Tag: بینظیرقتل کیس :

  • بینظیرقتل کیس : پرویز مشرف اشتہاری قرار

    بینظیرقتل کیس : پرویز مشرف اشتہاری قرار

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد اور بینک اکاؤنٹ ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر قتل کیس سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کےدائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے جائیداد اور بینک اکاؤنٹ ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے، حکم انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے جاری کیا۔

    پرویز مشرف بینظیر قتل کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔

    مزید پڑھیں : بے نظیر بھٹو قتل کیس: پرویز مشرف مفرور قرار، تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم

    خیال رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 برس بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق پولیس افسران سعودعزیزاورخرم شہزاد کو سترہ،سترہ سال قید اوردس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف کو مفرور قرار دیتے ہوئے اُن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 27 دسمبر 2007 میں بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد جب اسلام آباد جانے کے لیے لیاقت باغ کے مرکزی دروازے پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی گاڑی کی چھت سے باہر نکلیں تو اس دوران ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے وہ شہید ہوگئیں تھیں۔

  • بینظیرقتل کیس: امریکی صحافی مارک سیگل کابیان ریکارڈ

    بینظیرقتل کیس: امریکی صحافی مارک سیگل کابیان ریکارڈ

    اسلام آباد: امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان واشنگٹن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیاگیا۔

    مارک سیگل نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں جاکربیان ریکارڈ کروایا، ویڈیولنک کےزریعےبیان ریکارڈ کرنے کی غرض سے راولپنڈی کے کمشنر آفس میں عارضی عدالت قائم کی گئی ۔

    بے نظیر نے راول پنڈی میں قتل سے دس روز پہلے مارک سیگل کو ای میل بھیجی تھی کہ اُن کی جان کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ ای میل میں بینظیر بھٹو نےیہ بھی کہا کہ صدر پرویز مشرف نے سکیورٹی کے لیے نہ تو جیمرز دیے ہیں نہ ہی اُنھیں دی جانے والی گاڑی کے لاک ٹھیک ہیں۔

     بیبنظیرنے مارک سیگل سے کہا تھا کہ اُنھیں کچھ ہو جائے تو ای میل عام کردی جائے، مارک سیگل معروف امریکی صحافی ہونےکےساتھ بےنظیربھٹو کے ہم جماعت بھی رہے ہیں،سابق وزیراعظم کوان پرکافی بھروسہ تھا۔

  • بینظیرقتل کیس : امریکی صحافی مارک سیگل کا پاکستان آنے سے انکار

    بینظیرقتل کیس : امریکی صحافی مارک سیگل کا پاکستان آنے سے انکار

    امریکہ : امریکی صحافی مارک سیگل نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں گواہی کےلئے پاکستان آنے سے انکارکر دیا۔

    بینظیر قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کو جاری سمن کی تعمیل نہ ہوسکی، امریکی صحافی نے پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

    پراسیکیوٹر ٹیم جانب سے رابطے پر مارک سیگل نے پاکستان آنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کراسکتا ہوں۔

    مارک سیگل نے پاکستان نہ آنے کی بنیادی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی ہے۔

    بے نظیر قتل کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس پرویز اسماعیل نے کی، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مارک سیگل نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

    سماعت کے دوران ، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ سمن کی تعمیل کیلئے کم از کم پانچ روز دیئے جائیں، کیس کی مزید سماعت چھ اپریل کو ہوگی۔