Tag: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام

  • ربڑ کے  انگوٹھوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں خورد برد کا انکشاف

    ربڑ کے انگوٹھوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں خورد برد کا انکشاف

    ٹنڈو محمد خان : سلیکون انگوٹھوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں خورد برد کا انکشاف سامنے آیا ، ایف آئی اے نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں خوردبرد کرنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ مونو ٹیکنیکل کالج ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں واقع ریلٹیرز پر چھاپہ مارا گیا، گرفتار ملزمان میں شبیر احمد، غلام عباس اور آصف علی شامل ہیں۔

    چھاپے کے دوران ملزمان سے 3 بی وی ایس ڈیوائسزز اور 5 موبائل فونز،ملزمان کے قبضے سے 44 شناختی کارڈز ،سیلیکون تھمز اور کیش نکلوانے کی متعدد سلپس بھی برآمد کئے ہیں۔

    ملزمان سادہ لوح شہریوں کے سیلیکون تھم کا استعمال کرتے تھے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تک غیر قانونی رسائی حاصل کرتے تھے۔

    ملزمان سادہ لوح شہریوں کے بینظیر فنڈز کی مد میں لاکھوں روپے کے فنڈز خوردبرد کر چکے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔

  • بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ، 27افسران نے بیگمات کے نام پر 30لاکھ روپے ہڑپ کرلئے

    بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ، 27افسران نے بیگمات کے نام پر 30لاکھ روپے ہڑپ کرلئے

    گھوٹکی: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت گھوٹکی کے 27 افسران نے بیگمات کے نام پر30 لاکھ روپے ہڑپ کرلئے، رقم لینے والوں میں تعلیم، صحت، ایگریکلچر، پاپوليشن کے افسران شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں 27 افسران کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے کا انکشاف سامنے آیا، گریڈ17 سے20 تک کے افسران نے بیگمات کے نام پر رقم وصول کی، رقم لینے والوں میں تعلیم، صحت، ایگریکلچر، پاپوليشن کے افسران شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی سے رقم لینے والوں میں اکثر محکمہ تعلیم میں گریڈ 17کے ملازم اور گریڈ 17 سے 20 تک ہیڈ ماسٹر و افسران ہیں۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شکارپور کے محکمہ پاپولیشن کے افسر اور اوباڑو اسپتال کے سابق ایم ایس بھی رقم لینےوالوں میں شامل ہیں، بی آئی ایس پی سےسرکاری افسران نے 30لاکھ کی رقم وصول کی، وصولی کے لیےسرکاری ملازمین کو وفاقی ادارے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں اور کہا ۔ملازمین نے رقم واپس نہیں کی تو ایکشن ہوگا۔

    یاد رہےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئیں تھیں، جس میں بتایا گیا تھا فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں جبکہ صوبوں، وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔

    تفصیلات میں بتایا گیا تھا گریڈ17 سے 21 کے 2543 سرکاری افسران کو فہرست سے نکالا گیا، متعدد اعلیٰ سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے۔

  • وزیراعظم کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے لانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے لانے کی ہدایت

    اسلام آباد : :وزیراعظم عمران خان نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے  والے سرکاری افسران کے نام سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا غریبوں کاحق لوٹنےکی چھوٹ نہیں دےسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری افسران کے فراڈ کے معاملے پر پروگرام سےنکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افسران کے نام سامنے لانے کی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا غریبوں کا حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دےسکتے، لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں، با اثرسرکاری افسران کے نام پردے میں نہیں رہیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد فوری شروع کیا جارہا ہے، ہدایت کی روشنی میں کارروائی بھی ہوگی۔

    یاد رہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئیں تھیں، جس میں بتایا گیا تھا فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں جبکہ صوبوں، وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔

    تفصیلات میں بتایا گیا تھا گریڈ17 سے 21 کے 2543 سرکاری افسران کو فہرست سے نکالا گیا، متعدد اعلیٰ سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے۔

    مزید پڑھیں : اعلیٰ سرکاری افسران کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کا تہلکہ خیز انکشاف

    تہلکہ خیز تفصیلات کے مطابق سندھ میں گریڈ 18کے342افسران نےبی آئی ایس پی سے بھی فائدہ اٹھایا ، بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالوں میں گریڈ21 کے 3 افسران بھی شامل ہیں۔

    ملک بھرسے گریڈ20کے59 افسران سہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے اور گریڈ17 کے 1240 افسران نے بھی بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا۔

  • گزشتہ 4 سالوں میں بی آئی ایس پی کی کامیابیوں پرفخرہے‘ وزیراعظم

    گزشتہ 4 سالوں میں بی آئی ایس پی کی کامیابیوں پرفخرہے‘ وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنے والوں کا دائرہ بڑھایا گیا، پروگرام سے مستفید ہوکرلوگ روزگارحاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والےبچوں کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ4 سالوں میں بی آئی ایس پی کی کامیابیوں پرفخرہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مستحق افراد کوبی آئی ایس پی میں شامل کیا ہے، پروگرام کے مطابق خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کرخود کفیل کیا گیا، اپنےدورحکومت میں بی آئی ایس پی کا دائرہ مزید بڑھا رہے ہیں۔

    دوسری جانب چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے لیے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈزکا اجرا کیا گیا، خواتین کواپنے پاؤں پرکھڑا کرکےغربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نادارطبقے کی معاونت کے لیے اربوں روپے فنڈزمختص کیے گئے ہیں، بی آئی ایس پی کے پروگرامزمیں وزارت خزانہ کا مکمل تعاون ہے اور بی آئی ایس پی سماجی اہداف کے حصول میں پہلے نمبرپرہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ورلڈ بینک کے زیراہتمام سماجی تحفظ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت 54 لاکھ خاندانوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔