Tag: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر کا انکشاف

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر کا انکشاف

    اسلام آباد : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد کمیٹی نے ایف آئی اے کو افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کنوینر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے غیر قانونی کیش ٹرانسفر کا انکشاف ہوا۔

    آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری افسران کو بی آئی ایس پی سے 23 ارب 68 کروڑ روپے کیش ٹرانسفر کیے گئے، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ملازمین نے اس سکینڈل سے فائدہ اٹھایا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 16 سے 22 کے افسران سمیت 20 گریڈ کے 85 اور گریڈ 19 کے 630 افسران بھی کیش لینے والوں میں شامل تھے، ایک سال کے دوران سرکاری افسران نے بی آئی ایس پی سے 7 ہزار روپے فی کس وصول کیے۔

    آڈیٹر جنرل کے مطابق اب تک 16 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری ہو چکی ہے، تاہم مزید رقم کی واپسی باقی ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 12 ہزار 232 ملازمین نے 14 کروڑ 67 لاکھ روپے، 21 ہزار سے زائد ملازمین نے 36 کروڑ 96 لاکھ روپے جبکہ 2427 ملازمین، پنشنرز اور بیواؤں نے 3 کروڑ 77 لاکھ روپے وصول کیے۔

    کمیٹی نے اس سکینڈل پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ کنوینر معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ “بی آئی ایس پی سے رقوم لینے والے افسران کو شرم نہیں آئی، ایسے افسران کو نوکریوں سے فارغ کیا جانا چاہیے۔”

    پی اے سی ذیلی کمیٹی نے ایف آئی اے کو گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کے خلاف کرمنل کارروائی کرنے اور گریڈ 15 تک کے ملازمین سے رقوم کی ریکوری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈائنامک سروے میں رجسٹریشن کا آسان طریقہ!

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈائنامک سروے میں رجسٹریشن کا آسان طریقہ!

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ ملک بھر میں مستحق گھرانوں کی مالی امداد کی جاتی ہے اس پروگرام میں شامل ہونے کا عمل انتہائی سادہ ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعہ حکومت ملک بھر میں لاکھوں خاندانوں کو مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ ہر تین ماہ بعد 10 ہزار 500 روپے سے 13 ہزار 500 روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے۔

    بی آئی ایس پی پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے اور اس پروگرام میں شامل خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کے لیے چاروں صوبوں میں ڈائنامک سروے جاری ہے۔

    ڈائنامک سروے میں کسی بھی مستحق خاندان کا اندراج بہت آسان ہے۔ تاہم اس کے لیے کچھ دستاویزات لازمی ہیں۔

    ڈائنامک سروے میں رجسٹریشن کے لیے اہل افراد بی آئی ایس پی میں ڈائنامک رجسٹریشن ڈیسک پر آئیں اور وہاں موجود عملے کو اپنا شناختی کارڈ اور بچوں کا نادرا کا ب فارم مہیا کریں۔ اس کے بعد عملہ آپ کو نئے سروے کا اپ ڈیٹ سروے کا ٹوکن جاری کرے گا۔

    ٹوکن نمبر کے مطابق مذکورہ امیدوار کو سروے کے لیے رجسٹریشن روم میں جانا ہوگا۔ وہاں ڈیٹا انٹری آپریٹر ان سے سماجی ومعاشی معلومات پر مشتمل سوالات پوچھے گا۔ فارم مکمل ہونے کے بعد تصدیق کے لیے اقرار نامہ پر انگوٹھا لگوایا جائے گا۔

    اس کے بعد 8171 سے سروے کا تصدیقی میسج موصول ہوگا۔ جانچ پڑتال کے بعد مستحق گھرانوں کو 811 سے اہلیت کا پیغام موصول ہوگا۔

    رجسٹریشن سے قبل ضروری ہدایات

    بی آئی ایس پی کی جانب سے 8171 سے میسج ملنے کے بعد بتائی گئی تاریخ کو بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل دفتر میں رجسٹریشن سینٹر تشریف لے جائیں۔

    اس کے علاوہ وہ گھرانے جو ابھی تک سروے کا حصہ نہیں بنے، وہ بھی تشریف لا سکتے ہیں۔ سینٹر پر آتے ہوئے اپنے ساتھ بچوں کا نادرا ب فارم ضرور ساتھ لائیں۔ اس کے ساتھ رجسٹریشن کرواتے وقت بجلی کا حالیہ بل لائیں اور اپنا زیر استعمال موبائل نمبر ہی درج کرائیں۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 14 کروڑ غلط تقسیم ہونے کا انکشاف

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 14 کروڑ غلط تقسیم ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 14 کروڑ روپے غلط تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 8 ہزار 747 بے ضابطگیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

    وزیر قانون کے مطابق بی آئی ایس پی میں بے ضابطگیوں میں پیسے ضائع نہیں ہوئے بلکہ اس کی ریکوری کر لی گئی ہے، انھوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 14 کروڑ روپے غلط تقسیم ہوئے لیکن واپس لے لیے گئے۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی غبن پر ایکشن لیا گیا ہے، پچھلے 5 سال میں بی آئی ایس پی میں 14 کروڑ سے زائد کا غبن ہوا، اور تقریباً 7 کروڑ سے زائد رقم واپس کروا لی گئی۔

    نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کا غلط استعمال ، چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

    ان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ 12 یا 14 سو ارب روپے تقسیم کیے جانے کے دوران 14 کروڑ روپے کا غبن اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، اس میں کاہلی یا سستی بھی ہوئی ہے، اتنی بڑی رقم کے مقابلے میں 14 کروڑ کی رقم کا تناسب انتہائی کم ہے۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، اب رقم براہ راست نکلوا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) فرنچائز سسٹم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا، جس کے بعد بی آئی ایس پی کا فرنچائز سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بی آئی ایس پی میں فرنچائز سسٹم خاتمے کا فیصلہ کرپشن شکایات پر ہوا ہے، بی آئی ایس پی کے وظائف تقسیم کیلئے چھ بینکوں سے معاہدے طے پا گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی وظائف کی تقسیم ایزی پیسہ، جاز کیش سے ہو گی اور بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈر کا وظیفہ بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے فرنچائز سنٹرز کے خفیہ دورے کئے تھے، روبینہ خالد نے فرنچائز سنٹرز پر خواتین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا تھا، فرنچائز سنٹرز پر خواتین نے روبینہ خالد سے کرپشن کی شکایات کی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے تمام پروگراموں کے صارفین کو ادائیگیاں براہ راست ہونگی، صارفین ایزی پیسہ، جاز کیش سے رقم براہ راست نکلوا سکیں گے، رقوم کی براہ راست منتقلی سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے عوام کے لیے خوشخبری

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے عوام کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد: حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں بی آئی ایس پی ہولڈرز کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    ذرائع بی آئی ایس پی کے مطابق بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کی موجودہ تعداد 92 لاکھ کے قریب ہے، اب مزید 8 لاکھ افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع میں ڈائنامک سروے جاری ہے، دور دراز علاقوں میں دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں، اس ڈائنامک سروے میں بلوچستان کے لوگوں کو خصوصی رعایت مل رہی ہے۔

    ڈائنامک سروے کے ذریعے مزید لوگ بی آئی ایس پی میں شامل کیے جائیں گے، سروے میں مستحق خواتین اور ان کے بچوں کی رجسٹریشن جاری ہے، سندھ، بلوچستان کے دور دراز ایریاز میں موبائل رجسٹریشن وہیکلز بھجوائی گئی ہیں۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

    پشاور: ایف آئی اے سائبر کرائم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر ظاہر کرنے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث نوسرباز کو گرفتار کرلیا، ملزم جبار علی شاہ خود کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹتا تھا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے متاثرین کو جعلی اسکیم کے تحت گھر، 60 لاکھ روپے، 10 تولے سونے کا جھانسہ دیا تھا، ملزم متاثرین سے اصل شناختی کارڈ لے کر جعلی دستاویزات تیار کرتا تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے شہریوں کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے، ملزم دھوکہ دہی کے بعد متاثرین کی غیر اخلاقی ویڈیوز ریکارڈ کر کے بلیک میل بھی کرتا تھا۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر کمرے میں لے گیا تصویر بنانے کی کوشش کی، خاتون

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر کمرے میں لے گیا تصویر بنانے کی کوشش کی، خاتون

    خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسر نے اسے ہراساں کیا، کمرے میں لے گیا تصویر بنانے کی کوشش کی۔

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خاتون ورکر کو حراساں کرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا، خاتون ورکر کی جانب سے تھانے میں خرم وٹو نامی افسر کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

    سیول ڈیفنس کی ملازمہ خاتون ہائی اسکول بی آئی ایس پی کے تحت ڈیوٹی انجام دے رہی تھی، خرم وٹو بےنظیر انکم سپورٹ پروگروام پوائنٹ کا افسر ہے۔

    بی آئی ایس پی افسر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے والی خاتون کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خرم وٹو نے ہراساں کیا، کمرے میں لے گیا اور اس دوران تصویر بنانے کی کوشش کی۔

    درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ خرم وٹو نے مجھ پر خواتین کے پیسے نکلوانے کا الزام عائد کیا، خرم نے زبردستی میرا نقاب اتارنے کی بھی کوشش کی۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل  افراد کے لئے بڑی خوشخبری

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل افراد کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک جاری کردیا، جس کے تحت افراد بینکوں کی برانچوں میں سہولت اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک جاری کردیا گیا ، اسٹیٹ بینک نےرقوم کی بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک جاری کیا۔

    پروگرام میں شامل افراد اپنے علاقے کے بینکوں کی برانچوں میں سہولت اکاؤنٹ کھول سکیں گے ، بی آئی ایس پی کے تقریباً 30 ہزار استفادہ کنندگان کے اکاؤنٹس کھولے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر جام کمال نے بتایا کہ تقریباً 9.3 ملین افراد بی آئی ایس پی سہولت اکاؤنٹ کھول سکیں گے، ملک بھر کے تمام بینکوں ، مائیکروفنانس بینکوں میں اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سہولت فریم ورک بی آئی ایس پی اور بینکوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر ایک پائلٹ مرحلہ کراچی اور لاہور میں شروع کیا جائے گا۔

  • پنجاب اور کے پی میں بی آئی ایس پی قسط کی ادائیگی شروع، شدید گرمی میں خواتین بے ہوش، لاٹھی چارج

    پنجاب اور کے پی میں بی آئی ایس پی قسط کی ادائیگی شروع، شدید گرمی میں خواتین بے ہوش، لاٹھی چارج

    چارسدہ/جھنگ: پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی قسط کی ادائیگی شروع ہو گئی، تاہم شدید گرمی میں عدم سہولیات کی وجہ سے خواتین رُل گئی ہیں، چارسدہ میں مصیبت زدہ خواتین پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے شہر چارسدہ میں بینک کا سسٹم بند ہونے سے بی آئی ایس پی کی امدادی رقوم وصولی کے لیے آنے والی خواتین رُل گئیں، شدید گرمی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے خواتین مشکلات کا شکار رہیں۔

    بابڑہ ہائی اسکول پر خواتین کو منتشر کرنے کے لیے بے رحم اور بے حس پولیس اہل کاروں نے لاٹھی چارج بھی کیا، جس پر ڈی پی او چارسدہ نے نوٹس لیتے ہوئے 2 پولیس اہل کاروں کو معطل کر دیا ہے۔

    ادھر پنجاب کے شہر جھنگ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد خواتین کو قسط کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تاہم خواتین کے لیے قائم کیمپوں میں شدید گرمی اور بنیادی سہولیات نہ ہونے سے خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں، اور پہلے ہی روز 3 خواتین بے ہوش ہو گئیں۔

    خواتین کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں پینے کا پانی تک نہیں ہے اور انھیں سارا سارا دن شدید گرمی میں دھکے کھانے پڑتے ہیں، خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ شاپس کا پرانا سسٹم بحال کیا جائے تاکہ وہ با عزت طریقے سے بینظیر انکم سپورٹ کی قسط وصول کر سکیں۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن: پی پی رہنما  اشتہاری قرار،  ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن: پی پی رہنما اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فرزانہ  راجاکو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے سماعت کی۔

    عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنمااور سابق چیئرپرسن فرزانہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    جج اصغر علی نے حکم دیا کہ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک اور نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

    وکلا شریک ملزمان نے کہا پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری؟ عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا سپریم کورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن کوختم نہیں کیا جا سکتا۔

    احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 14جون تک ملتوی کردی۔