Tag: بینظیر انکم سپورٹ

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بینظیر کفالت میں رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے سہ ماہی ادائیگی میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی ادائیگوں میں 3 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد موجودہ رقم 10 ہزار پانچ سو روپے سے لے کر 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جو ہر تین ماہ کے بعد خاندانوں کو فراہم کی جاتی ہے۔

    بی آئی ایس پی کا آغاز 2008 میں کیا گیا تھا اس کے مختصر اور طویل المدتی دونوں مقاصد ہیں۔

    اس اقدام کا قلیل المدرتی مقصد پسماندہ لوگوں کو مہنگائی، خوراک کے بحران اور کمزور معاشی نمو کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔

    پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اس وقت ملک بھر میں 9.3 ملین سے زیادہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے اور حکام اب اگلے سال تک اس تعداد کو 10 ملین تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    جنوری 2025 سے بی آئی ایس پی کفالت فی سہ ماہی نئی ادائیگی

    حکومت نے مہنگائی کے درمیان انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے جنوری 2025 سے تمام رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے فی سہ ماہی رقم بڑھا کر 13,500 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سے قبل اہل شہریوں کو نقد امداد حبیب بینک لمیٹڈ ایچ بی ایل کے ذریعے فراہم کی جاتی تھی۔ لمبی قطاروں کے باعث شہریوں کو ادائیگیاں واپس لینے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔

    صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بینکوں کی فہرست میں توسیع کردی ہے تاکہ شہری گھنٹوں انتظار کیے بغیر رقم نکال سکیں جس میں  بینک آف الفلاح، بینک آف پنجاب، موبی لنک مائیکرو فنانس، جیز کیش، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک، ایچ بی ایل مائیکرو فنانس شامل ہیں۔

  • پنشن کیساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    پنشن کیساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت کا پنشن کیساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے معاملے پر حکومت نے پنشن کیساتھ بینظیرانکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    وزارت داخلہ نےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی درخواست پر اداروں کو اجازت دے دی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ تمام اداروں میں ریٹائرڈ ملازمین کی پروفائلنگ کی جائے گی اور جائزہ لیا جائے گا کون سے افسر پنشن اور بینظیرانکم سپورٹ سےرقم وصول کررہےہیں۔

    ایف آئی اے نے مزید کہا کہ رقم بٹورنےوالوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور ملازمین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم برآمد کی جائے گی۔

    ایف آئی اے نےتمام زونل اسٹاف کی چھان بین شروع کر دی ساتھ ہی پولیس اور دیگر اداروں کو بھی جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    یاد رہے اس سے پہلے بھی ایف آئی اے کئی سرکاری ملازمین پر مقدمات درج کر چکا ہے۔

  • کراچی : کیماڑی میں  بینظیر انکم سپورٹ کے دفتر کے باہر بھگدڑ مچ گئی،  20خواتین بیہوش

    کراچی : کیماڑی میں بینظیر انکم سپورٹ کے دفتر کے باہر بھگدڑ مچ گئی، 20خواتین بیہوش

    کراچی : کیماڑی کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب بینظیرانکم سپورٹ کے دفتر کے باہر بھگدڑ مچنے سے بیس خواتین بیہوش ہوگئیں، جس میں سے تین کی حالت تشویشناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی کے علاقے کے پی ٹی گراونڈ کے قریب اسکول میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دوران بھگدڑ مچ گئی، افسوسناک واقعہ میں 20 خواتین زخمی ہوگئیں۔

    ریسکیو ٹیموں نے ایمبولینسوں کے ذریعے خواتین کو اسپتال منتقل کردیا ہے ، بھگڈر سےمتاثر 3 خواتین کی حالت تشویشناک ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کے پی ٹی اسکول کیماڑی میں بی آئی ایس پی پروگرام میں بھگدڑ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی بی آئی ایس پی کو ہدایت کی ہے آئندہ کوئی پروگرام مقامی عمائدین کے بغیر نہ رکھاجائے۔

    عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کے علاوہ تمام خواتین کی حالت خطرےسے باہر ہے۔

  • کراچی پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور قرار دے دیا

    کراچی پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور قرار دے دیا

    کراچی: شہر قائد کی پولیس کی نااہلی کی ایک اور اعلیٰ مثال سامنے آ گئی، پولیس نے دو سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ جیکسن کی پولیس نے ایک دو سالہ بچے کو بھی مفرور قرار دے دیا ہے، جس کی ضمانت کے سلسلے میں بچے کے والد کو آج عدالت جانا پڑ گیا۔

    کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ایک شخص اپنے دو سالہ بچے کی ضمانت کرانے کے لیے عدالت پہنچے تو بچہ خوف سے بے تحاشا رونے لگ گیا۔

    جیکسن تھانہ پولیس نے ملزم شہریار کو بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلی طریقے سے نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، لیکن پولیس نے ریمانڈ رپورٹ میں دو سالہ بچے کو بھی مفرور ملزم قرار دے دیا۔

    بچے کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس میرے دو سالہ بچے کو گرفتار کرنے کے لیے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، دو بچوں پر جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے نکلوانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر نے نااہلی کی حد کرتے ہوئے ایک دو سالہ بچے کو بھی نامزد کر دیا ہے، تفتیشی افسر نے شیر خوار بچے کو پیسوں کے لیے نامزد کیا۔

    وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم یہاں بچے کی ضمانت کے لیے آئے ہیں، اور آئی جی سندھ سے مطالبہ ہے کہ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کرے۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ عہدے سے مستعفی

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹرانوربیگ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چئیرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق انور بیگ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دونئے ارکان کی شمولیت پر بھی انوربیگ کو تحفظات تھے۔ سینیٹرانوربیگ کو گزشتہ سال نومبرمیں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا چیئرمین مقرر کیا گیاتھا۔