Tag: بینچ تشکیل

  • عدالتی اختیارات سے متعلق قانون سازی، شیخ رشید نے حکومت کو اہم بات یاد دلا دی

    عدالتی اختیارات سے متعلق قانون سازی، شیخ رشید نے حکومت کو اہم بات یاد دلا دی

    اسلام آباد: عدالتی اختیارات سے متعلق قانون سازی کے فیصلے پر شیخ رشید نے ردِ عمل میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خود مختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی جانب سے عدالت کے از خود نوٹس اور بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے اسے زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    شیخ رشید نے آج جمعرات کو ایک ٹویٹ میں حکمران جماعت کو یاد دلایا کہ سپریم کورٹ کی خود مختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اس لیے سپریم کورٹ کے اختیارات کو بڑھایا تو جا سکتا ہے لیکن گھٹایا نہیں جا سکتا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ: "من پسند قانون سازی نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جا سکتا۔”

    شیخ رشید نے مزید لکھا کہ پنجاب میں گورنر راج نہیں لگایا جا سکتا، نواز شریف بھی وطن واپس نہیں آئیں گے، اور الیکشن اکتوبر نومبر میں ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ کا عدالت کے ازخود نوٹس، بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ

    سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی لکھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، نیب کی من پسند ترمیم ختم ہوگی، اور اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔

    شیخ رشید نے ایک بار پھر ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف کی نوید سنائی، انھوں نے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی موجودہ حکومت کا کھیل ختم ہو جائے گا۔

  • خدیجہ صدیقی کیس : چیف جسٹس نے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا، وکلاء کی قرار داد پر اظہار برہمی

    خدیجہ صدیقی کیس : چیف جسٹس نے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا، وکلاء کی قرار داد پر اظہار برہمی

    لاہور : سپریم کورٹ نے خدیجہ صدیقی کی ملزم شاہ حسین کی بریت کے خلاف دائر کی گئی اپیل جسٹس آصف سعید خان کھوسہ پر مشتمل بینچ کو بھجوادی، چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ بار کی قرارداد کا سخت نوٹس لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کیس کے معاملہ میں از خود نوٹس کیس میں لاہور ہائیکورٹ بار کی قرارداد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ وکلا سپریم کورٹ کے خلاف قرار داد کیسے منظور کرسکتے ہیں؟

    قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کے ملزم کی بریت کے خلاف از نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم شاہ حسین کے والد تنویر ہاشمی ایڈووکیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالت کے خلاف کیسے مہم چلائی؟ اگر کسی وکیل کی بیٹی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آتا تو کیا وکلاء کا تب بھی یہی رویہ ہوتا؟

    چیف جسٹس پاکستان کے استفسار پر بتایا گیا کہ خدیجہ صدیقی نے ملزم شاہ حسین کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے جس کے بعد عدالت نے از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے خدیجہ صدیقی کی اپیل جسٹس آصف سعید خان کھوسہ پر مشتمل بینچ کو بھجوادی اور فریقین کو ہدایت کی کہ وہ بیان بازی سے گریز کریں.

    خدیجہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ اس کی کردار کشی کی جارہی ہے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔ ٹرائل کورٹ میں میری کردار کشی کی گئی اس کا مداوا کون کرے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاناما کیس میں جےآئی ٹی کی نگرانی کےلیےبینچ بن گیا

    پاناما کیس میں جےآئی ٹی کی نگرانی کےلیےبینچ بن گیا

    اسلام آباد : پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا، مذکورہ بینچ جےآئی ٹی کی نگرانی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ پاناما کیس کے فیصلے میں مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد جے آئی ٹی کیلئے متعلقہ محکموں میں سے افسران کے نام بھی عدالت کو بھیج دیئے گئے تھے۔

    اس حوالے سے جے آئی ٹی کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ میں جےآئی ٹی بنانے کاحکم دینے والے تینوں جج شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاناما کیس ، جے آئی ٹی کے لئے تمام 6 اداروں نے نام سپریم کورٹ بھجوا دیئے

    جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے کارروائی کل ہوگی۔ کارروائی کل ڈیڑھ بجے کھلی عدالت میں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کےخصوصی بینچ کےسربراہ جسٹس اعجازافضل ہونگے۔

    مزید پڑھیں : پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اس کے علاوہ تین رکنی بینچ میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس اعجازالحسن بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کابینچ جےآئی ٹی کےکام کی نگرانی کریگا۔