Tag: بینک بند

  • ’بینک بند رہیں گے‘ اعلان ہو گیا

    ’بینک بند رہیں گے‘ اعلان ہو گیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر جمعرات 14 اگست کو ملک بھر میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمعرات 14 اگست 2025 کو حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔”

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کی تعطیل کے تحت تمام کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک اور ڈویلپمنٹ فنانس ادارے بھی 14 اگست کو اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں گے۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

    خیال رہے پاکستان میں ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس موقع پر سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہتے ہیں، جبکہ ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات، پریڈز اور دیگر تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

  • منگل کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان

    منگل کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان

    کراچی : یکم جولائی بروز منگل کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکییشن بھی جاری کردیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا مرکزی بینک، ذیلی دفاتر اور تمام کمرشل بینکس یکم جولائی کو بند رہیں گے۔

    مرکزی بینک کے مطابق منگل کو تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی، تاہم بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر موجود ہوگا۔

    ہفتہ اور اتوار کو معمول کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینکس پہلے ہی بند ہوں گے، جبکہ پیر 30 جون کو، مالی سال کے اختتام کے باوجود بینکس اور مرکزی بینک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پیر کے روز تمام بینک بند رہیں گے، اعلامیہ جاری

    پیر کے روز تمام بینک بند رہیں گے، اعلامیہ جاری

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے 5فروری بروز پیر کو ملک بھر کے تمام بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے پیغام میں بتایا ہے کہ بینک دولت پاکستان ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کے موقع پر بند رہے گا۔

    اسٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک دولت پاکستان 5 فروری 2024 حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کے موقع پر بند رہے گا۔