Tag: بینڈ

  • ایکسنٹ کے گلوکار نے پاکستانی کرتا پہن کر مداحوں کا دل جیت لیا

    ایکسنٹ کے گلوکار نے پاکستانی کرتا پہن کر مداحوں کا دل جیت لیا

    پاکستان میں مقبول رومانیہ کے پاپ بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار ایڈرین سینا نے پاکستانی کرتا پہن کر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے، وہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رومانیہ کے الیکٹرو پاپ بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار ایڈرین سینا نے یورپ میں منعقد ہونے والے یوٹیوب میوزک فیسٹیول میں پاکستانی کرتا پہن کر مداحوں کو حیران کردیا۔

    ایکسنٹ بینڈ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار نے تصدیق کی کہ ان کا سیاہ کرتا پاکستانی ہے۔

    Setting new trends with my beautiful Pakistani Kurta 🇵🇰 on a YouTube Music Event in Europe
    #Akcent #Akcentlivesoon

    Posted by Akcent on Sunday, February 7, 2021

    اپنی پوسٹ میں گلوکار نے لکھا کہ یورپ میں منعقدہ یوٹیوب میوزک ایونٹ میں انہوں نے پاکستانی کرتا پہن کر نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

    گلوکار کی اس پوسٹ پر دنیا بھر میں پھیلے پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے کیے۔

    اس سے قبل ایک انسٹاگرام سیشن میں ایک سوال کے جواب میں گلوکار نے کہا تھا کہ وہ اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

  • فیوژن بینڈ کی 9 سال بعد واپسی

    فیوژن بینڈ کی 9 سال بعد واپسی

    معروف پاکستانی بینڈ فیوژن نے 9 سال بعد دھماکے دار واپسی کرتے ہوئے اپنا نیا گانا ’او کی جانے‘ جاری کردیا ہے۔

    صوفیانہ کلام کو جدید موسیقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے والے منفرد بینڈ فیوزن نے اپنے نئے آنے والے البم کا پہلا گانا جاری کردیا ہے۔

    گانا ’او کی جانے‘ کی شاعری پنجاب کے صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے کلام سے لی گئی ہے اور اس کی موسیقی کے لیے ڈرمز کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

    گانے میں مرکزی آواز خرم اقبال کی ہے جبکہ شلم زیویئر اور ایمو نے موسیقارانہ جوہر دکھائے ہیں۔

    گانے کی ریلیز کے موقع پر شلم زیویئر کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ سے لوگوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے اور ان کے گانوں کو بے حد پسند کیا جاتا رہا ہے اور اسی نے ان کو ایک بار پھر گانے کے لیے اکسایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس گانے میں صوفی ازم کے ساتھ جدت کا ٹچ دیا گیا ہے جو یقیناً شائقین کو بے حد پسند آئے گا۔

    خیال رہے کہ شفقت امانت علی بھی اس بینڈ کا حصہ رہے ہیں۔ فیوزن نے زیادہ تر صوفیانہ کلام کو گانوں کی شکل میں پیش کیا جنہیں بہت پسند کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔