Tag: بینک ڈکیتی

  • کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3افراد زخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3افراد زخمی

    کراچی: بینک ڈکیتی میں پچاس لاکھ سے زائد لوٹ لئے گئے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، ایک ڈاکو ہلاک، گٹکا فیکٹری پرچھاپہ میں تیس افراد گرفتار کرلئے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، گزشتہ روز سات ڈاکو نجی بینک سے پچاس لاکھ روپے سے زائد لوٹ کرلے گئے، کلفٹن بوٹ بیسن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ڈیفنس فیز فائیو میں مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سابق وزیرِاعلی بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے مطیع الرحمان اور بھانجا سمیع اللہ زخمی ہو گئے، قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    لانڈھی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کر تیس افراد کو گرفتارکرلیا، پولیس فیکٹری مالک کی تلاش میں ہے۔

    پورٹ قاسم کے قریب پولیس سے مڈبھیر میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ لیاقت آباد پیلی کوٹھی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں۔

    ریسکیو زرائع کے مطابق اسٹار گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ضابطہ کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    کراچی : بینک لوٹناسبزی لانےسےبھی زیادہ آسان ہوگیا۔ کلفٹن میں اکیلےڈاکونےبینک لوٹا اوررکشےمیں بیٹھ کرنکل گیا۔ وہ آیا۔ اس نےدیکھا اوربینک لوٹ لیا، کراچی میں بینک لوٹنا کھیل تماشا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن بوٹ بیس میں اکیلاڈاکواندرگھسا۔ گارڈ کوگولی مارکرزخمی کیا،چھ لاکھ روپے سمیٹے،باہرکھڑےرکشےمیں بیٹھااوریہ جاوہ جا۔

    بینک لوٹناتوسبزی لانےجیسا ہوگیا۔ نہ کسی گروہ کی ضرورت نہ تیزرفتارگاڑی کی حاجت،گھرسےنکلے ،رکشہ لیا اوربینک لوٹ کرآگئے، کچھ دن پہلےبفرزون میں بھی ایک بینک ایسےہی لوٹا گیاتھا۔

    ملزم نےپسٹل لوڈ کرنےکی کوشش کی تووہ لوڈ نہ ہوئی،بم دکھاکرڈرایا کہ ماردوں گا۔ بینک کاونٹرتوڑا۔ درازیں خالی کیں۔ رقم بھرنےکے لئےبینک سےہی ڈبا اٹھایا۔

    ملزم باہرجارہا تھا توخیال آیا کہ پستول تو لینا بھول ہی گیا۔ واپس آیا اوراسلحہ اٹھایا۔اور آرام سے نکل گیا جب ملزم نکل گیاتوبینک والےپیچھےبھاگے لیکن وہ رکشے میں بیٹھ کرنکل گیا،واضح رہے کہ یہ واردات رواں برس کی نویں اورمارچ کی دوسری بینک ڈکیتی ہے۔

  • کراچی : بینک ڈکیتی کی انوکھی واردات کا مقدمہ درج

    کراچی : بینک ڈکیتی کی انوکھی واردات کا مقدمہ درج

    کراچی: بینک ڈکیتی کی انوکھی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقاتی ادارں نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی تصاویر بھی حاصل کرلیں۔

    کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب نجی بینک میں ایک ڈاکو گھس آیا تھا، نا تجربے کار ڈاکو نے پورے بینک کے عملے کو ماموں بنادیا۔ پستول دکھایا اور بیگ میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی تو پورا بینک خالی ہوگیا۔

    تن تنہا پستول کو دور رکھ کر ڈاکو نے کیشئیر کے شیشے کی دیوار کو توڑا، کیشئیر کی دارز سے جو کچھ ملا مال مفت دل بے رحم جان کر ڈاکو نے ایک ڈبے میں ڈالا پھر سارے پیسے اپنے بیگ میں ڈالے اور چلتا بنا۔

    سیکیورٹی گارڈ اور عملہ ایک اناڑی ڈاکو کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے، پوری واردات کے دوران ڈاکو نہتا ہی رہا پر کسی کی ہمت نہ ہوئی کہ اس پر ہاتھ ڈال دے۔

  • گولی لگنے سے معذورسیکیورٹی گارڈ کا کوئی پرسانِ حال نہیں

    گولی لگنے سے معذورسیکیورٹی گارڈ کا کوئی پرسانِ حال نہیں

    نوشہرو فیروز: نیکی کر دریا میں ڈال ،کراچی میں بینک ڈکیتی ناکام بنانے والا نوشہرو فیروز کا سیکیورٹی گارڈ معذوری میں زندگی کےدن کاٹ رہاہے،انعام کی رقم بھی اب تک نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سلیم نے دو ماہ قبل نجی بنک میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی،جس کے دوران وہ ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

    وہ دن اور آج کا دن سلیم کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔زخمی گارڈ سلیم کوبینک ڈکیتی ناکام بنا نے پر بینک انتظامیہ اور ایڈیشنل آئی جی نے سلیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا مگر یہ رقم سلیم کو تاحال نہ مل سکی ۔

    معذور سیکورٹی گارڈ کا کہنا ھے کہ میری مالی مدد کی جائے تا کہ میں اپنے بچوں کی کفالت اور اپنا علاج کرواسکوں۔

  • کراچی:گلستان جوہر میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام

    کراچی:گلستان جوہر میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام

    کراچی: گلستان جوہر کے علاقے میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی بینک میں تین مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی، جس پر ملزمان فرار ہوگئے تاہم فرار ہوتے ملزمان کی جوابی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

    سیکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہے، جس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

  • بینک ڈکیتی کے ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

    بینک ڈکیتی کے ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

    کراچی : نمائش چورنگی پر بینک میں گھسنے والے ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لئے گئے ہیں، واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار ملزمان ایم اے جناح روڈ پر واقع نجی بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا تاہم سیکورٹی گارڈ اور پولیس اہلکار کی مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے سترہ جولائی کو ہونے والی اس واردات کے دو ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم ارشد اورخالد کا تعلق جہادی تنظیموں سے ہے، جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

     

  • کراچی: شہیدِ ملت روڈ پربینک ڈکیتی، ڈاکولاکھوں روپے لوٹ کرفرار

    کراچی: شہیدِ ملت روڈ پربینک ڈکیتی، ڈاکولاکھوں روپے لوٹ کرفرار

    کراچی: کراچی کےعلاقے نیو ٹاوٗن تھانے کی حدود میں شہیدِ ملت روڈ پر واقع بینک سے ڈاکو 40 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق شہیدِ ملت روڈ پر ہونے والی بینک ڈکیتی میں چھ مسلح ملزمان سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کرکے بینک میں داخل ہوئے، بینک کے اندر سیکیورٹی کے انتطامات ناقص تھے، بینک عملے کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    ایس ایس پی سی ایسٹ سید پیر محمد شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر بینک کے کھاتیداروں اور عملے کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مارکی، اس دوران مزاحمت پر بینک کے دو گارڈز بھی زخمی ہوئے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود نہیں اس لئے عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے تیار کئے جائیں گے۔