Tag: بینک کیش وین

  • کراچی : بینک کیش وین لے کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار،  باپ اور بیٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی : بینک کیش وین لے کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار، باپ اور بیٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں بینک کیش وین لے کر فرارہونے والے ملزمان پکڑے گئے، پولیس نے واردات میں باپ اور بیٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے 6 کروڑ روپے 35 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزمان کو پنجاب پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا اورسیکیورٹی کمپنی سے لوٹے گئے 5 کروڑ 55 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

    ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان میں تین مرکزی ملزمان ایک سہولتکار شامل ہیں، واردات میں ملوث ملزمان بائے روڈ نوشہروفیروز کنڈیارو پہنچے، نوشہرو میں کار خراب ہونے پر دوسری کار تبدیل کی۔

    ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ انیس ستمبر کو کورنگی میں کیش وین سے رقم چوری کی گئی تھی، ملزمان نے چھ کروڑ پیتیس لاکھ روپے لیکر فرار ہوئے تھے۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق ڈرائیور زہیب اور ثاقب کو گاڑی میں چھوڑا زوہیب گاڑی لیکر فرار ہوگیا، پنچاب وہاڑی پولیس کی مدد سے ملزم زین کو گرفتارکیا اور پانچ کروڑ پچپن لاکھ روپے برآمد کرلئے۔

    واردات کا ماسٹر مائنڈ زوہیب اغوابرائے تاوان کا ملزم نکلا، سیکیورٹی کمپنی نے بغیر تصدیق ملزم زوہیب کو ملازمت پر رکھا، زوہیب کو کیش وین کے ڈرائیور کی نوکری پر رکھا گیا تھا۔

    حسن سردار نے کہا کہ ماضی میں پولیس افسران نے سیکیورٹی ملازم رکھنے کی ایس او پی جاری کی تھی، بغیرمجرمانہ ریکارڈ چیک کیے ملازمت دینے پر پابندی تھی تاہم مرکزی ملزم زوہیب تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا، ملزم زوہیب کی تلاش کی جارہی ہے، حامد عطا رحمان اور عرفان گرفتارہوئے ہیں، ملزمان پنچاب اور کے پی کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ کورنگی میں میاں بیوی قتل ہوئے تھے، اس کے ملزمان پکڑے گئے ہیں، کورنگی میں باپ بیٹے کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا تھا ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم ہلاک بھی ہوا ہے تاہم باپ بیٹی کو قتل کیا گیا وہ معاملہ ابھی حل نہیں ہوا کیس پر کام جاری ہے۔

  • کراچی میں بینک کیش وین کو لوٹنے والا ملزم وہاڑی سے گرفتار

    کراچی میں بینک کیش وین کو لوٹنے والا ملزم وہاڑی سے گرفتار

    کراچی میں بینک کیش وین کو لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم کے بھائی سے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بینک کیش وین میں ڈکیتی کرنے والے ملزم مبشر کو وہاڑی سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے بھائی سے 5 کروڑ 31 لاکھ 85 ہزار500 روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔

    چار روز پہلے برآمد رقم تا حال کراچی پولیس کےحوالے نہ کی گئی ہے جب کہ گرفتار دونوں ملزمان کو بھی 4 روز سے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔

    وہاڑی سے برآمد ہونے والی 5 کروڑ سے زائد کی رقم کو پہلے لاہورمنتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو مقامی عدالت میں آج پیش کردیا گیا ہے

    ترجمان پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ رقم کو ایک دو روز میں ایس ایچ او کورنگی کراچی کے سپرد کر دیا جائے گا۔