Tag: بینظیر

  • نیوزی لینڈ وزیراعظم کو بیٹی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز

    نیوزی لینڈ وزیراعظم کو بیٹی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز

    ویلنگٹن : بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے دن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ننھی پری کو جنم دیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بچی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں،
    گذشتہ روز جیسنڈا آرڈرن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے بیٹی کی پیدائش کی خبر دی۔

    سوشل میڈیا پر ننھی پری کی آمد پر مبارکباد والے صارفین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کو  بیٹی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز دی ہے۔

     

    بے نظیر کی بیٹی بختاور بھٹو نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو اس خوشی کی خبر پر مبارک باد دی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ 21 جون کو بینظیر بھٹو کی سالگرہ بھی ہے اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ننھی پری کی آمد بھی اسی دن ہوئی۔

    یاد رہے کہ اٹھائیس سال قبل بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں، جواس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں اور بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بینظیرکی برسی پرکشمیرانہیں یاد کررہاہے،میر واعظ

    بینظیرکی برسی پرکشمیرانہیں یاد کررہاہے،میر واعظ

    سری نگر:حریت رہنما واعظ عمر فاروق کا کہناہے کہ بینظیر کی برسی پر کشمیر انہیں یادکررہا ہے،انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کیاجس پر بلاول بھٹو نے ان کا شکریہ اداکیا۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نےشہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    کشمیری رہنما میر واعظ عمرفاروق نے بلاول بھٹو زرداری کو دعا دی ہے کہ اللہ انہیں اپنی والدہ کے مشن کو آگے بڑھانے کا حوصلہ دے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے جواب میں ٹویٹ کی جس میں انہوں نےکہاکہ میر واعظ عمر فاروق کے الفاظ بہت معنیٰ رکھتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنما میرواعظ عمرفاروق کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کشمریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔