Tag: بین الاقوامی قوانین

  • بنگلہ دیش میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پرسیمینارکا انعقاد

    بنگلہ دیش میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پرسیمینارکا انعقاد

    کراچی : بنگلہ دیش میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء پاکستان کی جانب سے سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔

    سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ریسرچ سینٹر کے صدر بلال احمد کاکہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان اور اس کی افواج کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے نوجوانوں نے بنگلہ دیش مین ہونے والی قانون کی خلاف ورزیوں کا جائزہ بھی لیا ہے ۔

    تقریب میں سیاسی جماعت کے رہنماؤں ، سماجی اور ماہر قانون کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کاکہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے مسائل کو اقوام متحدہ میں عالمی سطح پرلانا ہوگا، جبکہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی کوششوں مین مصروف عمل ہے۔

     

  • سردیوں میں پاکستان آنے والے پرندوں کے شکارکے29لائسنس معطل

    سردیوں میں پاکستان آنے والے پرندوں کے شکارکے29لائسنس معطل

    لاہور: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں مہاجر پرندوں کی آمد اور ان کے شکار میں اضافہ ہوجاتا ہے اور لاہور ہائیکورٹ نے مہاجر پرندوں کے شکار کے لیے جاری انتیس لائسنس معطل کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں درخواست گزار سردار کلیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزارت خارجہ نے موسم سرما میں سائبریا سے ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کے شکار کےلیے عرب شہزادوں اور دیگر بااثر افراد کو انتیس لائسنس جاری کئے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نایاب پرندوں کے شکار سے ان کی نسلیں ختم ہورہی ہیں۔

    عدالت نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے انتیس لائسنس معطل کرکے وزارت خارجہ سے ستائس نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔