانے والا کون تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اسے گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

     

  • کراچی میں بانی متحدہ کے حق میں اورفاروق ستارکیخلاف بینرز آویزاں

    کراچی میں بانی متحدہ کے حق میں اورفاروق ستارکیخلاف بینرز آویزاں

    کراچی : آج سندھ ہائی کورٹ کے اطراف میں ایم کیو ایم قائد کے حق میں جانشین الطاف حسین کی جانب سے بینرزآویزاں کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج سندھ ہائی کورٹ کی بلڈنگ کی اطراف اچانک نامعلوم افراد کی جانب سے بینرزآویزاں کردیے گئے بینرزپرجو”قائد کاغدارہے وہ موت کا حق دارہے” تحریرتھا۔

    BANNER

    بینرز لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بینرز کو اتار کراپنے ہمراہ لے گئے تا ہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ بینرز کس نے لگائے تھے۔

    واضح رہے 22 اگست کو قائد ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریراورنعروں کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے خود کو قائد ایم کیو ایم سے لا تعلق کرلیا تھا جس کی سربراہی ڈاکٹرفاروق ستارکررہے ہیں۔

    ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے آئین میں تبدیلی کر کے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کے لیے خود کو قائد ایم کیوایم کی مشروط اجازت سے مبرا کرلیا تھا۔

    تا ہم آج اچانک ایم کیو ایم قائد کے حق میں ریڈ زون میں بینرز آویزاں ہونے سے شہرمیں سراسمیگی پھیل گئی۔

    اس حوالے سے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈوکیٹ اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا یہ پُرانا وطیرہ ہے کہ جب بھی کوئی اُن کے قائد کا چہرہ بے نقاب کرتا ہے وہ اسی طرح کی دھمکی آمیز نعروں کے بینرز لگوا دیتے اور چاکنگ کروا دیتے ہیں۔

    صدر کے علاقے میں بھی بینرز لگادیئے گئے 

    علاوہ ازیں صدر کے علاقے میں بھی بینرز لگا دیئے گئے ہیں ، جس میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف نعرے درج ہیں ۔ ان کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے۔

    نامعلوم افراد یہ بینرز لگا کر باآسانی فرار ہوگئے، جس میں رابطہ کمیٹی پاکستان نامنظور اور فاروق ستار گروپ نامنظور کے نعرے درج ہیں۔

    اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے اطراف لگائے گئے بینرز میں متحدہ قائد کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے سختی سے نوٹس لے لیا

    دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں مختلف مقامات پر لگنے والے بینرز لگانے کا سختی سے نوٹس لیا ہے،

    انہوں نے آئی جی سندھ پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی ہے کہ بینرز لگانے والے افراد کیخلاف فی الفور کاررروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شر پسندانہ بینرز اور چاکنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں جو بھی تعصب نفرت، خوف پھیلانے کی کوشش کرے اسکے خلاف سخت ا یکشن لیا جائے اور اس حوالے سے مجھے واضح رزلٹ چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کون لوگ ہیں جو بینرز اور چاکنگ سے دہشت گردی پھیلانے کی حمایت کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لے کر مجھے آگاہ کریں اور اس قسم کی نفرت اور تعصب پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی۔

    انہوں نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ اور ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ ان سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں یہ پیغام دیا جائے کہ وہ کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہیں کراچی کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

    بعد ازاں صدر میں لگائے جانے والے بینرز اتار دیئے گئے ہیں، پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بینرز اتارنے کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین نے جب فوٹیج بنانے کی کوشش کی تو مذکورہ اہلکاروں نے انہیں زدو کوب کیا اور کیمرہ چھیننے کی کوشش کی۔

    بینرز لگانے کے الزام میں تین مشتبہ افراد گرفتار 

    اطلاعات کے مطابق پریڈی پولیس نے متنازعہ بینرز لگانے کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جو ایک کار میں سوار تھے ان افراد کو پوچھ گچھ کیلئے شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔


    Three arrested over installing banners around SHC by arynews

    پولیس کے مطابق مذکورہ افراد جس کار میں سوار تھے اس کے مالک کو بھی تھانے میں طلب کیا گیا ہے اگر یہ افراد واقعے میں ملوث نہ ہوئے تو ان کو رہا کردیا جائے گا۔

     

  • آرمی چیف کے حق میں بینرز، تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

    آرمی چیف کے حق میں بینرز، تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں بینرز لگانے والی تنظیم موآن پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین ملزموں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

    ملزمان میں این جی او کے سربراہ محمد کامران اور ارکان علی رضا اور محمد عاطف شامل ہیں۔علی رضا اور محمد عاطف کو اسلام آباد پولیس نے ایف 6 کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپے میں گرفتار کیا گیا۔

    این جی او کے سربراہ محمد کامران پہلے ہی راولپنڈی پولیس کی تحویل میں تھے اور ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے جہاں سے اسلام آباد پولیس نے اُنھیں اپنی تحویل میں لے لیا۔تینوں ملزمان کو اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں پیش کرکے ان کا تین روز جسمانی ریمانڈ پر حاصل کیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اب انہیں دوبارہ 8 اگست کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزمان کے خلاف عام افرادکی مدعیت میں اب تک چار مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور یہ مقدمات لاہو، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں درج کیے گئے ہیں۔فیصل آباد میں درج ہونے والے مقدمے میں وہاں کی مقامی پولیس نے ملزم کامران کی ضمانت منظور کر لی تھی تاہم دیگر مقدمات میں انھیں گرفتار کیا گیا۔

    ان مقدمات میں ملزمان پر لوگوں کو حکومت کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کی دفعات لگائی گئی ہیں اور جرم ثابت ہونے پر اس کی سزا عمر قید ہے۔