Tag: بین الاقوامی مارکیٹ

  • پاکستان میں سونے کی قیمت نے عوام کے ہوش اڑادیے

    پاکستان میں سونے کی قیمت نے عوام کے ہوش اڑادیے

    بین الاقوامی مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ساڑھے تین لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 329 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 24 قیراط 10 دس گرام سونا پہلی بار 3 لاکھ کی سطح پر پہنچ گیا، دس گرام سونے کی قیمت  بھی 1715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی۔

    پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں بڑی تبدیلی!  پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    سونے کی قیمت میں بڑی تبدیلی! پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے اور فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی ‏سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قیمت میں ساٹھ ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2470 ڈالر پر پہنچ گیا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے اضافہ ہوا اور سونا تاریخ کی بلند ترین سطح دو لاکھ چون ہزارروپے پر جا پہنچا۔

    دس گرام سونے کی قیمتوں میں 3 ہزار 944 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 70 ہزار664 روپے ہوگئی۔

  • بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    لندن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل کمی کا سبب چین کی جانب سے سپلائی میں کمی اور سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی میں توسیع کے اثرات بھی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 77.24 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ برینٹ کروڈ 81.65 ڈالر پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں چین کی خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا جبکہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اثرات کو چینی مارکیٹ نے کور کیا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں چینی ریفائنریز خام تیل کی طلب میں کمی کو  اور محدود کرسکتی ہیں۔

  • بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 3 فی صد کمی

    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 3 فی صد کمی

    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 3 فی صد کمی واقع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.45 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی، جب کہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2.41 ڈالر فی بیرل کم ہوئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر 60 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے جب کہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 74 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

    بدھ کو امریکی فیڈرل ریزرو کی تازہ ترین میٹنگ کے مطابق مانیٹری پالیسی کی تشکیل میں بلند افراط زر کا بڑا ہاتھ ہے، اور جب تک اس پر قابو نہیں پایا جائے گا، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ موجود رہے گا۔

    جمعرات کو ڈالر کا انڈیکس 0.1 فی صد کم ہو کر 104.39 پر آ گیا، جس سے دیگر کرنسی رکھنے والوں کے لیے تیل قدرے سستا ہو گیا۔

  • آئی ایم ایف نے عالمی تجارتی منڈٰی میں خطرے کی گھنٹی بجادی

    آئی ایم ایف نے عالمی تجارتی منڈٰی میں خطرے کی گھنٹی بجادی

    نیویارک : عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) نےورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں بےیقینی کےباعث عالمی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشن گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے عالمی معیشت پرجاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال عالمی معاشی شرح نموتین اعشاریہ دوفیصدرہےگی جو پہلےکی گئی پیشن گوئی سےکم ہے۔

    آئی ایم ایف کےمطابق عالمی شرح نمومیں کمی کی وجہ تجارتی جنگ اوراس کو بڑھاو دینےوالی پالسیاں ہیں۔آئی ایم ایف کی چیف اکنامسٹ گیتا گوپی ناتھ کاکہناتھاکہ شرح نمو میں کمی کی وجوہات خود ساختہ ہیں۔تجارتی جنگ اوربریگزیٹ کےحوالےسے موجود بے یقینی اب ختم ہونی چاہیئے۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی معاشی شرح نمو3.2فیصدرہےگی اور اس کا سبب عالمی طاقتوں کی تجارتی جنگ کوبڑھاوہ دینےوالی پالیسیاں ہیں، شرح نمو میں کمی کی وجوہات بڑے ممالک کی خودساختہ ہیں۔

    گیتا گوپی ناتھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی تجارتی منظرنامے پر جاری یہ بےیقینی اب ختم ہونی چاہیئے،آئی ایم ایف کا کہناہےکہ پاکستان،افغانستان اورخلیجی ممالک کے ریجن کی معاشی شرح نموصرف ایک فیصد رہےگی تاہم سال دوہزار بیس میں یہ بڑھ کر تین فیصد تک ہوسکتی ہے۔