Tag: بینک ڈکیتیوں

  • اسلام آباد : بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحے کے استعمال کا انکشاف

    اسلام آباد : بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحے کے استعمال کا انکشاف

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحے کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا جدید سرکاری اسلحہ غیرمجاز شخص کو الاٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    خود کو ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کرنے والا باوردی شخص اسلام آباد پولیس کے روٹ ہیڈکوارٹرز سے ایس ایم جی گن اور جیکٹ لے کر فرار ہو گیا۔

    انچارج سیکیورٹی ڈویژن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شہر میں حالیہ بینک ڈکیتیوں میں یہی گن استعمال ہوئی۔

    تھانہ سیکرٹریٹ میں انچارج سیکیورٹی ڈویژن کی مدعیت میں درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باوردی شخص نے اپنا نام دلاوراور خود کو ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کیا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ نامعلوم شخص نے بیلٹ نمبر 283 ظاہر کیا ، جو صدام نامی اہلکار کا ہے، نامعلوم شخص نے ایس ایم جی گن نمبر 2183 اور جیکٹ ایشو کروائی۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر یہ اسلحہ الاٹ کرایا گیا، نامعلوم شخص نے دھوکہ دہی سے سرکاری گن کسی غلط مقصد کے لئے جاری کروائی۔

  • کراچی : ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے3کارندے گرفتارکرلیے، گرفتار ملزمان نے مختلف شہروں میں بینک ڈکیتیوں کی8وارداتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور رینجرز نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

    ملزمان سے کلاشنکوف، مسروقہ موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت جاوید، کرامت اور شرافت کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ملزم شرافت کو ایس آئی یو، رینجرز نے کارروائی کرکے گرفتار کیا، ملزم پارا چنار کا رہائشی اور نارتھ ناظم آباد بینک ڈکیتی میں ملوث تھا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا پاراچنار بینک ڈکیتی گروپ سے بھی تعلق ہے، ملزم جاوید اورکرامت نےکراچی،پشاور،پنڈی میں وارداتیں کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کراچی : کالعدم تنظیمیں بینک ڈکیتیوں میں ملوث، تحقیقات شروع

    کراچی : کالعدم تنظیمیں بینک ڈکیتیوں میں ملوث، تحقیقات شروع

    کراچی : کالعدم تنظیمیں فنڈنگ کے لیے کراچی کے بینک لوٹ رہی ہیں، قانون نافذ کرنے والوں نے تحقیقات کا آغاز کردیا، سال کی تین بینک ڈکیتیوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کالعدم تنظیمیں اپنی فنڈنگ کے لیے بینک ڈکیتیوں کا سہارا لیتی ہیں، اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں بینک لوٹنے میں کالعدم تنظیمیں ملوث قرار دیا ہے، 22 روز میں دو بینک لوٹے گئے، رواں سال تین بینک لوٹے، قانون نافذ کرنے والوں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ڈکیتیوں میں کالعدم تنظمیں ملوث ہیں، ڈکیتیاں کالعدم تنظمیوں کی فنڈنگ کے لیے کی جارہی ہیں، تفتیشی افسر کے مطابق تینوں بینک ڈکیتیاں ماہرانہ انداز سے کی گئیں۔

    سال کی پہلی ڈکیتی گذری کے علاقے میں پنجاب چورنگی کے قریب کی گئی جس میں 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی گئی، دوسری ڈکیتی راشد مہناس روڈ پر کی گئی اور منٹوں میں 12  لاکھ روپے بینک سے غائب کردئیے گئے۔

    سب سے زیادہ رقم نارتھ ناظم آباد کے بینک میں ہونے والی ڈکیتی میں لوٹی گئی جس میں ڈاکو72 (بہتر) لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈکیتیوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے تاہم کسی بینک ڈکیتی کا کوئی ملزم ابھی تک پکڑا نہیں گیا۔