Tag: بین اسٹوکس

  • بین اسٹوکس کا بے چینی کی ادویات استعمال کرنے کا انکشاف

    بین اسٹوکس کا بے چینی کی ادویات استعمال کرنے کا انکشاف

    انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بے چینی کی ادویات استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

    انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ میں 6 ماہ کے بریک سے واپسی کے بعد اب بھی صحت کی بحالی کے لیے بے چینی کی ادویات استعمال کر رہا ہوں۔

    بین اسٹوکس نے کہا کہ میں اب بھی ڈاکٹر سے اس حوالے سے بات چیت کرتا ہوں، میں کھیل کی وجہ سے والد کے ساتھ وقت نہ گزار سکا اور مجھے اپنے کھیل کے مطابق چلنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مسائل کا سامنا کرنے کے لیے مجھے ادویات کا استعمال کرنا پڑے گا، مجھے یہ سب بتانے میں شرمندگی نہیں ہو رہی کیوں کہ مجھے اس کی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے جب بریک لیا تو اس حوالے سے میں نے بہت سوچا تھا، میں جانتا ہوں کہ لوگ دماغی صحت کے حوالے سے بات کرنے کو بہتر نہیں سمجھتے اور اس حوالے سے میرے ساتھ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے۔

    انگلش کپتان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ بات نہ کرنا آپ کی کمزوری ثابت کرتا ہے لیکن میں جتنا ممکن ہو سکے خوشی سے بات کر سکتا ہوں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس نےجمعے کو ریلیز ہونے والی ڈاکومنٹری میںادویات کے استعمال کا انکشاف کیا تھا۔

  • انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے

    انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے

    لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے لیڈز ٹیسٹ جتوا کر وکی پیڈیا پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے زیادہ سرچ کیے جانے والے شخصیت بن گئے۔

    ریسرچ کے مطابق رواں ہفتے اسٹوکس کی تاریخی اننگز کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے میوزک البم سے زیادہ لوگوں نے سرچ کیا۔

    واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں لوور کے نام سے نیا میوزک البم ریلیز کیا ہے۔

    یاد رہے کہ تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں بین اسٹوکس کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

    میچ کی چوتھی اننگ کے دوران جب ایک کے بعد ایک کھلاڑی آﺅٹ ہونا شروع ہوا تو سب کو یہی امید تھی کہ اس بار کی ایشز سیریز آسٹریلیا کے نام رہے گی لیکن مڈل آرڈر بلے باز بین سٹوکس نے بھرپور جان لڑائی اور اسے تاریخ کا سب سے دلچسپ ٹیسٹ میچ بنادیا۔

    بین سٹوکس نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور لوئر آرڈر بلے بازوں کے ساتھ مل کر 359 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ میچ کے دوران ایک طرف تو بین سٹوکس جم کر کھڑے رہے لیکن دوسری طرف 5 کھلاڑی 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔

    انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

  • ایوارڈ کے اصل حق دار ولیم سن ہیں، بین اسٹوکس دستبردار

    ایوارڈ کے اصل حق دار ولیم سن ہیں، بین اسٹوکس دستبردار

    لندن: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈ بین اسٹوکس نے ’’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ سے دستبردار ہوتے ہوئے اس کا اصل حق دار کین ولیم سن کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کیوی ٹیم کے کپتان ولیم سن اور بین اسٹوکس کو نیوزی لینڈر آف دی ایئر ایوارڈ کے نام نامزد کیا گیا البتہ انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر کیوی کپتان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

    یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران بین اسٹوکس نے 465 رنز بنائے اور 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فائنل میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اسی طرح ولیم سن نے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں قابلِ ذکر کارکردگی دکھائی۔

    مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل، سرلنکن امپائر نے اضافی رن دینے کی غلطی کا اعتراف کرلیا

    اب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ کی نامزدگی قبول کرنے سے انکار کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ کے صحیح حقدار کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہی ہیں۔

    بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں نیوزی لینڈ میں پیدا ضرور ہوا مگر 12 سال کی عمر میں انگلینڈ منتقل ہوگیا اور اب یہی کا شہری ہوں اس لیے ایوارڈ کی نامزدگی کا حقدار نہیں، اگر کوئی اس کا صحیح حق دار ہے تو وہ ولیم سن ہی ہیں۔

    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ ولیم سن نہ صرف بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ انہوں نے خود کو اچھا کپتان بھی ثابت کیا، میرا ووٹ بھی اُن کے ہی نام ہے لہذا ایوارڈ انہیں دیا جائے۔

  • اوور تھرو تنازع: ’’بین اسٹوکس نے امپائر کو 6 رنز نہ دینے کا مشورہ دیا‘‘

    اوور تھرو تنازع: ’’بین اسٹوکس نے امپائر کو 6 رنز نہ دینے کا مشورہ دیا‘‘

    لندن: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ میں تھرو کے 6 رنز دینے پر امپائر سے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی مگر وہ نہ مانے اور میچ برابر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے کھلاڑی نہ صرف اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں بلکہ فائنل میچ کے بعد کھیلوں کی دنیا میں اُن کی اچھی شخصیت بھی سامنے آئی جس کی سب تعریف کررہے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ اوور تھرو کا معاملہ پیش آنے کے بعد بین اسٹوکس نے امپائر کی جانب سے 6 رن دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا البتہ میچ ریفری نے اسے نہ مانا۔

    مزید پڑھیں: بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز نائٹ ہُڈ دیا جائے گا

    اسے بھی پڑھیں: بھائی کا قتل ہونے کے باوجود آرچر نے ہمت نہ ہاری اور ٹیم کو فاتح بنایا

    جیمز اینڈرسن کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا اور انگلینڈ دنیائے کرکٹ کا فاتح بنا تو بین اسٹوکس نے اُسی وقت اسٹیڈیم میں موجود نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن اور تمام کھلاڑیوں سے معافی بھی مانگی۔

    اسٹوکس نے  امپائرز سے کہا کہ آپ باؤنڈری نہ دیں اور فیصلہ تبدیل کرں کیونکہ تھرو اُن کے بلے سے ٹکرا کر گئی، لیکن امپائر نے ان کی نہیں مانی، باؤنڈری دیتے ہوئے پانچ کے بجائے چھ رنز دیے۔

    فائنل کے آخری اوور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کیوی ٹیم کو نقصان پہنچا اور میچ سپر اوور میں داخل ہوا، سپر اوور میں بھی میچ برابر ہوا البتہ آئی سی سی قوانین کے تحت باؤنڈریز زیادہ لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں اوور تھرو تنازع اُس وقت پیدا ہوا جب دوسرا رن مکمل کرنے کی پاداش میں ڈائیو کرتے پوئے گیند اسٹوکس کے بلے کو لگ کر باؤنڈری لائن کی طرف چلی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: اوور تھرو پر 6 رنز دینے کا فیصلہ غلط تھا، سابق امپائرسائمن ٹوفل

    بعد ازاں  آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق نمبر ون امپائر سائمن ٹوفل نے بھی خوب تنقید کی تھی۔

  • بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز نائٹ ہُڈ دیا جائے گا

    بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز نائٹ ہُڈ دیا جائے گا

    لندن: ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ورلڈ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز نائٹ ہُڈ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس کو انگلینڈ کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے نائٹ ہڈ سے نوازا جائے گا۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں اسٹوکس نے ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    فائنل میچ میں بین اسٹوکس نے چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد ناقابل شکست 84 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ جوز بٹلر کے ہمراہ اہم شراکت قائم کی جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم کی میچ میں واپسی ہوئی تھی۔

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ فائنل میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہونے پر انگلینڈ کو میچ میں زیادہ باؤنڈریز مارنے کی بنیاد پر ورلڈ چمپئن قرار دیا گیا۔

    بین اسٹوکس کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور اب انہیں انگلینڈ کے اہم ترین اعزازات میں سے ایک نائٹ ہڈ سے نوازا جائے گا۔

    تھریسامے کی جگہ انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم بننے کی ریس میں شامل جانسن اور ہنٹ دونوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا اسٹوکس کو نائٹ ہڈ دیا جائےگا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔

    انگلینڈ پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا ، نیوزی لینڈ کو شکست

    یہ اعزاز کسی بھی فرد کو اس کی برطانیہ کے لیے شاندار خدمات پر بادشاہ یا ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیا جاتا ہے اور جس شخص کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے وہ اپنے نام کے ساتھ سر لگا سکتا ہے۔

    اگر بین اسٹوکس کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے تو وہ اسے وصول کرنے والے انگلینڈ کے 12ویں اور مجموعی طور پر 23ویں کرکٹر ہوں گے۔ اس سے قبل سابق عظیم انگلش اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک وہ آخری کھلاڑی تھے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔