Tag: بینگوئی

  • بینگوئی:باغیوں کا حملہ 8افراد ہلاک ، پاکستانی فوجی شہید

    بینگوئی:باغیوں کا حملہ 8افراد ہلاک ، پاکستانی فوجی شہید

    بینگوئی: وسطی جمہوری افریقہ میں باغیوں کے حملے میں پاکستانی فوجی شہید جبکہ دیگر آٹھ افراد مارے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی جمہوری افریقہ میں عیسائی ملیشیا نے دارالحکومت بینگوئی کے نواحی گاؤں پر دھاوا بول دیا، باغیوں کے حملے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق حملے میں شورش زدہ علاقے میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستے میں شامل پاکستانی فوجی بھی شہید ہوا جبکہ دیگر ممالک کے بیس سے زائد فوجی زخمی ہیں۔

  • وسط افریقی ریپبلکن: جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر

    وسط افریقی ریپبلکن: جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر

    وسط افریقی ریپبلکن میں جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، بے سروسامانی کے عالم میں اقوام متحدہ کے کیمپوں میں رہائش پر مجبور ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینگوئی میں جاری دو متحارب گروہوں کے درمیان لڑائی کے باعث عوام کی بڑی تعداد ہجرت کرکے اقوام متحدہ کی جانب سے بنائے گئے کیمپوں میں پناہ حاصل کررہی ہے، جہاں سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث ہجرت کرنے والوں میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں، یاد رہے کہ بینگوئی میں باغی رہنما فرانکوئیس کی عیسائی ملیشیا نےمسلمانوذں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
        
       

  • بینگوئی: 2 دن کی شدید لڑائی کے بعد حالات معمول پر

    بینگوئی: 2 دن کی شدید لڑائی کے بعد حالات معمول پر

    سینٹرل افریقن ری پبلک کے دارالحکومت بینگوئی میں دو دن کی شدید لڑائی کے بعد حالات معمول پر آرہے ہیں۔

    دو دن قبل عیسائی باغی گروہ اور سرکاری فوج میں شدید لڑائی میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، چاڈ کے اینٹی بالاکا نامی باغی عیسائی گروہ نے سرکاری فوج پر مسلمانوں کی مدد کا الزام لگا کر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا۔

    جس کے بعد فرانس سے تعلق رکھنے والے امن مشن کے اہلکاروں کی مداخلت پر باغی گروہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا، سینٹرل افریقن ری پبلک سے تعلق رکھنے والے عیسائیوں اور مسلمان رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی بڑے انسانی المیے سے بچنے کے لئے فوری طور پر بڑی تعداد میں امن مشن کے فوجی اہلکار تعینات کئے جائیں۔
       

  • بینگوئی:2دن میں1ہزار افراد کو قتل کیا گیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    بینگوئی:2دن میں1ہزار افراد کو قتل کیا گیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل


        وسط افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بینگوئی میں جاری مسلم کش فسادات کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دو دن میں ایک ہزار افراد کو قتل کیا گیا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہےکہ وسط افریقی جمہوریہ میں مسل کش فسادات کے دوراں دو دن میں بڑے پیمانے پر قتل عام کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند ہفتے قبل ہونے والے فسادات میں سابق صدر فینکس بوزیز کی عیسائی ملیشیا ملوث ہے۔

    بوزیز کی ملیشیا نے مسلمانوں کےگھروں کو بھی قتل عام کےدوران نذر آتش کیا جس سے مسلمان آبادی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے، فسادات کے باعث تاحال دولاکھ سے بھی زائد افراد بے گھرہوگئے ہیں، بےگھر خاندان مختلف خیمہ بستیوں میں بدترین حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فسادات میں سابق صدر فینکس بوزیز اور ان کے حامی ملوث ہیں، سابق صدر نے مسلم حکمراں جماعت سے مذہبی اختلاف کے باعث بغاوت کا اعلان کیا ہوا ہے۔