Tag: بینظیربھٹو قتل کیس

  • میاں صاحب اپنے پیچھے نااہلوں کی فوج چھوڑگئے، بلاول

    میاں صاحب اپنے پیچھے نااہلوں کی فوج چھوڑگئے، بلاول

    دادو : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا سب سے بڑا سہولت کار پرویز مشرف ملک سے فرار ہے، فیصلہ نہیں مانتے، میاں صاحب خود تو نااہل ہوئے پیچھے نااہلوں کی فوج چھوڑ گئے، دادو کےعوام آمروں کے آگےنہیں جھکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ دادو کو ضیا دور میں ویت نام کہا جاتا تھا، جب ضیاء الحق نے یہاں کا دورہ کیا تو اس کا کیسے استقبال کیا گیا اس کو یہاں بیان نہیں کرسکتا، اس لیے ضیاء الحق یہاں آنے سے ڈرتا تھا۔

    بلاول نے کہا کہ ایم آر ڈی کی تحریک میں یہاں کے لوگوں نے جو قربانیاں دیں وہ سیاسی دور کا سنہرا باب ہیں، ملک بھر کی جیلیں کم پڑگئی تھیں، دادو کےعوام کا جذبہ کم نہیں ہواتھا، مجھے فخر ہے کہ آج میں مخدوم بلاول کی سرزمین پر کھڑا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے نئے سیاستدان آج کل جمہوریت کی بات کرتے ہیں، ان سیاستدانوں کو کیا پتہ جمہوریت کیا ہوتی ہے، نئے سیاستدانوں کو صرف اپنے اقتدارکی پڑی ہے۔

    بینظیربھٹو قتل کیس کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیربھٹو قتل کیس کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، یہ کیسا عدالتی فیصلہ جس میں مقتول ہے قاتل کا پتا نہیں، بے نظیربھٹو قتل کے مجرموں کا باعزت بری کردیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قتل کیس کا سب سے بڑاسہولت کار پرویز مشرف ملک سے فرار ہے، یہ فیصلہ نہیں ظلم ہے، اس کا پیچھا کریں گے، بے نظیربھٹو صرف میری ماں نہیں ملک کے پسی ہوئے عوام کی لیڈر تھیں۔

    چھوٹے میاں نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی اور نہ ہی نام بدلا

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب خود تو نااہل ہوئے پیچھے نااہلوں کی فوج چھوڑ گئے، چھوٹے میاں نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی اور نہ ہی اپنا نام بدلا نہ ہی بڑے میاں کی حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا۔

    ن لیگ والے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کےدعوے کرتے تھے، جو جھوٹے ثابت ہوئے، بجلی آتی نہیں بل بڑھتے جارہے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

    نون لیگ حکومت اندرونی وبیرونی محاذ پرناکام ہوگئی

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ ایک بار پھر 400 ارب سے تجاوز کر چکا ہے، شہروں میں 12،12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، میاں صاحب کی حکومت اندرونی وبیرونی محاذ پرناکام ہوگئی، ہماراملک سفارتی تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔

    میں کہتا رہا کہ ملک میں مستقل وزیرخارجہ لگایا جائے جو اب جاکر لگایا گیا، اب وزیر خارجہ کہتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے لیکن نیشنل ایکشن پلان کو دفن کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام گھبرائیں مت بھٹو شہید کا نواسا اور بی بی کا بیٹا میدان میں ہے،یہ ملک صرف میاں صاحب اورخان صاحب کا نہیں،20 کروڑعوام کا ہے۔

    سندھ کےعوام عمران خان کےدھوکےمیں نہیں آئیں گے

    بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی والے خان صاحب نے سندھ کے پھیرے لگانا شروع کردیئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قربان جاؤں آپ کی اس ادا پر مگر خان صاحب! آپ کو پشاور کی عوام ڈھونڈ رہی ہے،ذرا چکر لگا آئیں، خان صاحب کی سیاست جھوٹ اورالزامات کی سیاست ہے، آپ کس تبدیلی کی بات کرتےہیں؟ جائیں خان صاحب کوئی اوردروازہ کھٹکھٹائیں، سندھ کےعوام عمران خان کےدھوکےمیں نہیں آئیں گے۔

    بلاول نے مزید کہا کہ خان صاحب آپ کے وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات ہیں، ن لیگ اورپی ٹی آئی نےملک کے اداروں کو برباد کردیا ہے۔

  • بینظیربھٹو قتل کیس:مارک سیگل کی پھر بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی

    بینظیربھٹو قتل کیس:مارک سیگل کی پھر بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی

    راولپنڈی : امریکی صحافی مارک سیگل بے نظیر قتل کیس میں یکم اکتوبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ عدالت نے ناہید خان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی۔

    تفصیلات کے مطابق  بینظیربھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے ایک بار پھر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    بینظیربھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی عدالت میں ہوئی۔وزرات خارجہ نےاپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل نےایک مرتبہ پھر یکم اکتوبر کو بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    سماعت کے دوران جج نےناہید خان کی استدعا منظور کرتے ہوئےمقدمے کی نقول انہیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ عدالت نے ایس ایچ او کاشف ریاض اورجے آئی ٹی انچارج کی طلبی کے سمن بھی جاری کر دیئے۔

    دونوں گواہ 21ستمبرکو گواہی دینے کیلئے پیش ہوں گے، جبکہ عدالت نے استغاثہ کے گواہ پروفیسر اعظم یوسف کی گواہی ترک کر دی۔۔

    اعظم یوسف بے نظیر بھٹو پر حملے کے موقع پر زخمی ہواتھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما اور بے نظیر بھٹو کی قریبی ساتھی ناہید خان نے بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان سمیت دیگر گواہوں کے بیانات کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کی استدعا کی تھی۔