کراچی : کورنگی میں مسلح ملزمان میں بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شہری اورخاتون سے 10 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 1 میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری اورخاتون سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
جس میں 2 مسلح ملزمان 10 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
زمان ٹاؤن تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعی نے بتایا کہ گھرکی قیمت اداکرنے کےلئے بینک سے رقم نکال کرگھر جارہے تھے کہ کورنگی نمبر 1 کے قریب مسلح ملزمان نےروکا اور کہا بینک سےنکالی گئی رقم دو۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ میری ساس نے5لاکھ روپےملزمان کو دیئے ملزمان نے کہا آپ کے پاس 10 لاکھ روپے ہیں، ہمارے پاس مکمل معلومات ہیں، ملزمان نےدھمکی دی کہ اگر پوری رقم نہ دی توگولی ماردیں گے۔
مدعی مقدمے نے کہا کہ ساس کے کہنے پر پورے 10 لاکھ اورموبائل فون ملزمان کو دے دیے اور ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔