Tag: بینظیر قتل کیس

  • بے نظیر قتل کیس: پرویز مشرف کے 2 منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کا انکشاف

    بے نظیر قتل کیس: پرویز مشرف کے 2 منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کا انکشاف

    کراچی: سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے 2 منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے تھے، تاہم ان کے دو منجمد اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

    [bs-quote quote=”رقم کس نے اور کیسے نکلوائی؟ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جواب طلب کر لیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    رقم کس نے اور کیسے نکلوائی؟ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جواب طلب کر لیا، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔

    اینٹی ٹیررازم کورٹ نے 15 فروری تک رپورٹ کے ساتھ ساتھ ملزم پرویز مشرف کی دیگر پراپرٹیز کی فہرست بھی طلب کر لی۔

    یاد رہے کہ 31 اگست 2017 کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ 9 سال 8 ماہ بعد سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سابق صدر پرویز مشرف جان لیوا مرض میں مبتلا ہو گئے، میڈیکل رپورٹ

    عدالتی احکامات پر نادرا کی جانب سے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا گیا ہے جس کے باعث ان کا پاسپورٹ بھی منسوخ ہو چکا ہے۔

  • راولپنڈی: بے نظیر قتل کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی

    راولپنڈی: بے نظیر قتل کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ اور سابق مجسٹریٹ کامران چیمہ سمیت ایف آئی اے کے تین انسپکٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

    عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ اور سابق مجسٹریٹ کامران چیمہ سمیت ایف آئی اے کے تین انسپکٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

     عدالت نے افسران کو استغاثہ کے گواہان کے طور پر کئی مرتبہ طلب کیا،پیش نہ ہونے پرعدالت نےضمانتی ورانٹ گرفتاری جاری کردئیے، ایف آئی اے کے تین انسپکٹرز میں عدنان ، نصیراور نیاز شامل ہیں۔ مقدمہ کی سماعت تیس مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

  • بینظیر قتل کیس کے گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بینظیر قتل کیس کے گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بینظیر قتل کیس میں ایف آئی اے اور پولیس کےافسران سمیت بلاول ہاؤس کے گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    عدالت نے متعلقہ ڈی پی اوز اور آئی جی بلوچستان کو ان افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں بار بار طلبی پر پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے اور پولیس کے دو دو افسران سمیت بلاول ہاوس کے گواہ کے واراٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    بے نظیر قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ان افسران کے پیش نہ ہونے پر خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ایف آئی اے اور پولیس کے دو دو افسران سمیت بلاول ہاوس کے گواہ کے واراٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    ان میں ایف آئی اے کراچی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد جمیل ،ایف آئی اے کراچی کے انسپکٹر نثار جدون ،بلاول ہاوس کراچی کے گواہ عبدالزرق میرانی ،جبکہ ایس پی اشفاق انور راجہ جو کہ جعفرا ٓباد بلوچستان میں بطور ڈی پی او تعینات ہیں جبکہ (ر) ایس ایس پی جاوید خان شامل ہیں۔

    فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

    واضح رہے کہ اس مقدمے میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف اور دو پولیس افسران سمیت آٹھ افراد پر فرد جُرم عائد ہو چکی ہے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کے 27 دسمبر 2007 کو قتل کیا گیا تھا جس کے  بعد اس مقدمے کی سماعت کو شروع ہوئی اور ب  سات سال ہونے کو ہیں لیکن ملوث ملزمان پر فرد جُرم عائد کیے جانے اور چند گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے علاوہ کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔