Tag: بینک ڈپازٹس

  • بینک ڈپازٹس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    بینک ڈپازٹس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    کراچی : بینک ڈپازٹس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ، ایک سال میں ڈپازٹس میں 3305 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ڈپازٹ کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ مارچ 2025 میں  ڈپازٹس میں سالانہ 11.70 فیصد اور ماہانہ 3.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ مارچ 25 میں ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 3305 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور  ڈپازٹس ملکی تاریخ کی بلند سطح 31 ہزار 626 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

    مارچ 2024 میں  ڈپازٹس 28 ہزار 321 ارب روپے تھے، جس کے بعد ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 1169 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    فروری 25 میں  ڈپازٹس 30 ہزار 457 ارب روپے پر تھے اور مارچ 25 میں ایک ماہ میں ڈپازٹس بڑھ کر 31 ہزار 626 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان میں بینک ڈپازٹس اور پلاسٹک منی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان میں بینک ڈپازٹس اور پلاسٹک منی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بینک ڈپازٹس میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جنوری 2023 سے 2024 تک بینک ڈپازٹس میں 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوری 2024 کے اختتام پر بینک ڈپازٹس 27 ہزار 540 ارب روپے رہے۔

    اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جنوری 2023 میں بینک ڈپازٹس22 ہزار754 ارب روپے تھے جبکہ دسمبر 2023 تک بینک ڈپازٹس 27 ہزار 840 ارب کی بلند سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

    دسمبر کے دوران کریڈٹ کارڈ سےخریداری میں سالانہ بنیادوں پر 24.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری میں اضافے کا رجحان سامنے آرہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے 2022 اور 2023 کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ دسمبر2023 میں کریڈٹ کارڈ سے 108 ارب سے زائد کی خریداری کی گئی۔ 2022 دسمبر کے مقابلے میں یہ خریداری 24.5 فیصد زائد رہی۔

  • کیا آپ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم محفوظ ہے؟  اسٹیٹ بینک  کا اہم بیان آگیا

    کیا آپ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم محفوظ ہے؟ اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں،ہر ڈپازٹر کو پانچ لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا ہے ، کسی بینک کی ناکامی کی صورت میں رقم فوراً ڈپازٹرز کو دستیاب ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک ڈپازٹس محفوظ ہونے سے متعلق وضاحت آگئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں، مضبوط ضوابطی اور نگرانی کے فریم ورک کے ماتحت پاکستان میں قائم بینکاری نظام مستحکم اور ڈپازٹس محفوظ ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک بینکاری نظام کے منافع میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بینک بینکاری شعبے میں شدید دھچکے برداشت کرنے کی اہلیت مزید بہتر ہوگئی ہے۔

    مرکزی بینک نے مزید کہا کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے بھی تحفظ میں مزید اضافہ ہوا ہے، ہر ڈپازٹر کو5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کسی بینک کی ناکامی کی صورت میں ڈی پی سی کی جانب سے بیمہ کردہ رقم فوراً ڈپازٹرز کو دستیاب ہوتی ہے اور ضابطے کے تحت بینک کے تصفیے کے بعد ڈپازٹس کی بقیہ رقوم بھی نکلوائی جاسکتی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ کمرشل بینکوں میں صارفین کا بینک بیلنس مکمل طور پر محفوظ نہیں ، بینکوں میں صرف پانچ لاکھ روپے تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

    شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا تھا کہ کوئی بینک دیوالیہ ہو، ڈوب جائے یا ناکام ہوجائے تو 5 لاکھ سے زائد رقم کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔