Tag: بین الاقوامی میڈیا

  • مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا

    مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول پڑا ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام حملےکے بعد کشمیری اور بھارتی مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بھارت بھر میں 21 سے زائد مسلمانوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا پر مشتمل 20 گانے ریلیز ہوئے، مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کے اشتعال انگیز اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    واشنگٹن ڈی سی کے "مرکز برائے مطالعہ منظم نفرت”کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم دشمنی بڑھ چکی ہے، اترپردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنماؤں کی ایما پر مساجد میں توہین آمیز پوسٹرز لگائے گئے ہیں، بھارتی ڈیجیٹل میڈیا بھی مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

  • آزادی اظہار رائے کے نام پر بین الاقوامی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا بے نقاب

    آزادی اظہار رائے کے نام پر بین الاقوامی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا بے نقاب

    اسلام آباد: آزادی اظہار رائے کے نام پر بین الاقوامی میڈیا کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، وائس آف امریکا پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے، امریکی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر بین الاقوامی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا، عالمی ذرائع ابلاغ بھاری معاوضے دے کر دھوکے سے اپنا موقف لوگوں تک پہنچانے لگا، وائس آف امریکا پر چھ ماہ میں سب سے زیادہ خبریں پاکستان کے خلاف آئیں۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ کے عالمی ادارے مختلف ممالک میں مقامی لوگوں سے زہر افشانی کراتے ہیں، وائس آف امریکا کا ساؤتھ ایشین ڈیسک کا افغانی نژاد امریکی انچارج بھی سازش کا حصہ ہے۔

    وائس آف امریکا افغان بیانیے کو فروغ دے کر خطے میں انتشار پھیلانے لگا ہے، وی او اے کے پشتو، دری اور اردو میں مذموم مقاصد کے لیے اوچھے ہتھکنڈے سامنے آگئے ہیں۔

    دوسرے ممالک کے بارے میں بھی منفی پروپیگنڈا کرانے کا پول کھل گیا، غیرملکی جریدے نے امریکا کے وار فیئر پروپیگنڈا سے متعلق ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا نے بھانڈا پھوٹنے پر ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کی فنڈنگ روک دی، امریکی فنڈنگ کے ذریعے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

    ایران کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے امریکا بھاری رقوم خرچ کرتا رہا، ایران سے متعلق پروپیگنڈا کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ایران پروپیگنڈا منصوبے کی خود نگرانی کرتا رہا، ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کے تحت اپنے ٹویٹس بھی واپس لینا پڑ گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا مختلف ممالک کے بارے میں جان بوجھ کر منفی تاثر ابھارتا ہے، ایران کے بارے میں امریکی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بھی ہوا دینے لگا ہے۔

  • کرائسٹ چرچ حملہ: بین الاقوامی میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ

    کرائسٹ چرچ حملہ: بین الاقوامی میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں بین الاقوامی میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے کی رپورٹنگ میں بین الاقوامی میڈیا کا متعصبانہ رویہ سامنے آ رہا ہے۔

    نیوزی لینڈ سانحے کو دہشت گردی کی کارروائی کہنا تو درکنار مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد کو لون ولف (Lone Wolf) قرار دے دیا گیا۔

    گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کر کے سفید فام دہشت گرد حملے میں پچاس مسلمانوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا، جس پر عالمی میڈیا کی دوہری پالیسی سامنے آنے لگی ہے۔

    دہشت گردی کی اس خوف ناک کارروائی پر عالمی شہرت یافتہ اخبار انڈیپنڈنٹ نے بھی دہشتگرد کی بجائے لون ولف (اکیلا بھیڑیا) اصطلاح استعمال کی۔

    روزنامہ ٹیلی گراف نے بھی ایک دن گزرنے کے باوجود سانحے کو دہشت گردی کی کارروائی نہیں کہا، امریکی نیوز اور ریڈیو ادارے سی بی ایس کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ حملہ آور ایک لون ولف ہو۔

    یہ بھی پڑھیں:   مسلم کمیونٹی سے محبت اور  ہمدردی کا اظہار کریں: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا ٹرمپ کو مشورہ

    ادھر نیوزی لینڈ کی نیوز ویب سائٹ نے بھی دہشت گردی کی کارروائی کو احمقانہ کارروائی لکھا، اسکائی نیوز نے دہشت گرد کا تعارف پُر سکون حملہ آور کے طور پر کروایا۔

    خیال رہے کہ لون ولف کی اصطلاح دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کسی گروپ کی بجائے کسی اکیلے شخص نے کی ہو۔ چھوٹی تنظیموں کے دہشت گردانہ حملوں کو بھی لون ولف حملوں کے زمرے میں شامل نہیں کیا جاتا۔

  • بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریار آفریدی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کو توجہ دینے لگا ہے۔

    [bs-quote quote=”ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ سماجی اور معاشی دونوں شعبہ جات میں بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کا نوٹس لے رہا ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے اور تبدیلی کی یہ لہر بہت واضح ہے، جسے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار نے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں حکومت کی جانب سے ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی خبر چھاپی تھی۔

    وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 29 جنوری کو یہ خبر دی تھی کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پر تعیش کلبوں میں گھریلو ملازمین کے داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے۔

    اس خبر کو بھی خلیجی اخبار کی ویب سائٹ نے نمایاں جگہ دی، اخبار نے شہریار آفریدی کے ٹویٹ کا لنک بھی شامل کیا۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ اشرافیہ کی علامتیں اور نو آبادیاتی ذہنیت ختم کی جائے گی، شروعات اسلام آباد کلب سے کی جا رہی ہے، ہمیں ان ملازمین کا شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دولت اور رنگ کے نام پر جو دیواریں اٹھائی جاتی ہیں، انھیں منہدم کریں گے۔

  • نواز شریف نے قوم کو خوف میں مبتلا کردیا،بھارتی میڈیا

    نواز شریف نے قوم کو خوف میں مبتلا کردیا،بھارتی میڈیا

    اسلام آباد :گزشتہ رات سے اسلام آباد میں برپا ہونے والی قیامت کو دنیا بھر کے میڈیا میں بھی شہ سرخیاں بنا کر پیش کیاگیا۔ پاکستان میں جاری سیاسی دنگل کی خبریں بین الاقوامی میڈیا پر بھی نمایاں رہیں۔

    گزشتہ رات انقلاب اور آزادی مانگنے والوں پر جب دھاوا بولاگیا تو اس کو بین الاقوامی میڈیا میں بھی خوب اچھالا گیا۔ کسی نے اس ہنگامہ آرائی کو پاکستان کی سیاست کا بڑا المیہ قرار دیا تو کسی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا نے لکھا ہے کہ نوازشریف نے قوم کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ بی بی سی سمیت بین الاقوامی میڈیا نے بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

  • پاکستان کو دہشت گردی، کمزورمعیشت جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے،امریکی اخبار

    پاکستان کو دہشت گردی، کمزورمعیشت جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے،امریکی اخبار

    نیویارک :پاکستان میں جاری دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا نمایاں کوریج کررہا ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دھرنوں سے ملک کی معاشی اورسیاسی صورتحال پرگہرے اثرات ہوں گے۔۔

    اسلام آباد میں جاری دھرنوں نے نہ صرف ملک کے اندر ہلچل مچا رکھی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی دنیا بھرکی توجہ کا مرکز ہیں، غیرملکی میڈیا دھرنوں اورسیاسی اتارچڑھاؤ کو نمایاں اہمیت دے رہا ہے۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی، کمزورمعیشت اور بھارت سے تناؤ جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے، طاہرالقادری اور عمران خان نے نواز شریف کے خلاف مہم شروع کر رکھی اور نئے انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    موجودہ صورتحال میں نوازشریف کا استعفی مزیدعدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، امریکا نے موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے کوششیں نہیں کیں تاہم سیاسی اتارچڑھاؤ پرنظر رکھی ہوئی ہے۔

  • اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو خطے کے لئے اہم قراردیا ہے۔پی ٹی آئی اورپاکستان عوامی تحریک کے آزادی اورانقلاب مارچ دنیابھر کی توجہ کا مرکزہیں۔بین الاقوامی میڈیادھرنوں اوراحتجاج کی خبروں کو لیڈنگ اسٹوری کے طورپرکورکرہا ہے۔

    امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے عمران خان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنے کواہم سیاسی موڑ قراردیا۔ واشنگٹن پوسٹ کا تجزیہ ہے کہ پاکستان کی سیاسی ہلچل کے خطے کی صورتحال پرگہرے اثرات پڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عوامی احتجاج نے حکومت کو دفاعی پوزیشن لینے پرمجبورکردیا۔

    ٹیلی گراف کا کہنا ہے پاکستان میں سیاسی بحران گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گارڈین نے کہا ہے کہ دھرنوں نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔