Tag: بینک

  • ہفتے کو کون کون سے بینک کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

    ہفتے کو کون کون سے بینک کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے ہفتے کو‌ بینکس کھلا رکھنے کا اعلان کردیا ، برانچز صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے ملک بھر میں 14 نامزد بینکوں کی مجاز برانچوں کو 16 اگست 2025 بروز ہفتہ کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف نے کہا کہ حج 2026 کے درخواست فارم وصول کرنے کے لیے نامزد بینکوں کی شاخیں صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    یہ اقدام مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کی درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد عازمین حج کے لیے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    بینکنگ کے خصوصی اوقات اضافی سہولت فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، خاص طور پر ان درخواست دہندگان کے لیے جو ہفتے کے دنوں میں برانچوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔

    یاد رہے 13 اگست کو، سرکاری حج 2026 سکیم کے تحت 91,300 درخواستیں موصول ہوئیں، خواہشمند عازمین 16 اگست تک درخواست دے سکیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دستیاب نشستیں بھرنے کے بعد حج درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔

    نئی پالیسی کے تحت 70 فیصد کوٹہ سرکاری سکیم اور 30 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

  • میرے نام کا بینک بن رہا ہے، اروشی روٹیلا کا دعویٰ

    میرے نام کا بینک بن رہا ہے، اروشی روٹیلا کا دعویٰ

    متنازع حرکتوں کی بدولت ٹرینڈنگ میں رہنے والی اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے نام کا ایک بینک بن رہا ہے۔

    اروشی روٹیلا ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بالی ووڈ اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں، انہوں نے 2015 میں مس ڈیوا یونیورس انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور اسی سال مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کی۔

    انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 15 سال کی عمر میں مس ٹین انڈیا 2009 کا ٹائٹل بھی جیتا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 30 ملین سے زائد ہے۔

    اروشی اکثر اپنی فٹنس، فیشن، اور ذاتی زندگی سے متعلق پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم "ڈاکو مہاراج” کے گانے "دبیدی دبیدی” میں اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ ڈانس کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    اب ایک بار پھر وہ اپنے بیان کی وجہ سے صارفین کی جانب سے ٹرول ہورہی ہیں، حال ہی میں اروشی کو نجی فوڈ چین کے اشتہار  میں دیکھا گیا جہاں وہ  طنز و مزاح کرتے ہوئے خود کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی اور عجیب و غریب دعوے کرتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by just_for_fun (@just_for_fun_with_luv)

    ویڈیو کلپ میں اروشی کہتی ہیں کہ وہ پائتھاگورس جی کے بعد ریاضی میں تعاون کرنے والی پہلی شخصیت بن گئیں ہیں کیونکہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی۔

    اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انکے نام کا ایک بینک بھی بن رہا ہے اور وارن بافیٹ تک اُن پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو اب اُنہیں بھارت کی اگلی فنانس منسٹر قرار دے رہے ہیں۔

    صرف یہی نہیں بلکہ اسی کلپ میں جب  اسسٹنٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ  کے لیے کھانا لے کر آتی ہے تو  اروشی آرام سے کہتی ہیں کہ،‘UFC – اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں!’

    جیسے ہی یہ اشتہار صارفین کی نظر ہوا وہیں متضاد تبصروں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے لکھا کہ’وہ تو اب تک سب کو ٹرول کر رہی تھیں! کیا کمال کی شخصیت ہیں۔‘

  • بینک میں کتنے لاکھ تک نقد جمع کرانے پر ٹیکس نہیں کٹے گا؟ ایف بی آر نے بتادیا

    بینک میں کتنے لاکھ تک نقد جمع کرانے پر ٹیکس نہیں کٹے گا؟ ایف بی آر نے بتادیا

    اسلام آباد: ایف بی آر نے آل پاکستان تنظیم تاجران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 2لاکھ روپے نقد بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

    آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد کی جانب سے ایف بی آر حکام سے مذاکرات کیے گئے، اس موقع پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز پر لاگو نہیں ہوگی، ڈیجیٹل انوائسنگ صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کمپنیوں پر مرحلہ وار لاگو ہوگی۔

    ایف بی آر نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جائےگا، سیلز ٹیکس قانون 37 اے اور بی کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا۔

    ٹیکس وصولی: ایف بی آر، آئی بی کی کوششوں سے 178ارب کی ریکوری

    کسی بڑے صنعتکار کو بھی سیلز ٹیکس قانون کے تحت گرفتار نہیں کیا جائےگا، 37 اے اور بی کے قانون کا مقصد جعلی انوائسز کی روک تھام ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں کسٹمز کے چھاپوں کیخلاف الگ اجلاس میں نیا میکنزم طے ہوگا، موبائل فونز پر ٹیکس اصلاحات کیلئے تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کاشف چوہدری، سلمان صدیقی، شرجیل میر و دیگر نے ٹیکس نظام پر مؤقف پیش کیا، تاجر رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/salaried-class-will-benefit-from-new-simplified-tax-returns-says-pm-shehbaz/

  • بینک سے 5لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پر شہری کو پولیس سیکیورٹی لینا لازمی

    بینک سے 5لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پر شہری کو پولیس سیکیورٹی لینا لازمی

    کراچی: بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کے تحفظ کیلئے ساؤتھ پولیس نے نئی ایڈوائزری جاری کردی، پولیس کو مطلع کرنا لازمی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ 5لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے پر شہری کو پولیس سیکیورٹی لینا لازم ہوگا، بینک مینجر متعلقہ تھانے کو فون کرکے سیکیورٹی فراہم کرائے گا، بینک مینجر کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ خود متعلقہ تعلقہ تھانے فون کرکے سیکیورٹی مانگے۔

    پولیس نے بتایا کہ بینکوں کو مووی ایبل بنکر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینکوں میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی لازم ہوگی۔

    حکام نے بتایا کہ بینک گارڈ کیلئے بلٹ پروف جیکٹ لازمی قرار دی گئی ہے، بینک کے داخلی و خارجی راستوں پر 8 میگا پکسل کیمرے نصب کیے جائیں۔

    ایڈوائزری میں غیرمتعلقہ افراد پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ سرکاری تعطیلات کے دوران بھی بینک میں سیکیورٹی گارڈ موجود ہوگا۔

    بینک میں تعینات ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کے حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بینک گارڈز رجسٹرڈ اور مستند ایجنسی سے لیے جائیں۔

  • بینک میں ہفتہ وار چھٹی کے دوران لوگوں کے رکھوائے گئے 59کلو طلائی زیورات چوری

    بینک میں ہفتہ وار چھٹی کے دوران لوگوں کے رکھوائے گئے 59کلو طلائی زیورات چوری

    بینک میں عوام کی جانب سے رکھوائے گئے سونے کے 59 کلو زیورات چوری ہوگئے، کچھ دنوں قبل خاموشی سے واردات انجام دی گئی۔

    بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع وجیاپور میں ایک فلمی چوری کی واردات پیش آئی ہے، جہاں منگولی کے علاقہ میں واقع کینرا بینک کی ایک برانچ سے چور 59 کلو سونے کے زیورات لے اڑے جس کی کانوں کان کسی کو خبر نہ ہوئی۔

    چوری کی یہ واردات کچھ دن قبل انجام دی گئی جس کی تفصیلات اب منظرِ عام پر آئی ہیں، وجیاپور کے ایس پی لکشمن بی نمبارگی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سونا بینک میں عوام کی جانب سے گروی رکھوایا گیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ عوام نے یہ سونا زیادہ تر قرضوں کے عوض رکھوایا تھا، بینک منیجر نے اس سلسلے میں 26 مئی کو پولیس میں باضابطہ شکایت درج کروائی۔

    ایس پی نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 23 مئی کی شام کو بینک کو تالا لگا کر بند کیا گیا تھا، جبکہ 24 اور 25 مئی کو (ہفتہ اور اتوار ہونے کے باعث) بینک بند تھا۔

    26 مئی کی صبح جب ایک ملازم صفائی کے لیے بینک آیا، تو اس نے دیکھا کہ بینک کے شٹر کا تالا کٹا ہوا ہے جس پر فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی، بینک حکام نے تصدیق کی ہے کہ مجموعی طور پر بینک سے چوری ہونے والے سونے کا وزن 59 کلو ہے۔

    پولیس حکام نے معاملے کی فوری تحقیقات کے لیے 8 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوری کی یہ واردات 24 اور 25 مئی کی درمیانی راتوں میں انجام دی گئی ہوگی۔

  • بینک سے رقم لے کر نکلنے والا ایک اور بیوپاری لٹ گیا، ڈاکوؤں کی فوٹیج

    بینک سے رقم لے کر نکلنے والا ایک اور بیوپاری لٹ گیا، ڈاکوؤں کی فوٹیج

    کراچی: شہر قائد میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا ایک اور بیوپاری لٹ گیا، ڈاکوؤں کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد مختار گھمن چوک پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا، متاثرہ شہری کی جانب سے درخواست اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔

    درخواست گزار محمد سعید نے کہا ’’میں گلشن غازی بلاک اے میں رہتا ہوں اور مویشیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوں، بینک سے 3 لاکھ روپے کیش لے کر نکلا تھا، لٹیروں نے لوٹ لیا۔‘‘

    درخواست گزار کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار آئے اور تلاشی لینا شروع کر دی، لٹیرے اسلحے کے زور پر 3 لاکھ 2 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔ محمد سعید نے درخواست کی ملزمان کو گرفتار کر کے اس کی رقم واپس دلوائی جائے۔

    ڈاکوؤں نے آتے ہی پٹرول پمپ کیشیئر سے ساری رقم چھین لی، فوٹیج

    واضح رہے کہ سعید آباد تھانے کے علاقے مواچھ گوٹھ کے مین اسٹاپ کے قریب واقع پٹرول پمپ پر 2 روز قبل ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس کا مقدمہ پمپ کی انتظامیہ نے درج کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ کراچی میں پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، رقم چھیننے والے لٹیرے دیدہ دلیری سے واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں، شہری اور تاجر خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔ شہر قائد میں بینک سے رقوم لے کر نکلنے والے شہری بھی مسلسل لٹیروں کے نشانے پر ہیں۔

  • 5 ڈاکوؤں نے پورا بینک لوٹ لیا، کیسے داخل ہوئے؟

    5 ڈاکوؤں نے پورا بینک لوٹ لیا، کیسے داخل ہوئے؟

    خیبر پختونخوا میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں پانچ ڈاکو پورا بینک لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واردات صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پیش آئی جہاں تاروجہ کے علاقے میں واقع ایک بینک میں پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور تھوڑی دیر میں ہینک کا صفایا کر کے با آسانی فرار ہو گئے۔

    ڈاکوؤں نے بینک کے لاکرز روم میں داخل ہوکر لاکرز توڑے اور اس میں رکھے گئے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

    واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام اور نفری مذکورہ بینک پہنچے تاہم تب تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو چوکیدار کو باندھ کر بینک کے اندر داخل ہوئے۔ پوچھ گچھ کے لیے چوکیدار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ملک میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں تواتر سے ہو رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک واردات کراچی میں ہوئی جس میں دو نوجوان باربر شاپ میں داخل ہوئے اور بزور اسلحہ گاہکوں اور مالک کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/barber-shop-robbery-viral-video-karachi/

  • انکم ٹیکس کا نیا قانون نافذ العمل ہو گیا

    انکم ٹیکس کا نیا قانون نافذ العمل ہو گیا

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 کے تحت بینکوں کے لیے انکم ٹیکس کی اسینڈرڈ شرح 39 سے بڑھا کر 44 فی صد کر دی گئی ہے۔

    انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے، حکومت کو قرضے دینے کے بدلے بینکوں کے منافع پر 10 سے 15 فی صد اضافی ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

    اس آرڈیننس کے اجرا سے ٹیکس شرح بڑھانے سے وفاقی حکومت کو 2025 میں 60 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملنے کی توقع ہے، بینکوں پر ٹیکس ہر سال بتدریج ایک فی صد کم ہوگا۔

    حکومت نے سب سے زیادہ کس ادارے کو قرضہ اور سبسڈی دی؟ اہم تفصیلات

    ٹیکس سال 2026 میں چھوٹی کمپنیوں کے لیے ٹیکس ریٹ 20 فی صد جب کہ دوسری کمپنیوں کے لیے ٹیکس ریٹ 29 فی صد ہوگا، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 27 دسمبر کو انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

  • پاکستان میں کسی بھی بینک کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں کتنے ڈپازٹر محفوظ ہیں؟ اہم خبر

    پاکستان میں کسی بھی بینک کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں کتنے ڈپازٹر محفوظ ہیں؟ اہم خبر

    کراچی : پاکستان میں کسی بھی بینک کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں کتنے ڈپازٹر محفوظ ہیں؟ اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2023-24ء جاری کردی ، مالی سال 2023-24ء کی ڈی پی سی کی سالانہ رپورٹ میں 30 جون 2024ء تک شیڈول بینکوں کے ڈپازٹرز کی تعداد 7 کروڑ 92 لاکھ ہے۔

    سالانہ رپورٹ میں کہنا تھا کہ جن میں سے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈپازٹرز تلافی کی وصولی کے اہل ہیں، ان کے ڈپازٹس کو کارپوریشن کی وضع کردہ حد تک تحفظ حاصل ہے۔

    بینک اکاونٹ میں کتنی رقم قانونی طور پر محفوظ ہے؟ پاکستانی جان لیں

    رپورٹ میں ڈپازٹ کے تحفظ کے لیے مجموعی طور پر 148 ارب روپے ہے، یہ رقم ڈی کسی رکن بینک کی غیر متوقع نادہندگی کی صورت میں اہل ڈپازٹرز کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کی لیے رکھی گئی ہے۔

    ڈی پی سی کا قیام ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ایکٹ 2016ء کے تحت عمل میں آیا، جو اسٹیٹ بینک کے ماتحت ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔

    اس کا مقصد کسی بینک کے دیوالیہ ہونے کی غیر متوقع صورت میں اس کے ڈپازٹرز کے نقصان کی تلافی کرنا ہے، بشرطیکہ دیوالیہ ہونے کی تصدیق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی جائے۔

  • حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینک آج کھلے رہیں گے

    حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینک آج کھلے رہیں گے

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی درخواستیں وصول کرنے کیلئے نامزد بینک آج اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

    ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے، ریگولر یا اسپانسرشپ حج اسکیم میں درخواست جمع کروانے کیلئے قریبی بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کیا ہے، 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔

    دوسری جانب سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے، 11 روز میں 20 ہزار 556 درخواستیں ملک بھر سے جمع ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے میں صرف 4 دن باقی ہیں، سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لئے شہریوں کی درخواستوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    خیال رہے آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔